• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں جمہوری نظام لانا مسلمانوں کو ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسنے کی گھناؤنی سازش

شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
الموحدین ویب سائٹ پیش کرتے ہیں:انصار اللہ کی پیشکش


پاکستان کو انگریزی غلام ریاست بنائے رکھنے اور اسے آزاد اسلامی ریاست بننے سے روکنے کے لیےفرنگی نواز غدار طبقے، جاگیردار سیاسی خاندانوں، فوج اور بیوروکریٹ افسروں پر مشتمل “شیطانی مثلث”کی قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہونے والی سازشی کرتوتوں کی داستان پر مبنی کتاب
پاکستان میں جمہوری نظام لانا

مسلمانوں کو ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسنے کی گھناؤنی سازش

محمدحذیفہ حفظہ اللہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

انصار اللہ اردو پیش کرتا ہے

پاکستان کو انگریزی غلام ریاست بنائے رکھنے اور اسے آزاد اسلامی ریاست بننے سے روکنے کے لیے
فرنگی نواز غدار طبقے، جاگیردار سیاسی خاندانوں، فوج اور بیوروکریٹ افسروں پر مشتمل ”شیطانی مثلث“
کی قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہونے والی سازشی کرتوتوں کی داستان پر مبنی کتاب

پاکستان میں جمہوری نظام لانا
مسلمانوں کو ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسنے کی گھناؤنی سازش
محمد حذیفہ


مقدمہ

ابلیس اور اس کے پیروکاروں کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ انسانیت کو راہِ حق سے ہٹا کر ایسے گمراہ کن راستوں پر ڈال دے جس سے ایک طرف وہ اللہ کی رضا و خوشنودی سے محروم ہوکر جہنم میں جائے اور دوسری طرف وہ دنیاوی طور پر رسوائی اور ناکامی کا شکار ہوکر مغلوب اور ذلت وپسماندگی کی غلامانہ زندگی گزارے۔ چنانچہ اس مقصد کے لئے یہ ابلیسی ٹولہ ہر دور میں اللہ رب العزت کے عطاکردہ ”دین اسلام“ کے مقابلے میں قوموں کے مزاج اور حالات کے تناظر میں اپنا ایک نیا نظامِ زندگی وضع کرتا ہے اور پھر اسی نظامِ زندگی کو اپنی پوری قوت کے ساتھ خوشنما بناکر نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

لیکن جب کبھی انسانیت اس ابلیسی ٹولے کے وضع کردہ غلیظ اور ظلم و بربریت پر مبنی نظامِ زندگی سے بیزار ہونے اور بغاوت کرنے کے لئے بیدار ہونے لگتی ہے تو یہ ابلیسی ٹولہ اسی فرسودہ اور باطل نظام کو ”نئے چہروں“ …اور…”نئے ناموں“ سے دوبارہ انسانیت پر لاگو کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

چنانچہ اس دوران اگر کچھ مردان حق اس نظام کی خباثتوں کو ببانگ دہل بیان نہیں کرتے اور اس کے خلاف سینہ سپر نہیں ہوتے تو پھر کچھ عرصے کے لئے انسانیت دوبارہ اسی فرسودہ نظام پر راضی اور خوش ہوجاتی ہے اور دوسری طرف ابلیسی ٹولہ اپنی مستیوں میں مگن رہتا ہے اور بالآخر تباہی وبربادی ان قوموں کا مقدر ٹھہرتی ہے۔

ایسا ہی کچھ نقشہ آج کے اس دورِ جدید میں (جس کو اگر ”دورِ جاہلیت“ سے تعبیر کیا جائے تو غلط نہ ہوگا) ابلیسی ٹولے نے خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد، جب کہ مسلمانوں کا کوئی بھی نظام اجتماعی برائے نام بھی باقی نہ رہا تھا اور مسلمانوں کی وحدت کو یہود ونصاری کی استعماری ”سایکس بیکو“ تقسیم کے ذریعے سے مختلف ملکوں میں ٹکڑے ٹکڑے کرکے بکھیر دیا گیاتھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں دوبارہ احیائے خلافت اورغلبہ اسلام کے لئے مختلف تحریکیں بھی کھڑی ہورہی تھیں، جن کو کچلنے کے لیے اپنےخبیث نظام کو ”نظام جمہوریت“ کے نام پر متعارف کرایا اور اس کو پورے عالم اسلام پر لاگو کیا تاکہ اپنے تسلط کو بالواسطہ یا بلاواسطہ برقرار رکھا جاسکے اور مسلمانوں کو تاحیات غلام بناکر ان پر حکمرانی کی جاسکے۔

