• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

درود شریف گناہوں کی مغفرت اور دکھوں اور مصیبتوں سے نجات کاذریعہ ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
19642357_1395809907180532_8389870253172867591_n.png

درود شریف گناہوں کی مغفرت اور دکھوں اور مصیبتوں سے نجات کاذریعہ ہے

✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ ثُلُثَا اللَّيْلِ قَامَ , فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا اللَّهَ، اذْكُرُوا اللَّهَ جَاءَتِ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ "، قَالَ أُبَيٌّ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْكَ فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي؟ فَقَالَ: " مَا شِئْتَ "، قَالَ: قُلْتُ: الرُّبُعَ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قُلْتُ: النِّصْفَ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قَالَ: قُلْتُ: فَالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قُلْتُ: أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّهَا , قَالَ: " إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ وَيُغْفَرُ لَكَ ذَنْبُكَ "

قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

حضرت ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله ﷺ سے عرض کیا،

اے الله کے رسول میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں، اپنی دعا میں سے کتنا وقت درود کے لئے وقف کروں ؟

آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے۔ "

میں نے عرض کیا ایک چوتھائی(1/4) صحیح ہے۔

آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے، لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔"

میں نے عرض کیا نصف(1/2) وقت مقرر کردوں؟

آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔"

میں نے عرض کیا دو تہائی(2/3) مقرر کردوں؟

آپ ﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے لیکن اگر زیادہ کردے تو تیرے ہی لئے بہتر ہے۔"

میں نے عرض کیا میں اپنی ساری دعا کا وقت درود کے لئے وقف کرتا ہوں۔

اس پر رسول الله ﷺ نے فرمایا: "یہ تیرے سارے دکھوں اور غموں کے لئے کافی ہوگا اور تیرے گناہوں کی بخشش کا باعث ہوگا۔"
✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
(سنن الترمذی، كتاب: صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله ﷺ، حدیث:2457، علامہ البانی نے صحیح کہا)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
19620252_1393288457432677_8207324985341663255_o.png

دس رحمتیں نازل، دس درجات بلند اور دس گناہ معاف !

✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿

أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ

حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا:
"جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، الله اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے دس گناہ معاف فرمائے گا اور دس درجے بلند فرمائے گا۔"

(سنن النسائي: كتاب السهو، حديث:1298، علامہ البانی نے صحیح کہا ہے)
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
درود شریف گناہوں کی مغفرت اور دکھوں اور مصیبتوں سے نجات کاذریعہ ہے

✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ ثُلُثَا اللَّيْلِ قَامَ , فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا اللَّهَ، اذْكُرُوا اللَّهَ جَاءَتِ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ "، قَالَ أُبَيٌّ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْكَ فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي؟ فَقَالَ: " مَا شِئْتَ "، قَالَ: قُلْتُ: الرُّبُعَ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قُلْتُ: النِّصْفَ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قَالَ: قُلْتُ: فَالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قُلْتُ: أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّهَا , قَالَ: " إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ وَيُغْفَرُ لَكَ ذَنْبُكَ "

قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

حضرت ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله ﷺ سے عرض کیا،

اے الله کے رسول میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں، اپنی دعا میں سے کتنا وقت درود کے لئے وقف کروں ؟

آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے۔ "

میں نے عرض کیا ایک چوتھائی(1/4) صحیح ہے۔

آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے، لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔"

میں نے عرض کیا نصف(1/2) وقت مقرر کردوں؟

آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔"

میں نے عرض کیا دو تہائی(2/3) مقرر کردوں؟

آپ ﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے لیکن اگر زیادہ کردے تو تیرے ہی لئے بہتر ہے۔"

میں نے عرض کیا میں اپنی ساری دعا کا وقت درود کے لئے وقف کرتا ہوں۔

اس پر رسول الله ﷺ نے فرمایا: "یہ تیرے سارے دکھوں اور غموں کے لئے کافی ہوگا اور تیرے گناہوں کی بخشش کا باعث ہوگا۔"
✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
(سنن الترمذی، كتاب: صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله ﷺ، حدیث:2457، علامہ البانی نے صحیح کہا)
الشیخ حافظ زبیر علی زئ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب انوار الصحیفة فی الاحادیث الضعیفه من السنن الاربعة صفحہ: 258 رقم: 2457 میں سفیان الثوری رحمہ اللہ کے عنعن کی وجہ سے اسنادہ ضعیف کہا.
 
abulwafa80

رکن
شمولیت
مئی 28، 2015
پیغامات
64
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
57
الشیخ حافظ زبیر علی زئ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب انوار الصحیفة فی الاحادیث الضعیفه من السنن الاربعة صفحہ: 258 رقم: 2457 میں سفیان الثوری رحمہ اللہ کے عنعن کی وجہ سے اسنادہ ضعیف کہا.

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

مرا خیال ہے علامہ البانی اور حافظ زبیر علی زئی صاحب کا آپ میں بنتا نہی تہا اکثر یہ زبیر علی زئی صاحب البانی صاحب کی بات تحقیق پر انگلی کرتے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسا کیو کوئی مری الجہن کو سلجہائے
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
مرا خیال ہے علامہ البانی اور حافظ زبیر علی زئی صاحب کا آپ میں بنتا نہی تہا اکثر یہ زبیر علی زئی صاحب البانی صاحب کی بات تحقیق پر انگلی کرتے نظر آتے ہیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علامہ البانیؒ اور علامہ زبیر علی زئیؒ دونوں عالم ہیں ، دونوں کامنہج و مقصد ایک ہی ہے
یعنی تحقیق حدیث ۔
اور یہ تو ہر سمجھدار آدمی جانتا ہے کہ " تحقیق " میں اختلاف ضرور ہوتا ہے ،
اسلئے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔
 
Top