• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سادگی سے شادی: چند غلط فہمیاں

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت بہت مبارک یوسف بھائی اللہ ہماری بیٹی کو سسرال میں بہت زیادہ عزت عطا فرمایا اور اور اسے ہر قسم کی آزمائش میں سرخرو فرمائے
اے ہمارے رب تعالٰی ہم تیرے محتاج ہیں ہماری بیٹی کی جانب اپنی رحمت اور برکتیں نازل فرما آمین
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
[QUOTE="​
ہم ایک خودساختہ تنگ سا دائرہ بنا کر اسی دائرہ کے اندر رشتہ ڈھونڈتے رہتے ہیں۔تو کبھی مخصوص مذہبی مسلک کا
[/QUOTE]
بھائی اس میں ہم آپ سے اختلاف کرتے ہیں معزرت کے ساتھ ہم بھی آپ ہی کی طرح کی سوچ رکھتے تھے کبھی مگر اس سوچ نے ہمارا بہت نقصان کیا ہم نےاپنے بیٹے کا نکاح اپنی بہن کی طرف اسی سوچ پر کیا کہ اس سے کچھ نہیں ہو گا مگر وہ اسے شرک کے اڈوں تک لے گئی
یعنی وہ بریلوی تھی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
:: ڈاکٹرعائشہ کی شادی :: مضمون اپنی جگہ ۔ ۔ ۔ مضمون کے مندرجات سے اختلاف واتفاق اپنی جگہ ۔ ۔ ۔ لیکن اس مضمون میں بین السطور ایک ::خبر:: بھی موجود ہے۔ اگر::کبھی:: اور ::کوئی:: اس خبر تک پہنچ جائے تو اس خبر پر دو لفظ تو لکھ ہی سکتا ہے۔ یقین کیجئے اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ابتسامہ
ماشاءاللہ ، میں نے تو سوچا کہ کوئی پرانی بات بتارہے ہیں ، بہت مبارک ہو محترم ثانی صاحب ، اللہ تعالی محترمہ بہن کو دیانت و سعادت ، امن و امان ، سلامت روی والی لمبی ازدواجی زندگی نصیب فرمائے ۔
ماشاءاللہ ، بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے آپ نے ۔
یہ باتیں کرنے کی ابھی میری عمر تو نہیں ، لیکن پھر بھی کرتا ہوں کہ اولاد ایک بہترین پراجیکٹ ہے ، دنیا کے کسی بھی پراجیکٹ سے بڑھ کر اس پر توجہ دینی چاہیے ۔
خیر واپس آئیے ! باقی سب رسمیں تو ادھر ادھر کرکے آپ نے اچھے طریقے سے نبھالی ہیں ، یہ سوشل میڈیا اور فورم پر اطلاع دینے کو ہی ’ بدعت ‘ سمجھتے رہے ہیں ۔ ؟! قہقہامہ
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
[QUOTE="​
ہم ایک خودساختہ تنگ سا دائرہ بنا کر اسی دائرہ کے اندر رشتہ ڈھونڈتے رہتے ہیں۔تو کبھی مخصوص مذہبی مسلک کا
بھائی اس میں ہم آپ سے اختلاف کرتے ہیں معزرت کے ساتھ ہم بھی آپ ہی کی طرح کی سوچ رکھتے تھے کبھی مگر اس سوچ نے ہمارا بہت نقصان کیا ہم نےاپنے بیٹے کا نکاح اپنی بہن کی طرف اسی سوچ پر کیا کہ اس سے کچھ نہیں ہو گا مگر وہ اسے شرک کے اڈوں تک لے گئی
یعنی وہ بریلوی تھی[/QUOTE]

بھائی آپ سمجھے نہیں۔۔۔ میں نے لکھا ہے کہ اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ صرف اپنے مسلک اور اپنی برادری وغیرہ ہی کے تنگ دائرہ کے اندر اندر لڑکیوں کے رشتے تلاش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے لڑکیوں کے رشتہ میں دقت ہوتی ہے۔ میرا نسخہ یہ تھا کہ میں نے بھی ایک ایسا تنگ دائرہ ضرور بنایا لیکن اس تنگ دائرہ کے اندر "ممنوعہ کیٹیگری" کے رشتوں کورکھا تھا۔ اس ممنوعہ کیٹیگری میں بریلوی بھی تھے اور تبلیغی بھی۔ اور مغربی، غیر مسلم ممالک میں شہریت رکھنے والے بھی اور اس کی کوشش کرنے والے بھی وغیرہ وغیرہ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
مضمون کی پسندیدگی اور مبارکباد پر جملہ احباب کا شکریہ۔ اصل میں یہ مضمون سب سے پہلے ازدواجیات پیج پر قسط وار لکھنا شروع کیا تو وہیں بحث چھڑ گئی۔ سادگی کی شادی پر یہ بحث بعد ازاں دلیل پر بھی چلی۔ جب مجھے کچھ فرصت ملی تو ان تحریروں کو فائنل شکل دی جو ازدواجیات، محدث اور دلیل ڈاٹ کام پر شائع ہوچکی ہے۔ اس مضمون اور بحث کا مقصد بیٹی کی شادی کی اطلاع دینا یا مبارکباد وصول کرنا نہیں تھا۔ ابتسامہ۔ بلکہ اصل مقصد بیٹی کی تعلیم و تربیت اور شادی سے متعلق اپنے ذاتی تجربات و خیالات کی روشنی میں ان باتوں کی طرف توجہ دلانا مقصود تھا، جس سے مسلمان بیٹیوں کے والدین کو کچھ نہ کچھ فائدہ ہو۔ واضح رہے ازدواجیات پر میں اپنی شادی سے بھی پہلے سے لکھتا چلا آرہا ہوں اور تب سوشیل میڈیا پر یا آن لائن لکھنے کو کوئی سہولت موجود نہ تھی اور ہم اپنی جملہ تحریوں کی اشاعت کے لیے مدیران جرائد و اخبارات کے محتاج ہوا کرتے تھے۔ ابتسامہ۔

قرآن و حدیث کے اوامر و نواہی کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی میری اردو اور انگریزی زبانوں میں کتاب اسلامی ضابطہ حیات اور اسلامک لائف اسٹائل کا ایک مستقل اور اردو میں پہلا باب بھی ازدواجیات پر مشتمل ہے۔ ان دونوں کتب کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ انگریزی کا ریوائزڈ ایڈیشن ہمارے ساتھی میجر(ر) بابر علی کے ریویو کے بعد زیر اشاعت ہے۔ جبکہ اردو ایڈیشن پر نظر ثانی کی درخواست شیخ فیض الابرار صدیقی صاحب نے قبول کی ہوئی ہے۔ دعا کیجئے کہ وہ اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود اس کام کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچا سکیں۔ تاکہ اسے بھی اشاعت کے کے لئے دیا جاسکے۔ فی الوقت دونوں کتب کے سابقہ ایڈیشن آؤٹ آف اسٹاک ہیں۔ تاہم یہ دونوں کتب میرے بلاگ پر دستیاب ہیں۔

https://paighamequran.blogspot.com/2017/01/islamic-life-style-eng.html


 
Top