اس مقصد کے لیے دوسری عالمی جنگ کی فاتح استعماری کافر قوتوں نے بین الاقوامی حاکمیت کی بنیاد رکھتے ہوئے اسے ”اقوام متحدہ“ کا نام دیا اور تمام مسلمانوں کو اللہ تعالی کے نظام شریعت کو چھوڑ کر اس نظام جمہوریت کو ماننے اور اس کے مطابق اپنی روزمرہ کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔ یہود ونصاری کی بنائی گئی اقوام متحدہ نے ”نظامِ جمہوریت“ کو نیوورلڈآڈر قرار دیتے ہوئے اسے تمام اسلامی ممالک پر مسلط کرکے مسلمانوں کو اسلام سے دور اس باطل نظام کے ذریعے سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔

عالمی جمہوری نظام کی قیادت کرنے والی اقوام متحدہ کی بین الاقوامی حاکمیت میں صرف پانچ کافر متکبر قوتوں کا سکہ چلتا ہے، جو باقی دنیا کی عواموں پر اپنے احکامات اور فیصلے دھونس اور زبردستی کے ساتھ مسلط کرتے ہیں، نیز یہود ونصاری کی خواہشات کے مطابق اس کے ارکان جنرل اسمبلی میں فیصلے اکثریت رائے کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کا میثاق اپنے ارکان کی سرزمینوں کی سالمیت اور بالادستی کا احترام کرنے کو کہتا ہے، جس کا مطلب مسلمانوں کے کئی مقبوضہ ممالک پر کافروں کی استعماری حکمرانی کو تسلیم کرنا اور اس کا احترام کرنا ہے جیساکہ مشرقی ترکستان پر چین کے، مسلم قوقاز پر روس کے، سبتہ اور ملیلہ پر اسپین کے اور فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کرنا اور ان کا احترام کرنا ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ نے ایسی دسیوں قراردادیں منظور کیں جن کی بدولت مسلم سرزمینوں پر جارحیت مسلط اور چڑھائی کرنے کو جائز قراردیا گیا۔ جیسے: تقسیمِ فلسطین کی قرارداد، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قرارداد، عراق پر پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد، افغانستان اور مالی پر صلیبی حملوں کو جائز قراردینے کی قراردادیں۔

بس جس نے اقوام متحدہ کے اس استعماری نظامِ جمہوریت (جوکہ دراصل ”ابلیسی نظامِ کفریہ“ ہے) کو تسلیم کرتے ہوئے سیاست و اقتدار کو اس نظام کے مطابق چلایا، اس کو تو جینے کا حق حاصل رہا، مگر جس کسی نے اس نظام کو چھوڑ کر اس کے مقابلے میں موجود کسی وضع شدہ آئین کی حاجت کے بغیر شریعت اسلامی کو نافذ کرنے کی کوشش کی تو اس سے جینے کا حق بھی چھن لیا گیا، اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے۔

آج بلادِ اسلامیہ میں جب کہ بیداری کی لہر پوری آب و تاب کے ساتھ ظاہر ہوچکی ہے اور عالم اسلام مغرب کے عطاکردہ جمہوری نظام کی ظلم و بربریت دیکھ کر ”شریعت اسلامی“ کے نفاذ کی طرف متوجہ ہورہا ہے، اس وقت بھی ان ہی نام نہاد دینی و سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں لانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے جوکہ اس جمہوری ابلیسی نظام پر ایمان رکھتے ہوئے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں (لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس راستے سے کبھی اسلامی شریعت کا مکمل نفاذ ممکن ہی نہیں جیساکہ ہم نے اوپر ثابت کردیا کہ یہ نظام ہے ہی مسلمانوں کو تاحیات غلام بنائے رکھے جانے کا ضامن)۔ اس کی زندہ مثالیں ترکی، تیونس، مصر وغیرہ ہیں جہاں ایسی مذہبی جماعتوں کو اقتدار میں لایا گیا جوکہ اس جمہوری کفری نظام پر یقین رکھتی ہیں اور پھر انہوں نے اس نظام کو اپنانے کے بعد استعماری طاقتوں کے ہاتھوں روبوٹ بن کر ان کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے اہل اسلام اور مسلمانوں پر پہلے سے بھی زیادہ مزید ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ شروع کردیا۔

