• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سادگی سے۔۔

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج ہمارے یہاں ایک صاحب کی تقریبِ نکاح تھی۔۔۔مسجد میں۔۔بخیر عافیت ہو گیا۔۔حق مہر تو ساتھ کے ساتھ ہی اداکر دیا ہو گا۔۔یہ بہت اچھی بات ہے۔۔ہمارے یہاں تو حق مہر کی ادائیگی کا تصور ہی نہیں ہے۔۔بیگم صاحبہ سے باآسانی "معاف" کرا لیا جاتا ہے۔۔معافی کی اتنی دقت کیوں؟پہلے ہی حق مہر کا "بکھیڑا "نہ پالا جائے،کچھ لوگ اتنا ڈھیر ڈھار حق مہر رکھواتے ہیں یا رکھتے ہیں۔۔پچاس پچاس تولہ سونا اور وہ بھی تقریب میں ہی ادائیگی!!اللہ میری پناہ!ایسے فضول خرچ لوگ بھی پائے جاتے ہیں پاکستان میں اور وہ بھی دین دار گھرانے۔۔توبہ توبہ اسراف!!
جن صاحب کاآج نکاح تھا۔ان کی والدہ نے کبھی ذکر کیا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کی شادی پر دس تولہ سونا خود دیتی ہوں اور دس ہی لڑکے والوں سے لکھواتی ہوں۔۔"سیدھا سیدھا نو دس لاکھ"۔۔ہم نے فورا حساب لگایا۔۔اب پتا نہیں وہ حق مہر میں لکھوایا جاتا ہے یا ویسے ہی؟ویسے خیال رکھنا چاہیے ناں کل کلاں کو کچھ "ایسا ویسا" ہو گیا تو دس تولے تو دینا لازم ہو گیا ناں۔۔اچھا اچھا خلع کا آپشن ہے ناں۔۔پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔۔
اچھا بات ہو رہی تھی۔۔نکاح کی۔۔بات سے بات نکلتی چلی جاتی ہے۔۔میں نے دلہن کا ولیمے کے لہنگے کا ڈوپٹہ دیکھا تھا۔۔پینتیس ہزار کا۔۔بھئی آخر بیٹے کی شادی ہے۔۔پھر ملنا ملانا رہن سہن بھی دیکھنا پڑتا ہے۔۔بنا تو پینسٹھ ہزار والا ہے۔۔لیکن قیمت پینتیس ہزار والی ہے۔۔کاری گر نے غلطی سے دوسرا بنا دیا تھا۔۔اب ہمیں کیا؟؟قصور اس کا تھا۔۔اب اسے پینسٹھ والا پینتیس میں دینا ہی پڑا۔۔توبہ کیسے لوٹتے ہیں یہ دکان دار بھی!!
اچھا بات حق مہر کی ہو رہی تھی۔۔لوگ اتنا اسراف کرتے ہیں۔۔برادری میں ناک اونچا رکھنے کو اونچے اونچے حق مہر رکھتے ہیں۔۔
"اچھا کتنا حق مہر باندھا؟"
"بس سادگی کے ساتھ کیا ہے"
"پھر بھی؟"
"دس ہزار روپے"
پس منظر میں، میں سوچ رہی تھی اس سے بہتر تھا وہ پینتیس ہزار واالا لہنگا ہی حق مہر میں رکھوا دیتے۔۔کم از کم کچھ تو خیر ہوتی!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
حق مہر کے متعلق ہمارے آج کے رویوں کی عکاسی کرنے کی کوشش تھی۔۔
اول اول تو اس کی حیثیت ہی سمجھی نہیں جاتی۔۔بتیس روپے،ہزار روپے،دس ہزار۔۔بہت سمجھے جاتے ہیں،بارات پر ستر اسی افراد کی فوج کسی کو اسراف معلوم ہوتا ہے نہ ولیمہ کے آٹھ دس قسم قسم کے کھانے۔۔۔۔نت نئی رسومات پر لاکھوں کا خرچہ اور حق مہر"سادگی سے۔۔۔سنت ہے بھئی!"عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کے حالات پڑھے جائیں تو حق مہر اور ولیمہ کے کھانے کے سوا خال خال ہی کوئی اور تذکرہ ملتا ہے۔۔۔۔کہیں کہیں یہ معاملہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ لڑکے کی استطاعت نہ ہونے کے باوجود لڑکی والوں کی طرف سےلاکھوں کا حق مہر باندھا جارہا ہے۔۔اور کہیں یہ کہ ولیمے کا لباس تک حق مہر سے تین گنا زائد ہے!
معاملہ یہ نہیں کہ کتنا حق مہر دینا چاہیے۔۔معاملہ صرف اتنا سا ہے کہ حسب ستطاعت حق مہر دیا جائے۔۔اور جب دیگر مواقع پر اسراف نہیں ہوتا تو اس موقع پر بھی اسراف نہیں ہونا چاہیے!!
 
Top