• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دانت کبھی خراب نہیں ہونگے، چاہے عمر سو سال ہوجائے!

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاته
@اسحاق سلفی شیخ اس نسخے پر قرآن و احادیث کی روشنی میں تبصرہ فرمائیں۔ جزک اللہ خیراً

IMG_0249.PNG
 

اٹیچمنٹس

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاته
@اسحاق سلفی شیخ اس نسخے پر قرآن و احادیث کی روشنی میں تبصرہ فرمائیں۔ جزک اللہ خیراً
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نماز وتر اگر تین رکعت پڑھنا ہو تو اس میں مسنون قراءت یہ ہے :
عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس قال: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوتر بثلاث، يقرأ في الأولى بسبح اسم ربك الأعلى، وفي الثانية بقل يا أيها الكافرون، وفي الثالثة بقل هو الله أحد»
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر پڑھتے، پہلی میں «سبح اسم ربك الأعلى‏» دوسری میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو اللہ أحد» پڑھتے۔
سنن النسائی 1703، سنن الترمذی/الصلاة ۲۲۳ (الوتر ۹) (۴۶۲)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۱۵ (۱۱۷۲)، (تحفة الأشراف: ۵۵۸۷)، مسند احمد ۱/۲۹۹، ۳۰۰، ۳۱۶، ۳۷۲، سنن الدارمی/الصلاة ۲۱۰ (۱۶۲۷)
قال الشيخ الألباني: صحيح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جن سورتوں کا آپ نے ذکر فرمایا وہ ہمیں کسی روایت میں نہیں مل سکیں ،
البتہ کچھ صوفیاء نے ایسا کہا ہے ، جس کا کوئی اعتبار نہیں ،
ویسے بھی عام قانون ہے کہ انسان نیک ہو یا نیک نہ ہو اسے بیماری ضرور لگتی ہے یہ بشری عارضہ ہے ، حضرات انبیاء کو بھی بیماریاں لاحق ہوئیں ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا بیان ہے کہ : واذا مرضت فھو یشفین " جب میں بیمار ہوتا ہوں تو اللہ ہی مجھے شفا بخشتا ہے "
دانتوں کا خراب ہونا بھی انسانی جسم کیلئے ایک مرض ہی ہے ،
تو کیا انبیاء علیہم السلام کو یہ نسخہ شفاء معلوم نہ تھا جو نامعلوم حضرات نے ایجاد یا معلوم کرلیا ،
ویسے بھی یہ نماز وتر کی مسنون قراءت کے خلاف ہے اس میں انسان کیلئے بھلائی کی بجائے نقصان ہی ہوگا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top