• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی اشعار

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ’’إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا، وَإِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حُكَماً‘‘ (حدیث صحیح)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بعض بیان جادو ہوتے ہیں اور بعض اشعار‘حکم‘ (یعنی حکمت) پر مبنی ہوتے ہیں''
اس تھریڈ میں با مقصد عربی اشعار شئیر کریں
وعلیکم السلام
آپ کے حکم پر زھیر بن ابی سلمی کے چند اشعار پیش خدمت ہیں
لو كان يقعد فوق الشمس من كرم ... قوم بأولهم أو مجدهم قعدوا
قوم أبوهم سنان حين تنسبهم ... طابوا وطاب من الأولاد ما ولدوا
إنس إذا أمنوا، جن إذا فزعوا ... مرزءون بها ليل إذا حشدوا
محدون على ما كان من نعم ... لا ينزع الله منهم ماله حسدوا


اردو ترجمہ
اگر کوئی جماعت اپنی اولیت و بزرگی کی بناء پر کرم وشرف کے آفتاب پر بیٹھ سکتی ہے تو وہ بیٹھ جائے گی
یہ وہ جماعت ہے جن کے والد کا نام سنان ہے اور جب ان کے خاندان کا ذکر ہوگا تو ان کے اباء واجداد بھی پاکیزہ ہوں گے اور ان کی اولاد جو پیدا ہوئی ہے وہ بھی پاکیزہ نسب ہے
حالت امن میں وہ انسان ہیں اور جب جنگ کے لئے بلائے جائیں تو وہ جنات ہیں جب اکھٹا ہوتے ہیں تو بہادر اور ہمت والے سردار ثابت ہوتے ہیں
انہیں قابل رشک و حسد نعمتیں عطاء ہوئی ہیں مگر اللہ ان سے ان قابل رشک و حسد نعمتوں کو چھنتا نہیں

ان اشعار کے بارے میں حضرت عمر کی رائے
فقال عمر: أحسن؛ وما أعلم أحداً أولى بهذا الشعر من هذا الحيّ من بني هاشم! لفضل رسول الله صلى الله عليه وسلّم وقرابتهم منه
حضرت عمر نے کہا یہ بہت خوب اشعار ہیں میرے علم میں قبیلہ بنو ہاشم سے بڑھ کر ان اشعار کا کوئی مصداق نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرابتداری کی وجہ سے انہیں یہ شرف و فضیلت حاصل ہے
تاريخ الرسل والملوك ،المؤلف : الطبري
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
أموت ويبقي كل ما كتبته *** فيا ليت من يقرأ كتابي دعا ليا

لعل إلهي أن يمن بلطفه *** ويرحم تقصيري وسوء فعاليا​

میں مرجاؤں گا اور میرا لکھا ہوا سب باقی رہے گا
کاش کہ میری تحریر پڑھنے والامیرے لیے دعاء کر دے
اورشاید کہ میرا اللہ مجھ پر لطف وکرم فرما دے
اور میری کوتاہیاں اور بد اعمالیاں معاف کردے​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
الیاقوت حجر۔۔۔لیس کالحجر

محمدﷺ بشر۔۔۔۔۔لیس کالبشر!​
یاقوت پتھر ہے،اس ایساکوئی اور پتھر نہیں​
سیدنا محمدﷺ انسان ہیں۔۔۔ان ایسا کوئی اور انسان نہیں​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326

جمال الوجہ مع قبح النفوس​
کقندیل علی القبر المجوسی!!​

بری سیرت کے ساتھ خوب صورت انسان کی مثال اس چراغ جیسی ہے جو مجوسی کی قبر کنارے جل رہا ہے(کہ اس کی قبر میں اس کے کفر کی بدولت اندھیرا ہے۔۔قبر پر چراغ صرف ظاہری روشنی دے رہا ہے۔۔اسی طرح بری سیرت کا انسان ظاہری طور پر تو اچھا دکھتا ہے مگر اس کی سیرت میں صرف اندھیرا ہے۔۔اس کی روشنی محض اس کی صورت تک ہے اور اپنے ارد گرد افراد میں وہ اندھیرا ہی بانٹتا ہے)​
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ألا كل شئ ما خلا الله باطل

وكل نعيم لا محالة زائل​
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ومن یتھیب صعود الجبال

یعیش أبد الدھر بین الحفر​
جو کوہِ پیمائی سے گھبراتا ہے
وہ ہمیشہ گڑھوںمیں زندگی گزارتا ہے
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326

جراحات السنان لھا التیام​
ولا یلتام ما جرح اللسان​

نیزے سے لگایا جانے والا زخم تو مندمل ہو سکتا ہے لیکن زبان سے لگایا جانے والا زخم مندمل نہیں ہوتا!​
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
صحابی رسول حضرت حسان بن ثابت کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اشعار
وأحسن منك لم تر قط عيني
وأجمل منك لم تلد النساء
خلقت مبرا من كل عيب
كأنك قد خلقت كما تشاء

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین میری آنکھ نے ہرگز نہیں دیکھا
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ جمیل کسی عورت نے جنا ہی نہیں
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر عیب سے پاک وصاف پیدا کئے گئے
گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح پیدا کئے گئے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاہا۔
 
Last edited by a moderator:
Top