• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلوت کے گناہ :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم

خلوت کے گناہ


●●●●●●●●●
آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے ،جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا دس'دس بچے پیدا کرانے کے باوجود دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ھو گئے ،، ھم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ،،یستخفون من الناس ،، لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں” ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم ،، ” مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ، ھمارا لکھا اور دیکھا ھوا سب ھمارے نامہ اعمال میں محفوظ ھو رھا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ھی مٹا سکتی ھے

یہ سب امتحان اس لئے ھیں تا کہ

“لیعلم اللہ من یخافہ بالغیب۔ ”

اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔

یہ لکھنے والے ھاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواھی دیں گے ،، :

{ الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ )( یاسین – 65)

” آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔‘

’’ گناہ کے دوران بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ھستی ہل کر رہ جاتی ہے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ھونے کا ڈر ،، اس دن کیا ھو گا جب ہمارے اعمال سب کے سامنے ہونگے' والدین بھی دیکھ رھے ہونگے اور دوست و احباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رھا ھو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ھائے رے رسوائی ،،،،،،،،،،،،،،،، آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ھے اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے ،، اللہ کے رسول دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے ،،

خلوت کے گناہ انسان کے عزم و ارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ھیں یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ھاتھ دھو بیٹھتا ھے.

اِتَّقِ اللّہ......!

اللّہ تعالٰی ہم سب کی مغفرت فرمائے.

قُل آمِین...!

قیامت کے دن کچھ لوگوں کی پہاڑ جیسی نیکیاں گردوغبار کی طرح اڑا کر بے وزن کردی جائیں گی،پوچھا گیا یہ کون لوگ ہوں گے فرمایا،یہ وہ لوگ ہوں گے جو خلوت میں اللہ تعالی کی مقرر کردہ حدود کو پامال کرتے تھے۔ ،،،

مفہوم حدیث،باختصار،بحوالہ سنن ابن ماجہ

ابو ياسر فريد كشميري من مكه المكرمه

صفه مسيج سروس

03217400069
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت عمدہ۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا
آج کل لوگ کہتے ہیں کوئی نہیں روز حشر باقیوں کے ساتھ بھی یہی ہو گا۔۔۔۔ابتسامہ
مطلب آپس کی عداوتوں یا رنجشوں کو قیامت کے روز بھی موخر رکھا ہوا ہے۔جو اللہ سے ڈرتا ہے اسے قطعا ان چیزوں کی پرواہ نہیں ہوتی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خلوت( تنہائی)


خلوت میں انسان برائی اور اچھائی کے درمیان جمع ہو جاتا ہے، ایک طرف شیاطین زور لگاتے ہیں کہ برائی کرو کوئی نہیں دیکھ رہا تو دوسری طرف اچھائی یاد کرواتی ہے کہ "اللہ بصیر بالعباد"

"کراما کاتبین، یعلمون ما تفعلون"
"ولمن خاف مقام ربہ جنتان"...


دونوں امور میں سے جیت ایک کی ہو جاتی ہے،

*تاہم خلوت میں کیا گیا عمل ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے کہ ہم اصلاً اچھے ہیں یا بُرے*

لوگوں میں اچھا ہونا تو رکھ رکھاؤ ہے اصل انسان کا ظاہر تو اس کی تنہائی ہے خود کی تنہائی کا محاسبہ کریں آپ جیسا عمل کرتے ہیں جان لیں کہ آپ دراصل ویسے ہی ہیں...

