• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعادتوں کا سفر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
سعادتوں کا سفر

اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین سیدنا محمد ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ سعادتوں کا سفر‘‘ فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ (امام وخطیب مسجد نبوی) کے مرتب کردہ مجموعۂ احادیث بعنوان بلوغ السعادة من أدلة توحيد العبادة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ موصوف نے کئی سال کی مسلسل تحقیق ومحنت کے بعد اسے مرتب کیا ہے اوربڑی عرق ریزی سے اس کتاب میں توحید کے اہم ترین موضوع پر تقریباً بارہ صد صحیح احادیث جمع کردی ہیں ۔قارئین کی سہولت کےلیے ضروری مقامات پر احادیث کی شرح بھی کی نیز قارئین کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات بھی تحریر کیے ہیں۔یہ کتاب توحید کے موضوع پر حدیث کا عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا ، عقیدۂ توحید اور ایمانیات کا شاہکار ہے۔ خطباءاساتذہ،طلبہ، اور باذوق عوام کےلیے انمول تحفہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جامعہ بلال اسلامیہ،لاہور نے اس کا ترجمہ کروا کر افادہ عام کےلیے اسے مفت تقسیم کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیےنفع بخش بنائے ۔ آمین(م۔ا)
 
Top