• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوف اور غم سے نجات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
خوف اور غم سے نجات
کالم علامہ ابتسام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ
انسان اشرف المخلوقات ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے سورہ ٔتین کی آیت نمبر 4میں اعلان فرمایا : ''بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو بہترین شکل وصورت میں پیدا کیا۔‘‘ انسان کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے عقل‘ شعور‘ فہم ‘فراست‘ علم‘ ذہانت اور فیصلے کی بے مثال صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ انسان ساری زندگی اپنے جملہ مسائل کو اللہ تبارک وتعالیٰ کی عطاء کردہ ان صلاحیتوں کے ذریعے حل کرنے کے لیے تگ ودو کرتا رہتا ہے۔ اکثر وبیشتر انسان زندگی میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں پر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے قابو پانے میں کامیاب ہو جاتا ہے ‘لیکن بسا اوقات مشکلات اتنی گمبھیرہوتی ہیں کہ انسان اپنی صلاحیتوں کے باوجود ان کے مقابلے پر بے بس ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ان مشکلات سے نکلنے کے لیے انسان دوسرے انسانوں سے معاونت طلب کرتا ہے۔ ہمدر ددوست اور رشتہ دار انسان کو اس مشکل سے باہر نکالنے کے لیے اپنی بساط کی حد تک تعاون کرتے ہیں ‘لیکن بعض مشکلات ایسی ہوتی ہیں‘ جن کا حل احباب ‘ رشتہ دار اور اعزاء و اقارب کے بس میں بھی نہیں ہوتا ہے۔ ان مشکلات کے حل کے لیے انسان خواہ کتنی ہی مادی تگ ودو اور کوششیں کیوں نہ کر لے‘ اس کی مشکلات برقرار رہتی ہیں۔ ایسی صورت میں انسان فقط اللہ تبارک وتعالیٰ کی تائید ہی سے اپنی مشکلات اور پریشانیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
 
عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
انسانی تاریخ میں خالق اور مخلوق کے تعلق کا ایک بڑا سبب یہ بھی نظرآتا ہے کہ انسان اپنی مشکلات کے حل کے لیے اپنے خالق ومالک کے سامنے اپنے دست سوال کو پھیلاتا ہے اور اس کا خالق ومالک غیب سے ایسے اسباب کو پیدا کرتا ہے‘ جس کی وجہ سے اس کی مشکلات اور مسائل دور ہوجاتے ہیں۔ قدرتی آفات ‘حادثات اور وبائیں اسی قسم کی مشکلات ہیں کہ جن سے باہر نکلنے کے لیے انسان فقط اپنے زور بازو اور اپنے اعزاء واقارب کی مدد کے ذریعے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ان حالات میں اس کو اپنے خالق ومالک کی غیبی مدد کی بہر صورت ضرورت رہتی ہے۔ اپنے خالق و مالک کی ذات کے حوالے سے انسان کو ضرور اپنے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں اور انسان کی جملہ مشکلات کو حل کرنا اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے چنداں مشکل نہیں۔ جب انسان اس تصور کو اپنے ذہن میں صحیح طور پر جگہ دے لیتا ہے تو اس کے بعد اس کو اپنے خالق و مالک کی طرف رجوع کرنے میں ہی فلاح کاراستہ نظر آتا ہے۔ انسان کی زندگی میں آنے والی تمام مشکلات درحقیقت اللہ تبارک وتعالیٰ کے علم ‘اجازت اور اس کے حکم کے بغیر انسان کی زندگی میں کبھی بھی داخل نہیں ہو سکتیں؛ چنانچہ انسان کو قدرتی آفات‘ حادثات‘ بلاؤں اور وباؤں کا مقابلہ اور تدارک کرنے کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ کے ساتھ ہمہ وقت رجوع کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ حالیہ ایام کے دوران پورا ملک ہی نہیں‘ بلکہ پوری دنیا کورونا وائرس اورا س کے خوف کی لپیٹ میں نظر آتی ہے ۔ ماہرین طب اور ادویات اس قسم کی وباؤں کا تدارک کرنے کے لیے ہمہ وقت کوششیں کرتے رہتے ہیں‘ لیکن اس کے باوجود تاریخ انسانی گواہ ہے‘ ان وباؤں کے نتیجے میں ہر عہد میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ان سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے کرتے کئی مرتبہ انسان مختلف قسم کے نفسیات عارضوں اور دباؤکا شکار ہو جاتا ہے ۔ اس قسم کی صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا‘ علاج معالجے کی سہولیات کو استعمال کرنا اور عقل ‘حکمت اور فہم وفراست کو استعمال کرتے ہوئے ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنا انسان کے لیے یقینا مفید عمل ہے ‘لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے خالق ومالک سے اپنے ٹوٹے ہوئے تعلق کو استوار کرنا یا کمزور تعلق کو بہتر بنانا اور اس کی تائید ونصرت سے ان بیماریوں ‘آفات اور بلاؤں پر قابو پانے کی کوشش کرنا درحقیقت انسان کی حقیقی کامیابی ہے۔
 
عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب وسنت کا مطالعہ کرنے کے بعد اس بات کو سمجھنا چنداں مشکل نہیں رہتا کہ انسان کو زندگی میں آنے والے مصائب‘ مشکلات‘ خوف اور غم کی کیفیت سے باہر نکلنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ کتاب وسنت میں ان آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سی خوب صورت تدابیر کو بتلایا گیا ہے‘ جن میں سے بعض اہم درج ذیل ہیں:۔
1۔ دعا: جب بھی کبھی انسان اپنی مشکلات میں اپنے خالق ومالک کو پکارتا ہے تو اس کا خالق ومالک اس کی فریاد کوسنتا ہے اور اس کی پریشانیوں کو دور فرما دیتا ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 186میں ارشادفرماتے ہیں: ''اور جب آپ سے پوچھیں میرے بندے میرے بارے میں تو (بتادیں) بے شک میں قریب ہوں میں قبول کرتا ہوں دعا کرنے والے کی پکار کو جب وہ مجھے پکارے پس چاہیے کہ (سب لوگ) حکم مانیں میرا اور چاہیے کہ وہ ایمان لائیں مجھے پر تاکہ وہ راہِ راست پالیں‘‘۔اسی طرح سورہ نمل کی آیت نمبر 62میں ارشاد ہوا: ''(کیا یہ بت بہتر ہیں
ـ) یا جو (دعا) قبول کرتا ہے‘ لاچار کی جبوہ پکارتا ہے‘ اُسے وہ دور کرتا ہے تکلیف کو اور وہ بناتا ہے تمہیں جانشین زمین میں کیا کوئی (اور) معبود ہے اللہ کے ساتھ؟‘‘۔
اللہ تبارک وتعالیٰ کے انبیاء‘ جو اللہ تعالیٰ کے مقرب ترین بندے تھے وہ بھی اپنی جملہ پریشانیوں اور مشکلات کے دوران اللہ تبارک وتعالیٰ ہی کو پکارتے رہے۔ قدرتی آفات ‘حادثات اور بیماریوں کے حوالے سے حضرت ایوب علیہ السلام کے واقعہ میں ہمارے لیے بہت بڑی نصیحت ہے۔ جنہوں نے ایک طویل بیماری کے بعد جب اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں آکر اس کو پکارا تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماریوں اور مشکلات کو دور فرما دیا۔
دعا کی قبولیت کے حوالے سے صحیح بخاری میں ایک اہم واقعہ مذکور ہے‘ جو بطورِ خاص یہاں پیش ِ خدمت ہے:
آپ ﷺ نے فرمایا‘ تین شخص کہیں باہر جا رہے تھے کہ اچانک بارش ہونے لگی۔ انہوں نے ایک پہاڑ کے غار میں جا کر پناہ لی۔ اتفاق سے پہاڑ کی ایک چٹان اوپر سے لڑھکی ( اور اس غار کے منہ کو بند کر دیا‘ جس میں یہ تینوں پناہ لیے ہوئے تھے ) اب‘ ایک نے دوسرے سے کہا کہ اپنے سب سے اچھے عمل کا جو تم نے کبھی کیا ہو‘ نام لے کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرو۔ تینوں اشخاص نے جب اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر دعا کی تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے غار کے پتھر کو ہٹا دیا اور تینوں اشخاص غار سے باہر آ گئے۔ اس واقعہ میں ہمارے لیے بہت بڑی رہنمائی موجود ہے کہ مصائب کتنے ہی گمبھیرکیوں نہ ہوں‘ جب انسان خلوصِ نیت سے اللہ تبارک وتعالیٰ کو پکارتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے مصائب کو دور فرما دیتے ہیں۔
2 ۔ توبہ: انسان کی زندگی میں آنے والے بہت سے گناہوں کا تعلق انسان کی اپنی کوتاہیوں سے ہوتا ہے؛ چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ سورۂ شوریٰ کی آیت نمبر 30میں ارشاد فرماتے ہیں: ''اور جو مصیبت تم کوپہنچتی ہے تو وہ اسی کی وجہ سے ہے ‘جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا‘‘۔اور سورۂ روم کی آیت نمبر 41میں اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ''خشکی اور سمندر میں فساد ظاہر ہو گیا‘ اس وجہ سے جو کمایا لوگوں کے ہاتھوں نے‘‘چنانچہ انسان کو پریشانیوں اور مصائب سے باہر نکلنے کے لیے ہمیشہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں آکے توبہ کو طلب کرتے رہنا چاہیے۔ جب انسان اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں آکر توبہ کا طلب گار ہو جاتا ہے‘ تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے مصائب اور مشکلات کو دور فرما دیتے ہیں۔
 
عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
3۔ذکر الٰہی اور تلاوت قرآن : مسنون اذکار اور قرآن مجید کی تلاوت بالخصوص سورہ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی اور معوذتین کے پڑھنے کی وجہ سے بھی اللہ تبارک وتعالیٰ انسان کو شفا یاب فرما دیتے ہیں۔
4۔توکل: درحقیقت انسانی زندگی میں آنے والے تمام مصائب اللہ تبارک وتعالیٰ ہی کے حکم سے آتے ہیں ؛چنانچہ جو اللہ تبارک وتعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ زندگی کے نشیب وفراز کے دوران اس کے لیے کافی ہو جاتے ہیں۔
5۔صدقہ: سورہ ٔبقرہ کی آیت نمبر 274کے مطابق ‘انسان کے خفیہ اور اعلانیہ صدقہ کے نتیجے میں بھی اللہ تبارک وتعالیٰ انسان کے غم اور خوف کو دور فرما دیتے ہیں۔
6۔ تقویٰ: اللہ تبارک وتعالیٰ سے ڈرتے ہوئے گناہوں سے اعراض کرنے والے پر اللہ تبارک وتعالیٰ تنگی سے نکلنے کا راستہ کھول دیتے ہیں۔ سورۂ طلاق کی آیت نمبر 2میں ارشاد ہوا: ''اورجواللہ سے ڈرتا ہے (تو) وہ بنا دیتا ہے اُس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا کوئی راستہ۔ ‘‘ان تدابیر کو اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی اپنے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ جس وقت مصائب آتے ہیں اس وقت بے قرار ہونے کی بجائے ان مشکلات کو اللہ تبارک وتعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر صبر کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس کے نتیجے میں اللہ تبارک وتعالیٰ انسان سے راضی ہو جاتے ہیں ۔
اللہ تبارک وتعالیٰ سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 155سے 158تک میں ارشاد فرماتے ہیں : ''اور البتہ ضرور ہم آزمائیں گے‘ تمہیں کچھ خوف سے اور بھوک سے اور مالوں میں اور جانوں میں کمی کرکے اور پھلوں میں (کمی کرکے) اور خوشخبری دے دیں صبر کرنے والوں کو ۔ وہ لوگ جب پہنچتی ہے ‘انہیں کوئی مصیبت تو کہتے ہیں بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ وہی لوگ ہیں (کہ) ان پر عنایات ہیں‘ ان کے رب کی طرف سے اور رحمت ہے اور وہی لوگ ہی ہدایت یافتہ ہیں۔ ‘‘
قدرتی آفات اور مشکلات کے دوران صبرکا راستہ اختیار کرنے کے نتیجے میں معاشرے میں امن وسکون اور اعتدال برقرار رہتا ہے۔
حالیہ ایام میں معاشرے میں بے یقینی اور گھبراہٹ کی ایک کیفیت نظر آتی ہے‘ جس کا تدارک کرنا‘ حکومت کے ساتھ ساتھ علماکرام کی بھی ذمہ داری ہے۔اس وقت عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروانی چاہیے کہ یہ آفات اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات کی طرف رجوع کرنے سے دور ہو سکتی ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمارے معاشرے کو آفات اور بلاؤں سے محفوظ فرمائے۔ (آمین )
 
Zakir afridi

رکن
شمولیت
فروری 25، 2017
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
53

بہت خوب
 
Top