اس کے برعکس ان قوتوں کو اقتدار میں آنے سے پوری قوت کے ساتھ روکنے کی کوشش کی گئی جوکہ انسانی ہاتھوں اور ذہنوں سے وضع کردہ استعماری آئین و دستور سے آزاد رہ کر خالصتاً حقیقی اسلامی وانسانی اور امن وامان والا نظام الہی کو لانا چاہتے ہیں جس کی اولین ترجیحات میں اللہ تعالی کی شریعت کو نافذ اور خلافت کا قیام سرفہرست ہے۔ لیبیا، مالی اور شام اس کی بہترین مثالیں ہیں جہاں ذکر کردہ مقاصد کے حصول میں سرکردہ اسلامی قوتوں کو اکثریت میں ہونے کے باوجود عالم کفر متفقہ طور پر اقتدار میں آنے سے روکنے کی حتی الامکان کوششیں کررہا ہے اور ہزاروں مسلمانوں کا خون بہارہا ہے۔

جہاں تک تعلق ہے ”بلادِ اسلامیہ پاکستان“ کا، یہاں بھی اسی قسم کی معرکہ آرائی اس ملک کے قیام کے دن سے جاری وساری ہے کہ ان نام نہاد دینی جماعتوں کو تو سیاست کرنے اور اقتدار کی دوڑ میں ایک حد تک شریک ہونے کی اجازت ہے جوکہ غلامانہ استعماری جمہوری فرنگی اقدار پر یقین رکھتی ہوں؛ جبکہ ان مسلمانوں کو تہہ تیغ کردیا جاتا ہے جنہوں نے اس کفریہ جمہوری نظام سے برأت کرتے ہوئے خالصتاً شریعت کے نفاذ کی آواز اٹھائی ہو (جیساکہ: لال مسجد اور سوات کی ”شریعت یا شہادت“ کی تحریک)…اور اب ان پانچ سالوں میں ”جمہوریت بہترین انتقام ہے“ کے اصول پر جو انتقام بلاد اسلامیہِ پاکستان کے عوام سے لیا گیا ہے، اس ابلیسی جمہوری نظام سے بیزاری آج پورے عروج پر ہے اور اس استعماری نظام کفر کی بنیادیں اب بوسیدہ ہوچکی ہیں اور قریب ہے کہ یہ نظام کسی وقت بھی شکست وریخت سے دوچار ہوجائے۔

چنانچہ آج پورا عالم کفر مسلمانوں کو غلام بنائے رکھنے کی خاطر اس استعماری نظام کو برقرار رکھنے کے لئے پوری طرح متحرک نظر آرہا ہے۔ آل سعود سے لے کر آل یہود تک سب اس نظام کی بقاء کے حوالے سے متفکر ہیں اور اس کے لئے اپنے نئے اور پرانے جمہوری مذہبی وسیاسی کارندوں کو حرکت میں لایا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں ہوسکتا ہے کہ ایک ایسے ملغوبے کو اقتدار بخشا جائے جوکہ اصلاً تو اسی ابلیسی جمہوری نظام کا پاسباں ہو مگر اس میں نام نہاد اسلامی جماعتوں کی شرکت کی وجہ سے اسلامی چھاپ بھی نظر آئے۔
مسلمانوں پر جمہوری نظام کو مسلط کرنے کے لیے تمام اہل کافر متحد ہوکر ایڑی چوٹی کا زور اس لیے لگارہے ہیں کہ یہ ابلیسی جمہوری نظام مسلمانوں کو فکری، سیاسی، معاشی، عسکری، معاشرتی، ثقافتی، تہذیبی اور اجتماعی طور پرغلام بنائے رکھنے کا ضامن ہے۔ جب تک یہ استعماری نظام مسلمانوں پر مسلط ہوگا اس وقت تک مسلمانوں کو نہ آزادی مل سکے گی، نہ وہ اللہ کے دین اسلام کو نافذ کرسکیں گے، نہ تمام مسلمان بکھرے ہوئے مختلف ملکوں میں سے ایک امت مسلمہ بن سکیں گے، نہ مسلمانوں میں اسلامی اخوت، بھائی چارہ پیدا ہوگا، نہ مسلمانوں کے مابین امن وامان قائم ہوگا، نہ مسلمان کسی بھی سیاسی، فکری، معاشرتی اور اقتصادی میدانوں میں ترقی کرکے اس میدان کی باگ ڈور کو اپنے ہاتھ میں سنبھال کر دنیائے عالم کی قیادت دوبارہ کرنے کےقابل ہوسکیں گے۔

الغرض مسلمان اس استعماری جمہوری نظام کی بدولت ہر میدان میں اور ہر سطح پر غلام کی طرح رہیں گے اور شکست خوردہ اقوام کی طرح ذلت ورسوائی کو گلے سے لگاکر پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہونگے۔

