• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیرت پرعصر حاضر کی مایہ ناز تالیف (سیرت صلابی)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
بسم اللہ الرحمان الرحیم

سیرت پرعصر حاضر کی مایہ ناز تالیف
(سیرت صلابی)

دکتور علی محمد صلابی اس صدی کے ممتاز قلمکار ہیں۔سیرت پر ان کی کتاب بہت ہی عمدہ ہے۔یہ عربی میں دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ ا س کا مختصر تعارف درج ذیل ہے:
۱۔شروع کتاب میں سیرت کی ضرورت و اہمیت پر مفید مقدمہ ہے۔
۲۔ کافی حد تک اصول ِ صحت و ضعف کا بھی اہتمام ہے۔
۳۔ سلفی فکر و منہج کی حامل ہے۔
۴۔ عربی قدرے آسان اور سہل ہے۔
۵۔ رجحان ساز سیرت نگاری کی عمدہ نظیر ہے۔
۶۔ واقعات کے اسباب و تاریخ کا بھی اہتمام سے تذکرہ ہے۔
۷۔ عصر حاضر میں فکری،اخلاقی اورسیاسی رہنمائی کے متعلق خاصہ مواد موجود ہے۔
۸۔ واقعات سے اخذ ہونے والے فقہی قواعد و اصول کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔
۹۔ کافی حد تک اعلام و اماکن اور مشکل الفاظ کی حاشیے میں وضاحت بھی کی گئی ہے۔
۱۰۔ موقع محل کی مناسبت سے قرآنی آیات کا بھرپور تذکرہ ہے۔
۱۱۔ باطل عقائد و نظریات اور الزامات کا جستہ جستہ رد بھی ہے۔
۱۲۔ حوالہ جات کا بھی اہتمام ہے۔ بنیادی مصادر و مراجع کا متن کے اندر ہی تذکرہ کیا ہے۔ محولہ حوالے کا تذکرہ حاشیے میں ہے۔
۱۳۔ عمدہ خوبی،جو بات ا و رقول جس سے بھی نقل کیا ہے، اسے بغیر حوالے کے ذکر نہیں کیا چاہے، اگرچہ ایک سطر اور ایک جملہ ہی کیوں نہ ہو۔
۱۴۔کتاب کی ترتیب اور تقسیم بہت عمدہ ہے۔ مکمل کتاب سترہ فصلوں پر مشتمل ہے۔ ہر فصل کے تحت متعدد ایک واقعات کو الگ الگ مبحث کے تحت ذکر کیا گیا ہے۔ ہرمبحث کے ضمن میں واقعہ کے مختلف اجزاء کو نمبر وار انتہائی خوبصورتی سے پرویا گیا ہے۔ ذیلی سرخیاں نمبروار، انتہائی موزوں ترین اور معنی خیز ہیں
۱۵۔فقہ السیرۃ کے حوالے سے خاص اہمیت کی حامل ہے۔واقعات و حوادث کے تحت دروس اور حکمت و فوائد کے نام سے فقہی، فکری، تربیتی اور اعتقادی احکام و مسائل کا تذکرہ انتہائی خوبصورت انداز میں ہے۔
۱۶۔ وا قعات سیرت کے علاوہ زیادہ ترمواد اگرچہ طبع زاد کی بجائے اقتباسات پر مشتمل ہے لیکن جمع بھی بہت شاندار ہے۔ اسی لیے جدید کتب سیرت وغیرہ کے حوالے کافی ہیں۔
۱۷۔ اردو میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔

فاضل مولف کی چند دیگر تالیفات

1۔الدولۃ العثمانیۃ عوامل النہوض وأسباب السقوط 19۔ فاتح القسطنطینیۃ السلطان محمد الفاتح.
2۔الدولۃ الزنکیۃ 20۔عقیدۃ المسلمین فی صفات رب العالمین.
3۔وسطیۃ القرآن الکریم فی العقائد. 21۔صفحات مشرقۃ من التاریخ الإسلامی.
4۔السیرۃ النبویۃ عرض وقائع وتحلیل أحداث 22۔سیرۃ أبی بکر الصدیق شخصیتہ وعصرہ.
5۔ سیرۃ أمیر المؤمنین عمر بن الخطاب. 23۔ تیسیر الکریم المنان فی سیرۃ عثمان بن عفان.
6۔ سیرۃ أمیر المؤمنین علی بن أبی طالب. 24۔ الدولۃ الأمویۃ عوامل الازدہار وتداعیات الانہیار
7۔ أمیر المؤمنین الحسن بن علی بن أبی طالب . 25۔ فقہ النصر والتمکین فی القرآن الکریم
8۔الثمار الزکیۃ للحرکۃ السنوسیۃ فی لیبیا. 26۔ دولۃ السلاجقۃ - موسوعۃ الحروب الصلیبیۃ.
9۔ الدولۃ الزنکیۃ ،موسوعۃ الحروب الصلیبیۃ. 27۔ صلاح الدین الأیوبی - موسوعۃ الحروب الصلیبیۃ.
10۔الأیوبیون بعدصلاح الدین،موسوعۃ الحروب الصلیبیۃ. 28۔ دولۃ المغول و التتار بین الانتشار والانکسار.
12۔الشوری فریضۃ إسلامیۃ. 29۔ مناصرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم، الجدل الثقافی.
13۔سلطان العلماء - الإمام العز بن عبد السلام. 30۔ الإمام الغزالی وجہودہ فی حرکۃ الاصلاح.
14۔الإیمان باللہ سبحانہ وتعالی. 13۔ الإیمان بالملائکۃ الکرام.
15۔الإیمان بالقرآن والکتب السماویۃ. 32۔ الإیمان بالرسل والرسالات.
16۔الإیمان بالیوم الآخر. 33۔ الإیمان بالقدر.
17۔دولۃ المرابطین. 34۔ دولۃ الموحدین.
18۔سیر الخلفاء الراشدین 35۔ الدولۃ الحدیثۃ المسلمۃ

حافظ محمد فیاض الیاس الاثری
رکن دارالمعارف،ریلوے روڈلاہور
(۰۲۰۲۔۱۱۔۹۲)
 
Top