• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پانی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ریڈیو

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68



لندن: عام طور پر سائنس کی ایجاد کردہ کسی بھی مشین کو چلانے کے لیے بیٹری سیل یا پھر بجلی کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم اب ایک ایسا ریڈیوبھی تیار کرلیا گیا ہے جسکے لیے کسی قسم کی بیٹری کی ضرورت نہیں۔ سائنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ذہین دماغوں کی منفرد ایجاد یہ واٹر پروف ریڈیو پانی سے چلتا ہے۔ ایک ماحول دوست ایجاد کی ترجمانی کرتا یہ ریڈیو دنیا کا پہلا ریڈیو ہے جسے شاور کیساتھ منسلک کیا جاتا ہے جومائیکرو ٹربائن ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پانی کی رفتار اور پریشر سے اپنے لیے توانائی کا حصول ممکن بناتا ہے۔ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اس ریڈیو کی بدولت اب نہاتے ہوئے بھی موسیقی اور خبروں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس غیر معمولی انداز کے ریڈیو کی قیمت تقریبا پچپن ڈالر ہے۔

اردوٹائمز
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اب نہاتے ہوئے بھی موسیقی ]
خالص اسلامی فورم پر تبصرہ میں ایسے الفاظ مناسب نہیں۔خصوصیات کو ان الفاظ پر توجہ دیئے بغیر بھی بیان کیا جاسکتا ہے۔
 
Top