• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم انس نضر صاحب ( منتظم اعلی )

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاک اللہ خیرا کنعان بھائی کافی معلومات پتہ چلیں اس پوسٹ سے لیکن اس حد تک تو مجھے بھی پتہ تھا کہ کسی دوسرے مضمون میں پی ایچ ڈی کرنا کسے کہتے ہیں، میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کیسے ہو گی؟ وہ علماء جنہوں نے پی ایچ ڈی نہیں کی مگر جید علماء میں شمار ہوتے ہیں ان کی ریسرچ یا پڑھائی وغیرہ پی ایچ ڈی جیسی نہیں ہوتی؟ اگر ہوتی ہے تو وہ ڈاکٹر کیوں نہیں کہلواتے؟ الغرض کس قسم کی تعلیمات انسان کو اس موضوع میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دلاتی ہیں؟
پی ایچ ڈی محض کسی فیلڈ میں اعلیٰ ترین دنیاوی ڈگری کا نام ہے جس کا (میرے نزدیک) علم وفضل سے کچھ زیادہ تعلّق نہیں ہے، خاص کر اسلامک سٹڈیز میں۔ جید علماء ڈاکٹر اس لئے نہیں کہلواتے کیوں کہ انہوں نے یہ ڈگری حاصل نہیں کی ہوتی۔ (ابتسامہ) میرے نزدیک پی ایچ ڈی فنِ تحقیق وتصنیف سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اصل علم علمائے کرام حفظہم اللہ کے پاس ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
پی ایچ ڈی کی ڈگری بالخصوص آرٹس کے مضامین میں، حاصل کرنا ایک ”فن“ ہے۔ اس کا علم و فضل سے کوئی علاقہ نہیں۔ اگر آپ کے تعلقات کسی بھی ایسے استاد سے اچھے ہوں جو کسی جامعہ میں پی ایچ ڈی کرواتے ہوں تو آپ ان سے چند ٹپس لے کر بآسانی پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔ ویسے آجکل تو ڈاک سے بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری مل جایا کرتی ہے۔ میرے ایک واقف کار امریکہ میں ٹیکسی چلاتے ہیں اور پی ایچ ڈی ہیں۔ ایک دفعہ میں نے مذاقاً کہ دیا کہ مجھے بھی پی ایچ ڈی کا بڑا شوق ہے۔ کہنے لگے کوئی مسئلہ نہیں۔ تھوڑے سے پیسے بلکہ ڈالر لگیں گے، آپ کو پی ایچ ڈی کی سند دلوادوں گا۔
آج سے کوئی دو ڈھائی عشرہ قبل میں ایک ہفت روزہ سے منسلک تھا اور کالم نویسی کے علاوہ بھی جملہ صحافتی امور نمٹایا کرتا تھا۔ ایک دن مدیر اعلیٰ صاحب نے مجھے ایک کتاب دی کہ اس پر کچھ لکھو۔ یہ میرے بھارتی بھتیجے کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔ یہ مقالہ اردو کے ممتاز ادیب راجندر سنگھ بیدی کے فن اور شخصیت پر لکھا گیا تھا۔ کتاب پڑھنے کے بعد میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اگر کوئی جامعہ مجھے بی اس طرح کے مقالہ لکھنے پر پی ایچ ڈی کی سند دینے کی حامی بھرے تو میں ایسے ایسے کئی مقالے لکھ سکتا ہوں۔ فکر معاش کے لئے در بدر پھرنے کے سبب پھر موقع ہی نہیں ملا ورنہ ہم بھی آج ڈاکٹر کہلواتے (مسکراہٹ)
 
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
ایک ہیرانگی مجھے آپ کا انٹرویو پڑھ کر ہوئی تھی کہ آپ کا تعلق کیلانی فیملی سے ہے اور ایک ہیرانگی مجھے کل ہوئی وہ کیسے ؟۔۔۔
کل یعنی بروز جمعرات میں نے تفسیر تیسیر القرآن مولانہ عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ کا اختتام کیا اسی رات ایک چھوٹا سا واقعہ پیش آیا وہ یو کہ ایک میرا بہت پورانہ دوست جو کہ جماعت میٹرک میں مجھ سے جدا ہوگیا تھا کافی عرصہ بعد اتفاق سے مجھے مل گیا ۔۔ باتوں کے دوران میں نے ان کو بتایا کہ آج میں نے تفسیر تیسیر القرآن ختم کی ہے مولانہ عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ کی تو جناب نے فرمایا مولانہ عبدالرحمٰن کیلانی میرے دادا ہے ان کے بقول ان کے والد کہ سگے چچا تھے ۔۔ مجھے بہت ہیرانگی ہوئی کہ عرصہ ھم نے ساتھ سکول میں پڑھائی کی لیکن یہ بات مجھے آج معلوم ہو رھی ہے میرے دوست آج کل مکہ میں ایک ہونی ورسٹی مین حدیث میں bachelors کر رھے ہیں۔۔۔ ان کا نام عبداللہ اقبال ، یہاں ریاض میں قریب ہی رھتے ہے میرے ،، کیلانی فیملی سے مزید بھی روابط ہے ھمارے یہاں ریاض میں،،،، بڑوں میں بیٹھ کر مزید تحقیق کرونگا۔،،
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
انس بھائی آپ کے متعلق پڑھ کے دل خوش ہو گیا ماشاء الله. مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب میرا قیام تعلیم کی سلسلے میں لاہور گارڈن ٹاؤن میں تھا اور میں نماز و جمعہ جامعہ رحمانیہ میں ہی ادا کرتا تھا. سن ٢٠٠١ کی بات ہے جب جامعہ کے بلکل ساتھ ہی "ILM" کا ادارہ ہوتا تھا (جو بعد میں UMT بنا) میں اس وقت اسی ادارے میں زیر تعلیم تھا.
