• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم حديث میں اسانید کی اہمیت ؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
از محمد عبد الرحمن کاشفی اڈیشوی

علم اسناد امت محمدیہ کی عظيم خصوصیت ہے.یہ علم سابقہ امتوں میں سے کسی کو نہیں دیا گیا.
علماء اسلام و محدثیں عظام اسانید کی تفتیش کے سلسلہ میں کئی اسفار طئے کئے،ان کے واقعات،جد و جہد،کارگزاریاں
خطیب بغدادی رح کی کتاب شرف أصحاب الحديث اور ابن عبد البر کی معروف کتاب جامع بیان العلم و فضلہ میں منقول ہیں. ان دو کتابوں کا مطالعہ ہر طالب علم کو ضرور کرنا چاہئے.

علم اسناد کی اہمیت کا اندازہ آپ سفیان ثوری رحمہ اللہ کے اس قول سے لگا سکتے ہیں:

الإسناد سلاح المؤمن، إذا لَمْ يَكُنْ مَعَهُ سلاح فبأي شيء يقاتل؟
(اسناد مومن کا ہتھیار ہے اگر اس کے پاس یہ ہتھیار نہ ہو تو بھلا وہ کس کے ذریعہ جنگ کریگا؟)

امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیث نقل فرمائی ہے
تَسْمَعُون ويُسْمَع منكم ويُسْمَع مِمَّنْ يَسْمَع منکم: صححه الحاكم و لم يتعقبه الذهبي
{آپ (مراد صحابہ) حدیثیں سنتے ہیں اور آپ سے حدیثیں سنی جائینگی اور اس سے بھی سنی جائینگی جو آپ سے سنتا ہے.}
اس لئے اسانید کا اہتمام ایک لازمی امر ہےـ

اس لئے عبد اللہ بن مبارک رح نے فرمایا
الإسناد من الدين، ولولا الإسناد لقال من شاء ما شاء
(سند دین میں سے ہے اگر اسناد کا وجود نہ ہوتا تو جس کے دل میں جو آتا کہہ دیتا.)

اللہ تعالی ہمیں ان اکابرین کے نقش قدم پر چلائے جو تحقیق اور تثبت کے بعد ہی کوئی بات بیان کرتے ہیں. آمین.

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top