• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رشتہ کرتے وقت لڑکے کو بھی دیکھ لیں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے یہاں ایک سے بڑھ کر ایک المیہ موجود ہے۔اس سے بڑا المیہ کیا ہو گا کہ جو المیہ ہوتا نہیں،اسے المیہ بنا دیا جاتا ہے اور جو المیہ ہوتا ہے،وہ کسی کھاتے میں شمار نہیں ہوتا۔لکھنے والے لکھتے چلے جاتے ہیں لیکن ان موضوعات پر کوئی نہیں لکھتا،اپنے تجربات اس موضوع کی نذر نہیں کرتا۔اس رمضان میں ایک بہن نے کہا کہ آپ اس حوالے سے کچھ لکھیں کہ والدین کیسے رشتہ تلاش کریں؟؟جس معیار کا انہوں نے مانگا تھا۔وہ تو لکھ نہیں سکی نہ لکھ سکتی لیکن ایک خلش سی دل میں تھی کہ کچھ نہ کچھ ضرور لکھوں گی۔ف ب پر کبھی بھی محدث فارم جیسا سکون محسوس نہیں ہوا لیکن خواتین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ارادہ کیا کہ وہیں لکھتی ہوں،دیکھیے کیا اثر ہوتا ہے۔حیرت انگیز طور پر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ان بہن کو بھی پسند آ گئیں۔وجہ وہی کہ کوئی لکھتا ہی نہیں اس موضوع پر۔۔۔کوئی اور لکھے تو مجھ جیسوں کو بھی چپ رہنے کا شعور آئے))بہرحال!

ہمارے یہاں عجب ﺫہنیت ہم خواتین کی تخلیق کردہ ہے اپنی ہی جیسی لڑکیوں کے لیے۔۔رشتہ دیکھنے جائیں گی تو بس نہیں چلتا کہ لڑکی کے سر کے بال تک گن لیں۔لڑکی دیکھنے آئے افراد کو بھی اپنی لڑکی کے آنکھوں کے زاویے تک ماپ کر دیں گی۔اور جب بات ہو لڑکے کی تو چاہے لڑکے والے ہوں یا لڑکی والے،سب کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔زندگی یا نسل صرف لڑکی نے نہیں بنانی،مرد برابر کا ﺫمہ دار ہے۔لڑکی ہیرا بھی دے لیں،جاہل مرد کی بدولت وہ بھی کوئلہ بن جائے گی۔رشتہ دیکھتے وقت لڑکے کو بھی دیکھیں بھالیں۔سر کے بال چاہے نہ گنیں،آنکھ کا شہتیر تو دیکھ لیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لڑکے میں کیا دیکھیں بھالیں؟
"جی۔۔دو آنکھیں،کان،ناک سب عطا کردہ ہیں۔اب لڑکے کا سگھڑاپہ تو دیکھنے سے رہے اور خوبصورتی کا کیا اچارﮈالنا؟(یہی خوبصورتی لڑکیوں کی دفعہ سب سے بڑی ڈیمانڈ ہوتی ہے العیاذباللہ)شکل و صورت تو اللہ کی دین جی۔۔بس لڑکا ہونا چاہیے۔۔اور ہاں جی برسرروزگار ہے جی،باپ باہر ہوتا ہے۔ماں جوڑوں کی مریض ہے۔آپ ٹینشن نہ لیں۔سب پتا کروا لیا ہے جی۔۔۔"
بس یہیں تو خرابی کی پہلی اینٹ رکھی جاتی ہے۔معلومات لینے پر آئیں تو لڑکے کے پھوپھا کے بھانجے کی تنخواہ بھی پوچھ آئیں گے لیکن جو معلوم کرنا تھا،وہ نا معلوم ہے۔۔اس کا دین،اس کا عقیدہ،اس کا اخلاق۔۔وہ کہ جس کی بنیاد پر رشتہ کرنا یا نہ کرنا تھا۔اب سوال یہ پیدا ہوا کہ لڑکے کا دین کیسے جانچیں؟اس کے گھر پہرہ دیں؟ہم تو ہمسائے کی دینی حالت نہیں جانتے کجا ایک اجنبی لڑکے کی!!
اس سوال کے جواب کے لیے ڈاکٹر کنول قیصر کے میریٹل آرٹس لیکچرز سے میں نے کچھ استفادہ کیا ہے۔
(1)لڑکے کا کردار جاننے کے لیےاس صحبت دیکھیں۔انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے۔جیسی دوستی ہو گی،وہ خود بھی ویسا ہو گا۔لڑکے کے دوست احباب سے ملیے۔
(2)عقیدہ اور عقیدت جاننے کے لیے اس سے پوچھیں کہ اس کی پسندیدہ کتاب کونسی ہے؟دین میں اس کا پسندیدہ موضوع کیا یے؟وہ کس عالم کو سنتا ہے؟اس کے پسندیدہ عالم کون ہیں؟
(3)لڑکے کا نمازی ہونا ضروری ہے لیکن کیا کریں کہ وہ نمازی بننے کا ناٹک کر لے گا۔اس کے گھر کی قریبی مسجد میں جائیے۔نمازیوں سے اس کے متعلق پوچھیے.خصوصا مسجد کے امام سےاس بابت دریافت کریں.تیسری بات کا ہمارے خاندان میں بہت اہتمام کیا جاتا ہے۔الحمدللہ!لڑکے کا مسجد سے تعلق دیکھتے ہیں اور وہیں جانچ پڑتال ہوتی ہے کیونکہجو خالق کا نہیں،وہ مخلوق کا کیا ساتھ دے گا؟
ان تین امور سے لڑکے کی علمی و عملی حالت آپ کے سامنے ہو گی۔کوئی کام قطعا مشکل نہیں۔بس ہمت کر کے قدم اٹھائیے۔
یہاں ایک اور بات سامنے آتی ہے کہ والدین دین دار نہیں ہوتے۔وہ ان باتوں پر توجہ نہیں دیتے تو کیا کیا جائے؟یہ سوالات پوچھنے کا کردار کون ادا کرے؟
والدین یہ کردار ادا نہ کریں تو لڑکی اپنے کسی محرم یا کسی عزیزہ کے محرم کے ذریعے پچھوا سکتی ہے۔آج کل انٹرنیٹ نے اس حوالے سے بہت سہولت دی ہے۔اگر خاندان میں کوئی ہم ذہن نہ ہو تو کسی با اعتماد،مخلص دینی بہن کے محرم کے ذریعے پوچھ لیں۔اگر لڑکے کو علم نہ ہو کہ کس ضمن میں پوچھ رہے تو زیادہ مناسب ہے۔مثلا ادھر ادھر کی بات کرتے وقت یا یونہی رائے طلب کرتے وقت پوچھ لیجیے۔
 
Top