دلی عزت کرتا ہوں آپ کے والد محترم کی اور ان کا خطبہ جمعہ سننے کے لئے انتظار رہتا تھا. الله ان کو بہترین جزاۓ خیر سے نوازے. اگر ممکن ہو تو انکو میرا سلام کہئے گا گو کہ وہ مجھے نہیں جانتے ہوں گے.
بہت خوشی محسوس ہوئی کہ پھر سے ایک تعلق قائم ہوا، الحمدللہ.
انشاء الله رابطہ رہے گا اور جب ممکن ہوا، آپ سے ملاقات ہوگی . الله ہم سب سے اپنے دین کا کام لے اور دنیا اور آخرت میں بہترین جزا عطا کرے. آمین
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
غیرمتفق! (ابتسامہ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہم آپکی محبت میں زیادہ تو کچھ نہیں کہہ سکیں گے۔ صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ اس مسئلہ پر آپ ہی حق پر ہیں اور فریق مخالف کے پاس انا اور ذاتی غصہ کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس سلسلہ میں میرا موقف تو بہت معتدلانہ ہے اور وہ ہے بوقت ضرورت سختی اور بوقت ضرورت نرمی۔ دین میں سختی کتنی ضروری ہے اور ہر وقت کی نرمی نے کتنا نقصان پہنچایا ہے اس کے لئے میں آپکو اور دیگر بھائیوں کو مشورہ دونگا کہ جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر ڈاکٹر حافظ سموں حفظہ اللہ کی کتاب ’’کیا باطل پر تنقید فرقہ واریت ہے؟‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
@شاہد نذیر کیا آپ اس کتاب کا لنک دے سکتے ہیں یہ کتاب کہاں سے ملے گی۔
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
@انس نظر بھائی آج پہلی بار آپکا انٹرویو پڑھا ہے اور حیران ہوں کہ "آج" پڑھا ہے۔۔۔ آپ کا تعلق کیلانی خاندان سے ہے، یہ بات جان کر مجھے دوہری خوشی ہوئی ہے، ایک تو اس لیئے کہ کیلانی خاندان علم و فضل میں اپنی مثال آپ ہے۔ اور جب معلوم پڑا کے آپ روپڑ سے تعلق رکھتے ہیں تو اور ذیادہ خوشی ہوئی کیونکہ میرے نانا مرحوم، جو میرے سب کچھ تھے، وہ بھی روپڑ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور حافظ عبداللہ رحمہ اللہ کے ساتھ ہی ایک ہی کارواں میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ اور دوسرا مجھے اس بات پر خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے کیلانی خاندان کا ایک اہم رکن مل گیا جس سے ایک بہت اہم بات پوچھنی تھی۔ میں پچھلے کئی سال سے اپنے خاندان میں پھیلنے والے "انکار حدیث" کے جراثیم کا مقابلہ کر رہا ہوں، اور اللہ سے دعا کر رہا ہوں کہ اس محلک مرض کو ہمارے خاندان سے دور کر دے۔ میرے خالو، جو اللہ جانے کیا چیز ہیں، "پرویزیت اور غامدیت کا ایسا چربہ ہیں کہ معلوم نہیں ہوتا کہ نت نئے شبہات کہاں سے ڈھونڈ کر لے آتے ہیں۔ میرے ان خالو کے تو نا جانے کتنے "کتابی استاد" ہیں، مگر جن کا تذکرہ میں یہاں کر رہا ہوں، وہ موصوف خود کو مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کا "کئی رشتوں" سے منسلک رشتہ دار کہتے ہیں۔ ان کا نام ہے "مولانا عبد الکریم اثری" گجرات میں مقیم ہیں اور خود کو مولانا عنایت اللہ اثرئ وزیر آبادی کا علمی جانشیں مانتے ہیں۔
مولانا کیلانی رحمہ اللہ نے جو عنایت اللہ اثری صاحب کی کتاب "عیون زم زم" اور القول المختار" کے رد میں "عقل پرستی اور انکار معجزات" لکھی تھی، عبدالکریم اثری صاحب نے اس کا رد لکھا ہے " اوہام پرستی پر اسرار معجزات"۔ میں حیران ہوں کے پوری کتاب میں مولانا کیلانی مرحوم کے اٹھائے گئےایک بھی اعتراض کا جواب نہیں دیا، بلکہ ادھر ادھر کی کہانیاں لکھ کر چار صفحے رنگ دیئے۔ اس کتاب میں اثری صاحب نے مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے بارہ میں جا لکھا اس کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے، آپ سے اس کی تحقیق مطلوب ہے کہ آیا یہ درست بھی ہے یا "عیون ذم ذم" کی طرح دجل سے ہی کام لیا گیا ہے:

