• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وزیر خارجہ: ایران مغرب کے سامنے چٹان

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
وزیر خارجہ: ایران مغرب کے سامنے چٹان

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے قومی یکجہتی کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تمام راستے بند ہونے کی صورت میں اپنے ایران مخالف موقف سے پسپائي اختیار کرے گا۔



ابنا: علی اکبر صالحی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی تیل پر پابندی سے گيارہ ممالک کو مستثنیٰ قرار دینے کے امریکہ کے اقدام کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی ممالک نے ایران کے سلسلے میں پسپائي نہیں کی ہے اور ہمارے خیال میں مغرب یہ یقین پیدا ہونے تک کہ اسلامی جمہوریۂ ایران طاقتور ہے، اپنا دباؤ ہمیشہ برقرار رکھے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جب مغرب کو یہ پتہ چلے گا کہ ایران اس کے مقابل ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے اور اس کو نقصان پہنچانے کا کوئي امکان نہیں ہے تو پسپائی اختیار کر لے گا۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ یورپ کے جن بعض بڑے ممالک نے ہتھیاروں کے زور پر دیگر ممالک کو اپنے تسلط میں رکھا اب وہ اقتصاد کے ذریعہ ان ممالک پر اپنا تسلط چاہتے ہیں۔
.......
 
Top