• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معتزلہ نے قرآن کو مخلوق کیوں کہا؟

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ @مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ
ایک سوال آیا ہوا ہے کہ "معتزلہ نے قرآن کو مخلوق کیوں کہا ؟
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ @مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ
ایک سوال آیا ہوا ہے کہ "معتزلہ نے قرآن کو مخلوق کیوں کہا ؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام اور اس کی صفات میں سے ایک صفت اور غیر مخلوق ہے۔ سلف صالحین رحمة اللہ علیھم اور ائمہ اہل السنة والجماعة کا یہی عقیدہ ہے۔ جبکہ جھمیة اور معتزلہ نے اپنے "اصول توحید" کے پس پردہ اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا بھی انکار کرتے ہوئے اسے مخلوق گردانا ہے اور کہتے ہیں کہ قرآن مجید کو غیر مخلوق سمجھنے سے "تعدد قدماء" لازم آتا ہے اور اس طرح قرآن مجید "حادث" کی بجائے ایک قدیم چیز بن جاتی ہے، جس سے خالق (اللہ) کی مخلوق( قرآن) کے ساتھ مچابہت لازم آتی ہے لہذا انہوں نے اس نظریے کو "عقیدہ توحید" کے منافی سمجھتے ہوئے قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ کی صفت کلام سے الگ تھلگ کر دیا۔
ایک مضمون سے اقتباس ۔۔ مکمل مضمون کے لئے لنک
 
Top