• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وزیر دفاع: امریکہ کی چالوں میں نہ آئيں

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
وزیر دفاع: امریکہ کی چالوں میں نہ آئيں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لئے علاقے میں بحران پیدا کررہا ہے۔


ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطی میں بحرانوں سے مغربی طاقتوں کو فائدہ پہنچتا ہے اسی وجہ سے امریکہ اور دیگر طاقتیں یہ چاہتی ہیں کہ اس علاقے میں ہمیشہ بحران جاری رہے۔ بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے شام کے خلاف بعض علاقائي حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان مخاصمانہ بیانات سے علاقے کو کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام ہی پھیلے گا۔

انہوں نے علاقائي ملکوں کونصحیت کی کہ علاقے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ کی چالوں میں نہ آئيں۔ انہوں نے ان رپورٹوں کی تردید کی کہ صیہونی حکومت نے جمہوریہ آذربائجان میں فوجی اڈے خرید لئے ہیں۔ انہوں نے کہا آذری حکام نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمیں پر ایران کے خلاف فوجی اڈے قائم کئےجانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
.......
 
Top