• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ کلمات جن سے دعائیں قبول ہوتی ہیں

شمولیت
دسمبر 11، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
81
پوائنٹ
48
وہ کلمات جن سے دعائیں قبول ہوتی ہیں

الحمد للہ رب العلمین والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وبعد!​

بنی آدم کو سب سے پہلی عبادت "دعا" سکھائی گئی اور دعا ہی عبادت ہے اسی لئےہر انسان کو دعا کرتے رہنا چاہیئے۔انسان یہ چاہتا ہے کہ اس کی دعا شرف قبولیت کو پہونچے ۔۔۔تو اس کوچاہیئے کہ درج ذیل دعاؤں کا اہتمام کرے ۔ کل پانچ احادیث صحیحہ آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں اپنی دعاؤں میں اس کا اہتمام کریں تاکہ بارگاہ رب ذوالجلال والاکرام میں ہماری دعائیں قبول ہوسکیں۔

طالبِ دعا:
ابوصفوان عبدالرزاق جامعیؔ


(1) عَنْ بُرَيْدَةَ ان رسول الله صلى الله عليه وسلم سمع رجلا يَقُولُ: اَللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ بِأَنِّى أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ الأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِى لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ. فَقَالَ رسول الله « وَالَّذِى نَفْسِى بِيَدِهِ لَقَدْ سَأَلَ اللَّهَ بِاسْمِهِ الأَعْظَمِ الَّذِى إِذَا دُعِىَ بِهِ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى ». (ترمذی صححہ الالبانی: 3812)

ترجمہ: بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو یہ کہتے سنا : « اَللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ بِأَنِّى أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ الأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِى لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ » اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ تو ہی اکیلا اللہ ہے ، بے نیاز ہے ، جس نے نہ جنا اور نہ وہ جنا گیا ، اور نہ کوئی اس کا ہم سر ہے “ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اس شخص نے اللہ سے اس کے " اسم اعظم "کے ذریعہ سوال کیا ہے جس کے ذریعہ اگر سوال کیا جائے تو اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے ، اور دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے ۔

(2) عَنْ أَنَسٍ سمع النبي -صلى الله عليه وسلم- رجلا يقول: اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ يَا حَىُّ يَا قَيُّومُ. فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْعَظِيمِ الَّذِى إِذَا دُعِىَ بِهِ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى ». (ابوداؤد،صحیح)

ترجمہ: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو یہ دعا کرتے سنا» اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ يَا حَىُّ يَا قَيُّومُ » اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ تیرے ہی لیے حمد ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں، تو بہت احسان کرنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کو بغیر مثال کے پیدا کرنے والا ہے، جلال اور عظمت والا ہے“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص نے اللہ سے اس کے " اسم اعظم" کے ذریعہ سوال کیا ہے کہ جب بھی اس کے ذریعہ سوال کیا جائے تو وہ عطا کرتا ہے، اور جب اس کے ذریعہ دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے“۔

(3) عَنْ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ دَعْوَةُ ذِى النُّونِ إِذْ دَعَا وَهُوَ فِى بَطْنِ الْحُوتِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّى كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ. فَإِنَّهُ لَمْ يَدْعُ بِهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ فِى شَىْءٍ قَطُّ إِلاَّ اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ ». (سنن ترمذی،صحيح)

ترجمہ: سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ذوالنون (یونس علیہ السلام) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی: » لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّى كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ « تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو پاک ہے، میں ہی ظالم (خطاکار) ہوں، کیونکہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا۔

(4) عَنْ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ قَالَ : مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ : لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللهِ ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلاَ حَوْلَ ، وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، أَوْ دَعَا اسْتُجِيبَ فَإِنْ تَوَضَّأَ وَصَلَّى قُبِلَتْ صَلاَتُهُ. (صحیح بخاری 1154)

ترجمہ: عبادہ بن صامت نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص رات کو بیدار ہو کر یہ دعا پڑھے ‏» لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللهِ ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلاَ حَوْلَ ، وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ۔ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي« اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ملک اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کی ذات پاک ہے، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی کو گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی ہمت پھر یہ پڑھے »اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي« ‏) اے اللہ! میری مغفرت فرما یا (یہ کہا کہ کوئی دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔ پھر اگر اس نے وضو کیا اور نماز پڑھی تو نماز بھی مقبول ہوتی ہے۔

(5) عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ ».(صحيح الجامع1250)

ترجمہ: انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا » يا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ «کو لازم پکڑو یعنی: اپنی دعاؤں میں برابر پڑھتے رہا کرو۔

اےاللہ ہماری ہر جائز ضروریات کو پورا فرما اور ہماری ہر عبادت کو قبول کر۔ آمین یارب العلمین​
 
Top