• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عزت دو عزت لو

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
عزت دو عزت لو
بڑوں نے کیا خوب کہا کہ عزت لینے کے لیے عزت دینی پڑتی ہے اور ساری عمر لگ جاتی ہے عزت بنانے میں اور گنوانے میں چند سکینڈ۔
جس انسان کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے وہ کچھ ایسا کرتا ہی نہیں کہ بعد میں اُسے کسی قسم کا پچھتاوا ہو لیکن اپنی عزت بچانے کے لیے کسی اور کو بے عزت کر دینا یا کسی کی عزت کی دھجیاں اڑا دینا یہ بھی ٹھیک نہیں۔ جس طرح آپ کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے اسی طرح ہر انسان کو اپنی عزت عزیز ہوتی ہے۔کامیاب ہونا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ کامیابی اور ناکامی تو اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اسی طرح ذلت اور عزت بھی اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جسے چاہے جیسے چاہے نواز دیتا ہے۔
اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ لوگ کسی کے بارے بات کرتے ہوئے بلکل نہیں سوچتےبلکہ جو منہ میں آتا ہے بول جاتے ہیں اورذرا پرواہ نہیں کرتےکہ اس سے کسی کی دل آزاری ہو سکتی ہے۔مذاق کرنا اک الگ بات ہے لیکن مذاق مذاق میں کسی کی ذاتیات پر چلے جانا یا کسی کی کمزوری کو نمایاں کرنا یہ کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ۔یہ بات بلکل حقیقت پر مبنی ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریںتوآپ پر فرض ہے کہ آپ بھی دوسروں کی عزت کریں ان سے پیار سے پیش آئیں۔
 
Top