مسلمانوں میں اتنی ہمت باقی نہیں رہے گی کہ وہ اپنے آپ کو آزاد کرانے کے لیے استعماری طاقتوں کیخلاف جدوجہد کریں کیونکہ اگر کوئی مسلمان ایسا کرنے کی جرأت کرے گا تو مسلمانوں پر مسلط استعماری طاقتوں کے کارندے جمہوری نظام کی رٹ قائم کرنے کے نام پر اس کو نشانہ بنانے میں لگ جائیں گے۔ پھر یہی جمہوری نظام کے محافظ حکمران اور افواج اس مسلمان کو باغی اور دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کی سرکوبی کے لیے ہر سطح پر سازشیں اور چالیں چلتے ہوئے بیگناہ عام مسلمانوں کو بھی نشانہ بنانے اور استعماری طاقتوں کی چوکھٹوں پر ان کے خون کے چڑھاوے چڑھانے لگ جائیں گے۔

جب ان حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام الناس کے سامنے بے نقاب ہوجائے گا اور وہ ان کی اصلیت کو پہچان جائیں گے تو استعماری طاقتیں اپنے نئے اور پرانے آلہ کاروں کو انتخابات میں کھڑا کرکے عوام الناس کے سامنے مختلف سبزباغوں اور مختلف وعدوں کے ساتھ نجات دہندہ بناکر پیش کریں گی۔

اب سادہ لوح عوام انتخابات میں حصہ لینے والوں میں سے جس کے ساتھ بھی امیدیں وابستہ کرلیں اور جسے مرضی اقتدار میں لے آئیں، کام اس نے استعماری طاقتوں کی خواہشات ہی کے مطابق کرنا ہے۔ وہ نت نئے طریقوں سے ابلیسی جمہوری نظام کی رِٹ قائم کرنے کے نام پر مسلمانوں پر کافروں کے شکنجے کو مضبوط بنانے اور انہیں مزید غلامی، پسماندگی اور ذلت ورسوائی کی کھائیوں میں دکھیلنے میں لگا رہے گا۔

اس طرح جمہوری نظام میں نئے چہرے، نئے ناموں اور نئے طریقے سے یہی کھیل ہر بارکی طرح دوبارہ دہرایا جاتا رہے گا اور مسلمان برائی کی جڑ ”جمہوری نظام“ کو جڑ سے اکھاڑنے کی بجائے اس نظام میں آنے والے چہروں اور ناموں کو تبدیل کرنے میں اپنی جدوجہد اور اپنا وقت برباد کرتے رہیں گے، جس سے نہ مسلم عوام کے حالات تبدیل ہونگے اور نہ استعماری طاقتوں کی طرف کوئی متوجہ ہی ہوگا۔

لہذا اہل پاکستان پر یہ لازم ہے کہ وہ برصغیر پاک وہند میں فرنگی تسلط کے بعد سے جو کھیل یہاں کھیلا گیا، اس کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کھیل کے جو کردار تھے، ان کی تاریخ کو اور ان کرداروں کے جانشین جو کردار اب پاکستان میں ادا کررہے ہیں اس کو جان لیں تاکہ اُس دھوکے اور فریبی جال سے چھٹکارا پاسکیں جس میں وہ ساٹھ سال سے پھنسے ہوئے ہیں۔

زیرِ نظر کتاب اسی تناظر میں ایک ادنیٰ سی کاوش ہے جس کو بھرپور طریقے سے عام کرنے اور اس حوالے سے عوام الناس کا ذہن بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے عوام ظلم وبربریت پر مبنی استعماری ابلیسی نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے شریعت کے نفاذ کی طرف متوجہ ہوسکیں جوکہ دنیا وآخرت دونوں میں فلاح و کامیابی کا ضامن ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالی کی سنت ہے کہ:

{إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ} [الرعد : 11]

”حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہیں بدل دیتی۔اور جب اللہ کسی قوم کی پکڑ کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ بدلا نہیں کرتا اوراس کے سوا کوئی بھی ان کا مددگار نہیں“۔
...... ڈاؤن لوڈ کریں ......
پی ڈی ایف ، یونی کوڈ
https://www.box.com/s/fd8i5st8haj9qpsyibww‫

پی ڈی ایف
https://www.box.com/s/bn0m0f6p9zjwg49veqth‫

یونی کوڈ
https://www.box.com/s/79olaueuf5rwrupj4mol‫


اخوانکم فی الاسلام
 
Top