• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قادیانی ملحدین، شیعہ ملحدین اور سنی ملحدین کی سرد جنگ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
قادیانی ملحدین، شیعہ ملحدین اور سنی ملحدین کی سرد جنگ

جو لوگ الحاد [atheism] کی طرف مائل ہوتے ہیں، وہ مختلف قسم کا مذہبی پس منظر رکھتے ہیں۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ قادیانیوں اور اہل تشیع کا الحاد کی طرف رجحان اہل سنت سے بہت بڑھ کر ہے۔ الحاد کے اسباب جہاں نفسانی، نفسیاتی اور معاشرتی ہیں، وہاں اس کا ایک بہت بڑا سبب یہ بھی ہے کہ بہت سے لوگ اس لیے ملحد [atheist] بن جاتے ہیں کہ ان سے اپنے مذہب یا مسلک کے بارے لوگوں کے شرعی وعقلی سوالات اور اعتراضات کا جواب نہیں بن پڑتا۔

اب یا تو ملحد کو اپنے مذہب اور مسلک کا اتنا علم نہیں ہوتا یا پھر اس کا مذہب اور مسلک ہی اس قابل نہیں ہوتا کہ اس کا دفاع کیا جا سکے لہذا وہ ملحد بن جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کہ کون روز روز کے اعتراضات اور سوالات کا جواب دیتا پھرے۔

دلچسپ بات بلکہ لطیفہ یہ ہے کہ ایسے مختلف مذہبی پس منظر رکھنے والے ملحد جب ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوتے ہیں تو اپنے مذہبی پس منظر پر خاموشی اور دوسرے کے بارے میں خوب زبان درازی کرتے ہیں۔ مثلا سنی سے دہریہ بننے والے ملحد کی خواہش ہو گی کہ وہ اہل بیت پر خوب زبان درازی کرے کہ جس پر شیعہ ملحد خاموش رہتا ہے۔ اس کا بدلہ شیعہ ملحد ازاوج مطہرات پر زبان درازی کے ذریعے لیتا ہے۔

اور قادیانی سے ملحد بننے والے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر خوب زبان درازی کر رہے ہوں گے لیکن جیسے ہی غلام احمد قادیانی کی باری آئے گی تو ان کا لب ولہجہ نرم پڑے جائے گا۔ مجھے تو ان ملحدوں کے رویے دیکھ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ ایک سنی ملحد جب امام حسین رضی اللہ عنہ کے خلاف زہر آلود پوسٹ لگاتا ہے تو شیعہ ملحد یہ کہتے ہوئے کہ بھئی میں ملحد تو ہوں لیکن شیعہ کتابوں میں یہ پڑھا ہے یا شیعہ میں ایسے نہیں ہوتا ہے، جیسے الفاظ کہہ کر ممیانے لگ جاتا ہے۔

وہ ملحد جو ماضی میں اسماعیلی شیعہ تھا، اسماعیلیوں کے تصور خدا کی بات پر بات کا رخ پھیر دے گا لیکن اہل سنت کے خدا کو خوب برا بھلا کہے گا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ نام نہاد ملحدین کی یہ جماعت ایک ہی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اب دیکھیں ان میں سے کون کامیاب ہوتا ہے۔ جنہیں فری تھنکرز کی زیارت کا موقع ملا ہے، وہ اس حقیقت حال سے بخوبی واقف ہوں گے بلکہ وہ تو کمنٹ سے بھی اندازہ لگا لیتے ہوں گے کہ ملحد بھائی صاحب سابق فلاں تھے۔

یا تو امر واقعہ یہ ہے کہ ان ملحدوں نے اپنے آپ کو اسلام سے باہر کر لیا لیکن اپنے سابقہ مذہبی عقائد اور مسلک سے باہر نہیں کر سکے ہیں۔ یا پھر یہ ایک دوسرے کو گمراہ کرنے میں لگے ہیں کہ شیعہ ملحد سنیوں میں زیادہ ملحد چاہتا ہے اور سنی ملحد، شیعوں میں زیادہ ملحدوں کی خواہش رکھتا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ شاید اس طرح سے وہ اپنے دڑبے کی مرغیوں کی تعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر پرویز ہود بھائے کے بارے اگر کوئی صاحب بتلا سکیں کہ کیا وہ اسماعیلی تعلیمات کے خلاف بھی اتنا ہی بولتے ہیں جتنا کہ اسلامی تعلیمات کے خلاف؟ یہ ایک سوال ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریشنل تھنکنگ کتنی ریشنل ہے اور کتنی ریشنل تھنکر کے سابقہ مسلک کی رہین منت۔۔۔

بشکریہ محترم شیخ @ابوالحسن علوی
 
Top