• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عہدیدار: عرب دنیا میں ہونے والے مظاہرے کچل دو

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
سعودی عہدیدار: عرب دنیا میں ہونے والے مظاہرے کچل دو

سعودی عرب کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو چاہیئے کہ اپنے ملکوں میں ہر قسم کی بدامنی کو سختی سے کچل دیں۔

ابنا: منامہ سے ایسوشی ایٹید پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عبد العزیز بن عبداللہ نے آج بحرین میں " منامہ مذاکرات " کانفرنس میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے کہا ان بد امنیوں سے مقابلے کے لئے پرامن رویہ اختیار کرنے کی صورت میں عرب ملکوں کی حکومتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت سے عمان تک کے عرب ممالک میں جو عدم استحکام کی صورتحال ہے اسے عرب ممالک برداشت نہیں کر سکتے ۔
واضح رہے کہ بحرین میں 14 فروری 2011 سے جو پرامن عوامی احتجاج ، آل خلیفہ کے خلاف ہورہا ہے اس میں بحرینی اور سعودی فورسیز کے ہاتھوں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں
 
Top