• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حملے کی صورت میں اسرائيل کو مسمار کردیں گے

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
فیروز آبادی
حملے کی صورت میں اسرائيل کو مسمار کردیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے اسرائيل کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائيل نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی توصہیونیوں کے اہم ٹھکانوں کو خاک میں ملادیا جائےگا۔


ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے مسلح افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میں اسرائيل کو خـبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ااسرائيل نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی توصہیونیوں کے اہم ٹھکانوں کو مٹی میں ملادیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر مکر وفریب اور سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اگر اسرائيل نے ایران کی مقدس سرزمین پر کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کی تو اسے جوابی کارروائي میں نابود کردیا جائے گا ۔

فیروز آبادی نے کہا کہ ہم دشمن کی تمام سرگرمیوں پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران امن پسند ملک ہے لیکن اگر ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو ایران کی مسلح اپنی مقدس سرزمین کا بھر پور انداز میں دفاع کریں گی۔
 
Top