• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم فقہ - افتراق و انتشار کا ذریعہ نہیں

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
فقہی مسائل کو بنیاد بنا کر اختلاف و انتشار پیدا کرنا انتہائی مذموم عمل ہے۔
فقہ اور اس کے مسائل اکھاڑے کا میدان نہیں جسے بعض لوگ اپنی علمیت ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی فقہ توجہ مبذول کرانے کا ذریعہ ہے۔
علم فقہ دراصل اہل اختصاص کا میدان ہے جن کے ذریعے عوام الناس دین کے مختلف معاملات میں راہ یاب ہوتے ہیں۔ فقہی اختلافات کو بنیاد بنا کر لوگوں میں فکری انتشار پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
اہل علم کے درمیان بعض فقہی مسائل میں اختلاف ہے مگر اس اختلاف کی کنہ کو سمجھنا اہل اختصاص کا کام ہے۔ یہ اختلاف ان افراد کا میدان نہیں جو اس کی کنہ کو نہیں سمجھتے اور نہ ہی اس حقیقت کا علم رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اس میدان سے دور رہنا چاہیے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن مختلف فیہ مسائل میں اہل علم کی آرائیں موجود ہیں ، انہیں دوبارہ زیر بحث کیوں لایا جا رہا ہے؟ اختلافی مسائل کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا مقصد آخر کیا ہے؟
علم فقہ کا تحفظ ضروری ہے تاکہ اس میں وہ افراد دراندازی نہ کر سکیں جو اس کے اہل نہیں۔ اس میدان میں غیر اہل اختصاص کی در اندازی سے یہ علم مسخ ہو جائے گا اور پھر غیر اہل اختصاص اسے زبان درازی اور میدانِ معرکہ بنا دیں گے۔

طالب علموں کو یہ نصیحت ہے کہ وہ اس علم کو اپنے اصل مصدر و منبع سے اخذ کریں اور اسے سیکھیں ، اسے یاد کریں اور قرآن و سنت کے مطابق اسے نقل کریں۔ اس علم کو سیکھنے میں وہ اخلاص کا دامن تھامے رہیں اور جاہ و دنیا سے بالاتر ہو کر رہیں۔ اولی الامر سے بھی گذارش ہے کہ علم فقہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غیر اہل اختصاص کو جو اس کی کنہ ، حقیقت اور مقاصد سے ناواقف ہوں ، منع کریں کہ وہ اس علم کو بنیاد بنا کر لوگوں میں فکری انتشار و افتراق کا باعث بنیں۔

ماخوذ :
روزنامہ اردو نیوز ہفتہ وار دینی سپلیمنٹ "روشنی" ، 4/مئی 2012​
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
ان فقھی اختلافوں نے ہمیں قرآن وحدیث سے دور کردیاہے
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میری نزدیک قرآن وحدیث سے دوری ہی تمام تر اختلافات کی جڑ ہے۔۔۔ باقی ضروری نہیں اس سے اتفاق بھی کیا جائے
 
Top