۔ عبد الکریم اثری (صاحب کتاب اوہام پرستی) کا تعلق کیلانی خاندان سے ہے۔
۔"بہت سی" رشتہ داریوں سے کیلانی خاندان سے منسلک ہیں۔
۔عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ جب بھی گجرات آتے، نماز عنایت اللہ اثری کی اقتدا میں پڑھتے، (یہ جانتے ہوئے کہ موصوف معجزات کے بالعموم اور عیسی علیہ السلام کی بن باپ پیدائش کے بالخصوص منکر ہیں)
۔جب بھی ملتے، کبھی اثری صاحب کا عقائد پر تنقید نہیں کی، اور ان کی بہت عزت کرتے تھے۔ (یہ بات ہو سکتا ہے آپکو معلوم کرنا مشکل ہو، لیکن جو بھی معلوم ہو سکے بتایئے گا ضرور)
۔عقل پرستی اور انکار معجزات مولانا کیلانی نے علامہ محمد مدنی جامعہ الاثریہ کے زور دینے پر اور انکے مالی تعاون سے لکھی۔
۔کتاب کے اخراجات کی بقیہ رقم اثری صاحب نے ادا کی۔ وغیرہ۔
محترم انس بھائی وقت نکال کر جواب ضرور تحریر کیجیئے گا۔ شکریہ۔
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
1۔ وراثت پر تقریباً چھ سات سال پہلے ایک کتاب لکھی تھی۔ اب تو بتاتے ہوئے شرم آنی لگی ہے۔ ابھی تک اسے مکمل نہیں کر سکا۔ تفسیر قرآن کے حوالے سے لکھنے کی بہت خواہش ہے۔ اللہ تعالیٰ کوئی ایسا کام لے لیں جو مرنے کے بعد صدقہ جاریہ ہو۔
2۔ کسی علم کے متعلق بہترین کتاب کا فیصلہ کرنا بہت مشکل کام ہے۔ یہ ہر صاحب علم کے ذوق پر ہے کہ اسے کون سی کتاب پسند آتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ کوئی ایک کتاب ایسی نہیں ہوتی جس میں کسی علم سے متعلقہ تمام باتیں آجائیں، کتابیں ایک دوسرے کو مکمل کرتی ہیں۔ ذاتی طور پر مجھے روضۃ الناظر وجنۃ المناظر، ارشاد الفحول اور الوجیز فی اصول الفقہ (عبد الكريم زيدان) پسند ہیں۔ شائد اس لئے کہ مجھے ان سے کچھ زیادہ مستفید ہونے کا موقع ملا ہے۔ تفصیلی کتاب شائد البحر المحیط للزرکشی ہے۔
3۔ قراءاتِ سبعہ کیلئے التیسیر للدانی اور اس کی نظم حرز الامانی (شاطبیہ)، ثلاثہ کیلئے التحبیر اور اس کی نظم درہ۔ قراءات عشرہ کیلئے امام ابن الجزری کی نشر، عشرہ کے اجراء کیلئے البدور الزاهرة لعبد الفتاح القاضي ۔۔۔۔ عشرہ کبریٰ کیلئے طیبہ النشر اور اجراء کیلئے فريدة الدهر
اور فقہ کی کون سی کتاب آپ تجویز کریں گے جو آپ کے نزدیک اس موضوع پر بہترین اور تفصیلی کتاب ہے؟
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
آپ کے انٹرویو سے بڑی مفید معلومات اور نصائح ملی ، کچھ عرصہ پہلے میں نے اسے پڑھا تھا آج مختلف انٹرویو سیکھنے کی غرض سے پڑھنے کا ارادہ کیا تھا ، آپ کا انٹرویو بھی بڑا دلچسپ ہے۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2015
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
37
ما شاء اللہ بہت ہی خوبصورت اور بہترین انٹرویو ۔ میں فورم پر بہت کم حاضری دے پاتا ہوں لیکن فورم سے استفادہ بھر پور کرتا ہوں الحمد للہ۔۔۔ آج جب انٹرویو پڑھنا شروع کیا تو بہت سے انٹرویو پڑھتا چلا گیا مثلا محترم انس نضر مدنی صاحب کا، ہم عصر اور ہم مزاج سرفراز فیضی بھائی کا دلچسپ اور مزیدار انٹرویو، محترم شاکر صاحب اور رفیق سفر شیخ کفایت اللہ سنابلی کا ادھورا انٹرویو، محترمہ ماریہ انعام صاحبہ کا ۔ سب کے انٹرویو ایک سے بڑھ کر ایک اور فورم پر موجود سب ایک سے بڑھ کر ایک۔۔۔اللہ آپ سب کی خدمات کو قبول فرمائے آمین
 
Top