• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ کے کچھ اقوال

شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1:الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتیے ۔ کیونکہ لوگ آپ کے الفاظ سنتے ہیں ۔ آپ کی نیتیں نہیں دیکھ سکتے ۔

2:کفر کے ساتھ ہمارا معاملہ افھام تفھیم کا نہیں انذار اور تبشیر کا ہے.

3:رشتوں میں محبت نہ ہو تو سمجھوتہ کہلاتے ہیں. محبت انسان کو صرف دینا سکھاتی ہے اس کی پرواہ کیے بغیر کہ بدلے میں اسے "مل کیا رہا ہے." اور سمجھوتے میں انسان لین دین کا حساب رکھتا ہے.

4: تم مجھے اچھے "امام" دو، میں تمہیں اچھی "قوم" دوں گا۔

5:اکثر ہمارے یہاں تعلقات خراب ہونے کی وجہ اختلاف نہیں ہوتا اختلاف کو ڈسکس کرنے کا لہجہ ہوتا ہے ۔ اختلاف دینی ہو دنیاوی

6: جذباتی لوگ زیادہ ٹھگے جاتے ہیں۔

7:اگر واقعی ہیرے ہو تو جوہری کے علاوہ کسی سے قدر کی امید مت رکھو۔

8:کچھ فتنوں سے نمٹنے کےلیے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے تحمّل کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ کےلیے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عصا کی ۔

9:بندے کو Hit ہونے کے لیے اپنے معیار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔

10:آدمی جب تک خود کو ادھورا سمجھتا ہے خود کو پورا کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ اورجب خود کو پورا سمجھ لیتا ہے تو ادھورا ہی رہ جاتا ہے ۔

11:عوام اور خواص میں یہ فرق ہے کہ خواص اپنے دماغ سے سوچتے ہیں اور عوام خواص کے دماغ سے ۔
12:شکی مزاجوں میں امکانات پر غور کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔
13:اعلی دماغوں کے لیے خود پسندی شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
14:شیطان جب نیکیوں کے گھمنڈ میں مبتلا کرنے کی کوشش کرے اپنے گناہوں کو یاد کرلیا کرو۔
15:کامیابی کے لیے لازم ہے کہ انسان کو اپنی صلاحیتوں کا علم اور اپنی کمیوں کا احساس ہو۔
16:کچھ لوگ آپ سے حسد کرتے ہیں ، یعنی آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جو ان کے پاس نہیں ۔
17: انسانوں کو انسان سمجھ کر ان کے ساتھ معاملات کریں ۔ ان سے فرشتوں جیسی امیدیں وابستہ کرلیں گے تو مایوس ہونا پڑے گا۔
18:شادی سے پہلے کی آوارگی شادی کے بعد کی پابندیوں کو مشکل بنادیتی ہے ۔
19: آدمی جب تک خود کو ادھورا سمجھتا ہے خود کو پورا کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ اورجب خود کو پورا سمجھ لیتا ہے تو ادھورا ہی رہ جاتا ہے ۔

20:گھمنڈ کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ انسان اپنی انکساری پر گھمنڈ کرنے لگتا ہے۔

21: ذہانت کو کوئی فائدہ نہیں اگر آدمی اس کو صحیح وقت اور صحیح جگہ پر استعمال کرنا نہ جانتا ہو۔
22:آپ کو کامیابی کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے ۔۔ آپ کو صرف یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ وقت اور صلاحیت کا مفید ترین استعمال کیسے کرسکتے ہیں۔
23: بندہ کے دل میں جتنی اللہ سے محبت ہوگی اتنی ہی اسے گناہوں سے نفرت ہوگی ۔ اگر یہ جاننا چاہتے ہو تمہیں اللہ سے محبت کتنی ہے تو یہ دیکھ لو کہ تم کو گناہوں سے نفرت کتنی ہے ۔
24:اچھے شوہر کو ایک بیوی پر اور اچھے باپ کو چند بچوں پر اکتفاء نہیں کرنا چاہیے ۔
25: انکسار اور احساس کمتری میں بہت باریک لیکن بڑا اہم فرق ہوتا ہے۔ کامیابی کےلیے ضروری ہے کہ انسان اس فرق کا خیال رکھے ۔
انکساری اچھی بات ہے ۔ لیکن یہ بات بالکل اچھی نہیں کہ انسان کو اپنی صلاحیتوں کا علم نہ ہو۔
26: قحط الرجال ایسے نہیں ہوتا کہ صلاحیت والے لوگ پیدا ہونا بند ہوجاتے ہیں۔ قحط الرجال ایسے ہوتا ہے کہ صلاحیتوں کی قدر کرنے والی نگاہیں ناپید ہوجاتی ہیں۔
27: کھانے کے بعد چائے پھیکی لگتی ہے۔ یعنی حقیقت کا علم حاصل کرنے کے لیے معروضیت لازم ہے ۔ تاثرات میں ملوث ذہن حقائق کا احاطہ نہیں کرسکتا ۔
28:الفاظ پڑھنے کے لیے آنکھیں اور احساس پڑھنے کےلیے دل چاہیے ۔
29: انسانی رشتے پزل گیم کے ٹکڑوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ جس کا ہر ٹکڑا دوسرے ٹکڑے سے مختلف ہوتا ہے ۔ لیکن جب ہر ٹکڑے کو اس کی صحیح جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے تو زندگی کی خوبصورت تصویر مکمل ہوجاتی ہے ۔
30: بدترین بدگمانی وہ ہے جو انسان کو اپنے آپ سے ہوتی ہے اور بدترین بدخوش گمانی بھی وہ ہے جو انسان کو اپنے آپ سے ہوتی ہے ۔
( سرفراز فیضی)
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت خوب۔۔۔ماشاء اللہ
 
Top