• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقلد آزادی سے عمل بالحدیث نہیں کر سکتا

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
مقلد آزادی سے عمل بالحدیث نہیں کر سکتا

✍: مولانا محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ (۱۹٤۱ء)

━════﷽════━

«آپ آزما لیں! ایک صحیح حدیث ایک حنفی کے پاس رکھیں، اس کا صاف جواب ہوگا کہ میرا مذہب اس کے مطابق نہیں، میرے مذہب میں تو یوں ہے اور اس کی دلیل فلاں دوسری حدیث ہے، اب وہ دلیل ہو یا نہ ہو، مضبوط ہو یا پھسپھسی ہو، بہر صورت اس صحیح حدیث پر اس کا عمل و عقیدہ نہیں.

یہی حالت آپ شافعیہ کی پائیں گے، اور اسی حالت پر آپ حنبلیوں کو دیکھیں گے اور یہی نقشہ آپ مالکیوں کا پائیں گے.

لیکن بحمد للہ جماعت محمدیہ؛ اہل حدیث کے سامنے جہاں آپ نے کوئی صحیح حدیث پیش کی اس نے سر جھکا دیا اور کہہ دیا کہ ہر فرمانِ رسول ﷺ سر آنکھوں پر.

آج کتنی ہی حدیثیں جو صحیح ہیں، صریح ہیں، لیکن حنفی حضرات کے نزدیک وہ متروک ہیں، لاکھوں حنفیوں میں سے ایک بھی نہیں جو ان پر عمل کرے.

دوستو! یا تو کہہ دو کہ ہم حدیثِ رسول ﷺ پر عمل نہیں کرتے، یا آؤ ان پر بھی عمل شروع کردو.

پروردگار تو خوب دانا بینا ہے، میری یہی تمنا ہے کہ تیرے رسول کی احادیث پر مسلمان عامل ہوجائیں».

[اہل حدیث اور احناف کے درمیان اختلاف کیوں؟: ١٦]
 
Top