*شرم بہت بڑی نعمت ہے جو انسان خلوت میں اللہ سے شرماتا ہے اللہ اس کے ظاہری عیوب پر بھی پردہ ڈال دیتے ہیں...*

*اپنی تنہائیوں کو اللہ سے سرگوشیوں کا عادی بنا لیں یقین جانیں وہ دنیا کے غموں سے دور کر دے گا اور سکون کے ثمرات کی لذت کا مزہ دے گا...*

*ان شاءاللہ.*
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علئیکُم ورحمتُ اللہ وبرکاتہ

خلوت کے گُناہ، تنہائی کے گناہ

پڑهئے گا ضرور...!!! اور آگے ضرور شئیر کیجیے گا

آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے ،،
ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں
(یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں (ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم) مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ،
ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے
یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ
(لیعلم اللہ من یخافه بالغیب)
اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے
یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے ،،:

{ الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسن – 65)

” آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے


’’ گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہان تک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ،،
اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے رسوائی ،،،،،،،،،،،،،،،،
آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے. اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے ،،
اللہ کے رسول صلي الله عليه وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے
خلوت کے گناہ انسان کے عزم و ارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں. یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے

(اِتَّقِ الله حيث ما كنت) جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو.

اللّہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے.
آمِین..."
ايک دن آپ تمام دوست مجھے Off line پائيں گے۔۔
فرينڈ ريكوسٹ بھيجيں گے ليكن ايكسیپٹ نہيں ہوگى، ميسنجر پہ پيغام بھيجيں گے اور رپلائى كا گھنٹوں انتظار كرتے رہيں گے،
ليكن جواب نہيں ملے گا۔ ۔۔
میں آپ كو سٹِل Off line نظر آؤں گا۔۔۔
ميرى پوسٹيں بھى آنا بند ہوجائيں گى،
كيونكہ ميں اس دنيا سے رخصت ہوچكا ہوں گا،
پھر آپ ميرے ساتھ كسى قسم كا كوئى رابطہ نہيں كر سكيں گے، ميرے كمنٹس كا رپلائى نہيں دے سكيں گے، ايكسكيوز نہيں كر سكيں گے، معذرت نہيں كر سكيں گے ۔۔
كيونكہ ميں اس وقت آپ كے ساتھ نہيں ہوں گا۔۔
قبر كے تنگ و تاريك گڑھے ميں ابدى نيند سويا ہوں گا۔۔۔
وہاں ميں ٹائم پاس اور تنہائى كو دور كرنے كے ليے كسى سے چيٹ نہيں كر سكوں گا۔۔
وہاں ميرے اعمال ہى ميرے ليے حسرت اور خوشى كا ساماں ہوں گے۔۔۔

ٹھہريے
اہم اور ضرورى بات ابھى باقى ہے
ميں اور آپ جب اس دنيا سے رحلت كر جائيں گے تو ہم اپنے ہاتھ سے لكھى گئى اچھى يا بُرى پوسٹيں چھوڑ جائیں گے۔۔۔
لہذا میرے دوستو۔۔۔
آپ بھى اس بات كى حرص كيجيے اور ميں بھى حرص كرتا ہوں، كہ ہمارى لكھى گئى پوسٹيں قبر ميں ہمارے ليے صدقہ جاريہ بن جائيں۔۔۔
تو جلدى كيجيے
اپنى ٹائم لائن كا جائزہ ليں غير ضرورى پوسٹوں كو ڈيليٹ كريں، اور آئندہ ايسى پوسٹيں كرنے سے گريز كريں
ابھى آپ كے پاس فرصت اور وقت ہے
كيونكہ ابھى تو آپ دنيا ميں اور فيس بك پر
On line ہيں
ميں اپنے نفس كو اور آپ كو عربى كے اس شعر كى ياددہانى كروانا چاہتا ہوں

يلوح الخط في القرطاس
دهرا وكاتبه رميم في التراب


"ہمارا لكھا ہوا زمانہ بھر باقى رہے گا، جبكہ ہم مٹى ميں دھول بن جائيں گے۔"

خرجت من التراب بغير ذنب
وعدت مع الذنوب إلى التراب

ہم مٹى سے تو بغير گناہ كے نكلے تھے، ليكن مٹى ميں گناہ لے كر جارہے ہيں

اگر آپ پڑھ چکے ہیں تو اپنے دوستوں کو اس پیغام سے محروم نہ رکھیں

جزاکم اللہ خیر
 
Top