• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چھوٹی سی کوتاہی اور۔۔۔۔

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
"کہاں ہیں آپ "؟؟؟
"دوستوں کے ساتھ ہوں ۔۔"
"کیا مصروفیت ہے آپ کی، گھر کب تک آنا ہے ؟"
"مچھلی کھا رہے ہیں۔۔آج تھوڑی دیر۔۔۔۔۔۔۔"
"اللہ کرے آپ کو ہضم ہی نہ ہو "اور دوسری طرف کی بات سنے بغیر کال کاٹ دی گئی۔
دوستوں کی نظریں جس انداز سے اس کے پار ہو رہیں تھیں اس کا اندازہ صرف وہی کر سکتا تھا۔
"کہاں ہے"؟غصے سے بھری آواز موبائل کے اسپیکر سے باہر صاف سنائی دے رہی تھی۔
"خیریت؟عثمان نے کہا تھا کہ جب آنا ہو تو بیل دے دینا۔"
"میسج نہیں پڑھا میرا،میسج کیاتھا میں نے ؟؟"
"نہیں "(کال نے چند لمحے قبل آنے والا میسج پڑھنے کا وقت کہاں دیاتھا)
"گھنٹے کا کھڑا ہوا ہوں میں ،نیچے آ جلدی"کال کٹ چکی تھی۔
اس کے چہرے سے کرب کا اندازہ لگانا مشکل تو نہ تھا۔
پہلی کال شوہر ، بیوی اور دوسری بہن ،بھائی کے درمیان تھی۔قطع نظران کالز پر تبصر ہ جات کے مجھے صرف یہ کہنا ہے بہن بھائی کا، میاں بیوی کا رشتہ ہو یا کوئی بھی ۔۔کم از کم گھر سے باہر اپنے رویئے کو بہتر کریں،دوسروں کے سامنےاپنا آپ نہ دکھائیں ،کہ بعد میں ان کے خیالات ہم تک پہنچیں تو ہم فریقِ ثانی کو قصور وار ٹھہرائیں کہ" یہ اپنے دوستوں کے سامنے میری برائی کرتا ہے " ،" تم ہی میرے متعلق انہیں یہ کہتی ہو "۔ یاد رکھئے جب ایک فرد چاہتا ہے کہ اسے دوستوں میں "بے عزت" نہ کیا جائے تو دوسرے بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کی حلقہ احباب میں عزت بنی رہے۔
 
Top