• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طلباء کی اقسام

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
طلباء کی اقسام

طلباء کی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔جن میں چند مشہور یہ ہیں
1۔جمالی طلباء
یہ طلباء عام طور پر پہلے درزیوں کے ہاں تیار ہوتے ہیں، بعدازاں دھوبی اور پھر نائی کے پاس بھیجے جاتے ہیں اور اس عمل کے بعد کسی ریستوران میں ان کی نمائش کی جاتی ہے۔
2۔جلالی طلباء
ان کا شجرۂ نسب جلال الدین اکبر سے ملتا ہے اس لیے ہندوستان کا تخت وتاج ان کی ملکیت سمجھا جاتا ہے شام کے وقت چند مصاحبوں کو ساتھ لیے نکلتے ہیں اور جو دوسخا کے خم لنڈھاتے پھرتےہیں۔کالج کی خوراک انہیں راس نہیں آتی اس لیے ہوسٹل میں فروکش نہیں ہوتے۔
3۔خیالی طلباء
یہ اکثر روپ، اخلاق اور آوارۂ گون اور جمہوریت پر بآواز بلند تبادلۂ خیال کرتے پائے جاتے ہیں۔اور آفرینش اور نفسیات کےمتعلق نئے نئے نظریے پیش کرتے رہتے ہیں۔صحت جسمانی کو ارتقائے انسانی کےلیے ضروری سمجھتے ہیں۔الیےعلی الصباح پانچ، چھے ڈینٹر پیلتے ہیں اور شام ہوسٹل کی چھت پر گہرے سالنے لیتے دیکھے جاتے ہیں۔گاتے ضرور ہیں لیکن اکثر بے سُرے ہوتے ہیں۔
4۔خالی طلباء
یہ طلباء کی خالص ترین قسم ہے۔ان کادامن کسی قسم کی آلائش سے تر ہونے نہیں پاتا۔ کتابیں، امتحانات، مطالعہ اور اسی قسم کے خرخشے کبھی ان کی زندگی میں خلل انداز نہیں ہوتے۔جس معصومیت کو لےکر وہ کالج میں پہنچتے ہیں اسے آخر تک ملوّث نہیں ہونے دیتے اور تعلیم اور نصاب اور درس کے ہنگاموں میں اس طرح زندگی بسر کرتے ہیں جس طرح بتیس دانتوں میں زبان رہتی ہے۔
 
Top