• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقام محمود" سے مراد شفاعت ہے، عرش پر بیٹھانا مقصود نہیں ہے !!!

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
دنیا میں لوگوں کو نبیﷺ کے ذریعے ایک ”بہترین زندگی “گزارنے کا نسخہ ”اسلام “کی صورت میں ملا جس میں زندگی کے تمام ”شعبے“ شامل ہیں اور عملا نبیﷺ نے ایسی مثال ”قائم “کر کے اس کو ثابت بھی کیا ہے تو ہر کوئی یہاں تک کے ”غیر مسلم “بھی نبیﷺ کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں جو ”انقلاب“ انسانی تہذیب و تمدن میں ”محمدﷺ“ نے برپا کیا ”تاریخِ انسانی “میں کسی اورنے نہیں کیا چونکہ نبیﷺ انسانیت کو ”اندھیروں“سے نکال کر” نور“کی طرف لے آئے اسی لیے دنیا نبیﷺ کی تعریف کرتی ہے جو آپ کے لیے دنیا میں ایک ”مقامِ محمود“ہے ۔
ایک اور ”مقامِ محمود“ اللہ تعالٰی نبیﷺ کو” آخرت“ میں عطاء کریگا جب تمام مخلوق نبیﷺ کے پاس آئےگی اورنبیﷺ باذن اللہ ” خطاکاروں“کی ”شفاعت“ کرینگے۔
گویا دنیا میں لوگوں کو ہدایت کی طرف دعوت دینا انکو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانا اور اسکے نتیجے میں انسانوں کا نبیﷺ کی تعریف کرنا” دنیاوی مقامِ محمود“ اور آخرت میں ”باذن اللہ“ شفاعت کر کے ”خطاکاروں“ کو دوزخ سے بچوا کر جنت کا وارث بنوانا ”اخروی مقامِ محمود“ہے۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
شیخ ابن بازؒ کے استاد اور سعودی عرب کے سابق مفتی اکبر علامہ محمد بن ابراہیمؒ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ مقام محمود سے شفاعت عظمیٰ اور عرش پر بٹھایا جانا دونوں ہی مراد ہیں اور ان میں کوئی تضاد نہیں۔
(فتاویٰ،جلد2،ص136)
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
دنیا میں لوگوں کو نبیﷺ کے ذریعے ایک ”بہترین زندگی “گزارنے کا نسخہ ”اسلام “کی صورت میں ملا جس میں زندگی کے تمام ”شعبے“ شامل ہیں اور عملا نبیﷺ نے ایسی مثال ”قائم “کر کے اس کو ثابت بھی کیا ہے تو ہر کوئی یہاں تک کے ”غیر مسلم “بھی نبیﷺ کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں جو ”انقلاب“ انسانی تہذیب و تمدن میں ”محمدﷺ“ نے برپا کیا ”تاریخِ انسانی “میں کسی اورنے نہیں کیا چونکہ نبیﷺ انسانیت کو ”اندھیروں“سے نکال کر” نور“کی طرف لے آئے اسی لیے دنیا نبیﷺ کی تعریف کرتی ہے جو آپ کے لیے دنیا میں ایک ”مقامِ محمود“ہے ۔
ایک اور ”مقامِ محمود“ اللہ تعالٰی نبیﷺ کو” آخرت“ میں عطاء کریگا جب تمام مخلوق نبیﷺ کے پاس آئےگی اورنبیﷺ باذن اللہ ” خطاکاروں“کی ”شفاعت“ کرینگے۔
گویا دنیا میں لوگوں کو ہدایت کی طرف دعوت دینا انکو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانا اور اسکے نتیجے میں انسانوں کا نبیﷺ کی تعریف کرنا” دنیاوی مقامِ محمود“ اور آخرت میں ”باذن اللہ“ شفاعت کر کے ”خطاکاروں“ کو دوزخ سے بچوا کر جنت کا وارث بنوانا ”اخروی مقامِ محمود“ہے۔
دنیوی مقام محمود آپ کی اپنی خود ساختہ اصطلاح تو ہو سکتی ہئ لیکن قرآن و حدیث یا صحابہؓ و سلف سے سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
دنیوی مقام محمود آپ کی اپنی خود ساختہ اصطلاح تو ہو سکتی ہئ لیکن قرآن و حدیث یا صحابہؓ و سلف سے سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔
میں اس بات کو ”بخوبی“ جانتا ہوں لیکن میں نے یہ ”بات “ اس ”انداز“ میں نہیں کہی جس ”انداز“میں آپ نے ”سمجھی“ ہے۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
ماشاءاللہ !
میرے عزیز یہ مسئلہ عقیدے ہی سے متعلق ہے گو میں نے محض اسلوب بیان کے طور پر یہ لفظ استعمال کیا ہے؛یہ مطلب نہیں کہ اس کا منکر گم راہ ہے۔
کیا نبیﷺ کا عرش پر بیٹھنا ایک ”عقیدہ“ہے ؟
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
میں اس بات کو ”بخوبی“ جانتا ہوں لیکن میں نے یہ ”بات “ اس ”انداز“ میں نہیں کہی جس ”انداز“میں آپ نے ”سمجھی“ ہے۔
میں نے بھی مقام محمود پر نبی اکرم ﷺ کے بٹھائے جانے کو جو عقیدہ کہا ہے وہ اس انداز سے نہیں جو آپ نے سمجھا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
طاھر بھائی معذرت میں مکمل موضوع نہیں دیکھ سکا تھا تفسئر طبری کے محقق نے امام مجاھد کے اثر کا ضعف واضح کیا ہے اور اس باب میں انہی کا قول ایسا تھا کہ جس پر زیادہ اعتماد کیا جا سکتا تھا
اور اس کی جانب تو عامر یونس بھائی کی پوسٹ میں اشارہ موجود ہے
یہ حنابلہ کے ہاں معروف مسئلہ ہے اور اسی کے ذریعے سوال بھی کیا جاتا تھا تا کہ سنی اور غیر سنی میں فرق ہو سکے
علی کل حال اس قول کے قائلین تو کئی کبار علماء مملتے ہیں لیکن سندا یہ مسئلہ محتاج نظر ہی ہے
 
Top