• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعید بن زربی الخزاعی البصری محدثین رحمھم اللہ کی عدالت میں

شمولیت
دسمبر 21، 2017
پیغامات
55
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
30
تحریر و تحقیق *مدثر جمال راز السلفی البانہالی*•


سیدنا ﺍﻧﺲ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ کی طرف منسوب " تحت السرة " والی روایت کا راوی سعید بن زربی محدثین رحمھم اللہ کے نزدیک شدید مجروح ہے جس پر تبصرہ پیشخدمت ہے

1) امام یحیی بن معین رحمہ اللہ نے کہا: لیس حدیثہ بشئِِ :
الجرح و التعدیل ج 4ت 95 .
2) امام یعقوب بن سفیان رحمہ اللہ نے کہا " ضعیف "
کتاب المعرفة و التاریخ 2/660 .
3) سیدنا امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا " عندہ عجائب " التاریخ الصغیر 2/170 .
اور کہا " لیس بقوی "
التاریخ الکبیر 3/473 .
4) امام مسلم بن حجاج االقشیری
رحمہ اللہ نے کہا : صاحب عجائب :
کتاب الکنی و القاب ص ۷۵۸ ت ۳۰۸۰.
5) امام نسائی رحمہ اللہ نے کہا :لیس بثقة :
کتاب الضعفاء للنسائی ت ۲۷۸ .
6) امام بزار رحمہ اللہ نے کہا : لیس بالقوی :
کشف الاستار عن زوائد بزار ج2 ص216 ح 1552 و ج4 ص 97 ح 2331 .
7) امام ابوحاتم الرازی رحمہ اللہ نے کہا " ضعیف الحدیث , منکر الحدیث ' عندہ عجائب من المناکیر "
الجرح و التعدیل ج 4 ص 24 ت 95 .
8) امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کہا " متروک "
کتاب الضعفاء للدارقطنی ص ۲۳۷ ت ۲۷۲ .
9) امام بیہقی رحمہ اللہ نے کہا " ضعیف "
السنن الکبری للبیہقی 1/383 .
10) امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا " کان ممن یروی الموضوعات عن الاثبات علی قلة روایتہ "
المجروحین لابن حبان 1/318.
11) امام العقیلی رحمہ اللہ ذکرہ فی الضعفاء الکبیر 2/106 ت 576 .
12) امام ابن شاھین رحمہ اللہ ذکرہ فی الضعفاء و الکذابین ص 98 ت 347 .
13) امام ابن الجوزی رحمہ اللہ ذکرہ فی الضعفاء و المتروکین 1/318 ت 1389 .
14) امام ھیثمی رحمہ اللہ نے کہا " وھو ضعیف "
مجمع الزوائد 6/258 .
15) امام بوصیری رحمہ اللہ نے کہا " ضعیف " اتحاف الخیر المھرة 5/353 ح 4827 .
16) امام ذھبی رحمہ اللہ نے کہا " ضعفوہ "
الکاشف 1/435 ت 1883 .
17) امام یعقوب بن سفیان الفسوی رحمہ اللہ نے کہا " ضعیف " المعرفة و التاریخ للفسوی 2/660 مکتبة الدار مدینة منورة .
18)حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے کہا " منکر الحدیث " تقریب التہزیب ت 2304 .
19) امام عبدالحق الاشبلی رحمہ اللہ نے کہا " عندہ غرائب لا یتابع علیھا وھو ضعیف الحدیث "
الاحکام الوسطی 1/342 .
20) ابو القاسم عبداللہ بن احمد البلخی (متوفی 319ھ) نے کہا " لیس بشئ " قبول الاخبار و معرفة الرجال 2/237 ت 433 .

اس تحقیق سے ثابت ہوا یہ روایت بھی باطل اور ناقابل استدلال ہے .

Sent from my Redmi Note 4 using Tapatalk
 
Top