• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرک غلام کو آزادکرنے کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 2538
حدثنا عبيد بن إسماعيل،‏‏‏‏ حدثنا أبو أسامة،‏‏‏‏ عن هشام،‏‏‏‏ أخبرني أبي أن حكيم بن حزام ـ رضى الله عنه ـ أعتق في الجاهلية مائة رقبة،‏‏‏‏ وحمل على مائة بعير،‏‏‏‏ فلما أسلم حمل على مائة بعير وأعتق مائة رقبة،‏‏‏‏ قال فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله،‏‏‏‏ أرأيت أشياء كنت أصنعها في الجاهلية،‏‏‏‏ كنت أتحنث بها،‏‏‏‏ يعني أتبرر بها،‏‏‏‏ قال فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أسلمت على ما سلف لك من خير ‏"‏‏.‏

ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام نے، انہیں ان کے والد نے خبر دی کہ حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اپنے کفر کے زمانے میں سو غلام آزاد کیے تھے اور سو اونٹ لوگوں کی سواری کے لیے دیے تھے۔ پھر جب اسلام لائے تو سو اونٹ لوگوں کی سواری کے لیے دیے اور سو غلام آزاد کیے۔ پھر انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، یا رسول اللہ! بعض ان نیک اعمال کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے جنہیں میں بہ نیت ثواب کفر کے زمانہ میں کیا کرتا تھا (ہشام بن عروہ نے کہا کہ اتحنث بہا کے معنی تبرربہا کے ہیں) انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا ”جو نیکیاں تم پہلے کر چکے ہو وہ سب قائم رہیں گی“۔


کتاب العتق صحیح بخاری
 
Top