• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفسرین کا ایک غلط تفسیر

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
انسان کو اشرف المخلوقات سمجھنے سے شرک لازم ھوجاتا ہے جو لوگ انسان کو اشرف المخلوقات سمجھتے ہیں وہ دراصل شرک کا راستہ کھول رھے ہیں لوگوں کیلیے
اس کے لئے آپ الگ تھریڈ شروع کیجئے اور دلیل سے ثابت کریں کہ کیسے انسان کو اشرف المخلوقات سمجھنے سے شرک لازم آتا ہے؟؟؟

یہ تھریڈ آپ کا ہی شروع کردہ ہے جو البرية کے معنیٰ کے متعلق ہے۔ اس میں اسی کے متعلق گفتگو کیجئے!
 

طارق راحیل

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 01، 2011
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
693
پوائنٹ
125
بھائی لوگ ہم جیسوں کو بھی اس قابل کر دو کہ عربی سمجھ سکیں نہ کہ بحث کر سکیں
کچھ عربی سکھانے کا بندوبست کرو ان کے لئے جو سیکھ نہ سکے زندگی بھر کچھ بھی
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
لیکن بھر حال مفسرین کو دونوں قول ذکر کرنا چاھیے اس میں تو اختلاف نھی ہے نا کہ دونوں معنی مراد لے سکتے ہیں اور دونوں ٹھیک ہے ترجیح تو ہر کویی اپنے مفادات کی مطابق دیگانا
یہ کوئی ضروری نہیں کہ مفسرین کسی لفظ کے معنی میں تمام اقوال ذکر کریں
ہر مفسر کا ایک مخصوص منھج ہوتا ہے اور وہ اس منھج کے مطابق ہی تفسیر کرتا ہے
اور جہاں تک یہ بات ہے کہ ہر کوئی اپنے مفادات کے مطابق تفسیر کرتا ہے تو مفتی صاحب عرض ہے مفادات کی جگہ لفط فہم استعمال کر لیں تو زیادہ مناسب ہو گا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام علیکم
اگر خیرالبریہ کا تفسیر یہ ہے کہ انسان مخلوق پر بہتر ہے تو پھر اس آیات کا تعارض آیگا سورہ بنی اسراییل کی آیت نمبر ستر کی ساتھ جس میں اللہ تعالی فرماتے ھیں
ولقد کرمنا بنی آدم وفضلنھم علی کثیرممن خلقنا تفضیلا
کیونکہ اس آیت سے تو معلوم ہوتاہے کہ انسان کی فضیلت کثیر پر ہے تمام مخلوق پر نہیں اور اگر خیرالبریہ کا معنی وہ ہو جو عام مفسرین کرام نے کی ہے کہ مخلوق پر تو پھر یا تو تاویل کرنا پڑیگا اور یا تعارض کی دفعہ کیلیے کویی اور راستہ بنانا پڑیگا کیا ہوگا وہ راستہ ؟؟؟
اے میرے بہایی انس نضرصاحب اورموسی صاحب اور اے مقلدین مفسرین صاحبان جواب دیکر ممنون فرماے یا تقلید چھوڑ کر متبعین حقیقت بن جاے
الیاسی صاحب کے سوالات کو سمجھنے کے لیے اسی فورم میں http://forum.mohaddis.com/threads/مجاھد-اسلام-جناب-الیاس-ستار-صاحب-حفظہ-اللہ-تعالی.5446/
کا مطالعہ بہت مفید رہے گا یہ الیاسی صاحب ہو سکتا ہے خود الیاس ستار ہو یا ان کا کوئی مرید اس اکاونٹ کو چلا رہا ہو اور یہ افکار اور بات کرنے کا انداز الیاس ستار کا ہی ہے یہ اسی طرح علما کی توہین کرتا ہے اور اسی کی بنیاد اپنی من مانی تفسیر ہوا کرتی ہے میری اس سے کئی مرتبہ اس موضوع پر بحث ہوئی تھی بلکہ سب سے پہلے اسی موضوع پر اس نے اسی توہین اآمیز اسلوب کے ساتھ بات کی تھی المیہ یہ ہے کہ اس الیاس ستار کو سپورٹ کچھ اہل حدیث ہی کر رہے ہیں جو باقاعدہ کسی ادارے کے فارغ نہیں ہیں لیکن پھر بھی اپنا ادارہ بنا کر وہاں شیخ الحدیث بنے ہوئے ہیں
 
Last edited:
Top