• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صوفی و سیکولر بزرگ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
آج مشہور صوفی بزرگ اور سکھوں کے مذہبی رہنما بابا گورو نانک کا جنم دن ہے بابا جی بلاشک و شبہ برصغیر میں پہلے "مذہبی سیکولر" تھے جنہوں نے ہر مذہب کی اچھی بات کو تسلیم کرنے کا درس دیا بابا جی مسلمانوں سے منسوب صوفیا کی قربت میں کافی دیر رہے اور انکے مرنے کے بعد پہلے گردوارے(شائد موجودہ گولڈن ٹمپل) کا سنگ بنیاد بھی ایک مسلم نما صوفی میاں میر نے رکھا جب اورنگ زیب عالمگیرؒ کے زمانے میں ان پر فوج کشی کی گئی تو سکھ تشدد پر اتر آئے اور مشہور ترین اکالی دل کی تشکیل ہوئی جو کے داڑھی کے ساتھ کرپان و تلوار سے بھی مسلح تھے یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں اپنے عروج پر پہنچ گئے رنجیت سنگھ خود تو کافی بدصورت تھا لیکن اسکے دربار کے لوگ کافی خوبصورت سکھ تھے اسکے دربار میں آنے والے انگریز سرکار کے ایلچی نے بعد میں اپنی یادداشتوں میں لکھا "میں نے اتنے زیادہ خوبصورت لوگ ایک دربار میں جمع نہیں دیکھے "
اس نے ایک اور دلچسپ بات بھی لکھی کہ "شائد سکھ فوج کسی سے نہ ہارے لیکن ایک کشمیری حسینہ انکو بآسانی ہرا سکتی ہے "
افسوس کے بابا گرونانک کو کسی کشمیری حسینہ کا ساتھ نہ ملا ۔ میں شومئی قسمت سے صوفی نہیں وگرنہ باباگرونانک کے جنم دن کی مبارکباد بھی دیتا۔۔
"عاطف بیگ"
 
Top