• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موجودہ دور میں بھی دینی مدارس کا سب سے بڑا مسئلہ “زمانے کی ناقدرشناسی “ ہے

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
—————/——————-/——————-
کوئی تعلیم کامیاب نہیں ہوسکتی، اگر وہ وقت اور زندگی کی چال کے ساتھ نہ ہو۔ تعلیم ایسی ہونی چاہئے کہ زمانہ کی جو چال ہے وہ اس کے ساتھ جُڑسکتی ہو۔ یہی عربی اور فارسی کی تعلیم تھی، اس میں اور وقت میں رشتہ تھا۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ نتیجہ یہ تھا کہ ان مدرسوں سے جو لوگ پیدا ہوئے زمانہ ان کا استقبال کرتا تھا۔ بہر طور وہ زمانہ گزر گیا۔ لیکن اس کے بعد کیا ہوا کہ زمانہ تو اپنی پوری تیز رفتاری کے ساتھ چلتا رہا۔۔۔اور آپ نے کبھی اس کی کوشش نہیں کی کہ آپ اپنے مدرسوں کو زمانے کی چال کے ساتھ جوڑ سکیں ۔ زمانہ چلتا رہا اور ترقی پر پہنچ گیا، اور آپ وہیں کے وہیں رہے جہاں تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آپ کی تعلیم کو زمانے کی مانگوں سے کوئی رشتہ نہیں رہا اور زمانے نے آپ کے خلاف آپ کو نکمّا سمجھ کر فیصلہ کردیا۔۔۔۔ اس کی تہ میں جو چیز ہے، وہ”زمانے کی ناقدرشناسی ہے”۔
(مولانا ابوالکلام آزاد رحمه الله تلخيص از خطبات آزاد)
 
Top