• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر اللہ کی قسم کھانے کا حکم

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
513
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
غیر اللہ کی قسم کھانے کا حکم

تحریر : فاروق عبد اللہ نراین پوری


غیر اللہ کی قسم کھانا حرام ہے۔ بلکہ اسے شرک کہا گیا ہے۔ اس سے اس کی سنگینی کا پتہ چلتا ہے۔

بعض لوگ اسے معمولی چیز سمجھتے ہیں اور بات بات پر ”ماں کی“ یا کسی دوسرے مخلوق کی قسم کھاتے رہتے ہیں، حالانکہ یہ شرک ہے۔ ایسے لوگوں کو فورا توبہ کرنا چاہئے، اور لا الہ الا اللہ پڑھنا چاہئے۔ یہی اس کا کفارہ ہے۔

غیر اللہ کی قسم کا اصل حکم یہ ہے کہ وہ شرک اصغر ہے، اکبر نہیں۔ الا یہ کہ جس چیز کی قسم کھا رہا ہے اسے اللہ کی طرح عظیم سمجھتا ہو، یا اللہ سے بڑھ کر اس کی تعظیم کرتا ہو تو شرک اکبر میں داخل ہو جائےگا۔

شیخ عبد الرزاق البدر حفظہ اللہ عمدۃ الاحکام کے درس میں ایک قصہ بیان کر رہے تھے کہ عدالت میں ایک شخص نے گواہی کے وقت اللہ کی قسم کھائی، تو دوسرے فریق نے کہا کہ فلاں عظیم شخص کی بھی قسم کھاو۔ انھوں نے ان کے مطالبے پر اس شخص کی بھی قسم کھا لی، اس پر وہ بگڑ گئے اور کہنے لگے کہ تمہاری بربادی ہو، تم اس عظیم شخص کی قسم کھاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ وہ تمہارے جھوٹے ہونے کے بارے علم رکھتے ہیں۔

شیخ کہنے لگے کہ غور فرمائیں! اس شخص کو اللہ تعالی کی جھوٹی قسم کھانے پر کوئی غصہ نہیں آیا، لیکن غیر اللہ کی جھوٹی قسم پر آگ بگولہ ہو گیا۔ گویا کہ وہ اس شخص کی تعظیم اللہ سے بڑھ کر کرتا ہے۔
لہذا یہ شرک اکبر ہے۔
اور ایسا عقیدہ رکھنے والا ملت اسلام سے خارج ہے۔
 
Top