• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کلمہ طیبہ کا حقیقی مفہوم۔ جمہوریت دین جدید:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فصل اوّل
کلمہ طیبہ کا حقیقی مفہوم
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ' وَ نَسْتَعِیْنُہ' وَ نَسْتَغْفِرُہ' وَ نَعُوْذُ بِاﷲِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا ، وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا ، مَنْ یَّھْدِہِ اﷲ ُ فلَا مُضِلَّ لَہ' وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلاَ ھَادِیَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا' عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّابَعْدُ:
اﷲ تعالیٰ نے اس کائنات کی تخلیق فرمائی۔ اس کے تمام اجزاء اور پرزوں میں نظم و ضبط اور توازن موجود ہے۔ ارشاد فرمایا:

وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَہٗ تَقْدِيْرًا (فرقان:2)
''اور اس نے ہر چیز پیدا کی اور پھر اسے ٹھیک ٹھیک اندازے پر رکھا۔''

ایک قانون اور ضابطے نے اس کائنات میں توازن قائم کیا ہوا ہے۔ چنانچہ اس کے کل پرزے کبھی نہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں نہ ہی ان کے نظام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ سورج وقت مقررہ پر طلوع و غروب ہوتا ہے۔ موسم اسی نظام کے تحت بدلتا ہے ۔اسی اطاعت شعاری اور فرمانبرداری کی وجہ سے یہ کائنات صحیح ، سالم گردش کررہی ہے۔ خود انسان اپنے جسمانی وجود کے اعتبار سے اسی قانون فطرت کا تابع ہے۔ وہ پانی کی حقیر بوندکو وجود انسانی میں بدلنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ مدت حمل اور طریقۂ ولادت کے جو اصول اﷲ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں وہ اسی کے مطابق پیدا ہوتاہے۔ اس کا دل اﷲ ہی کے حکم سے دھڑکتا ہے اور سانس کی کیفیت بھی اﷲ ہی کے قبضئہ قدرت میں ہے۔

جس اﷲ ذوالجلال و الاکرام نے اس کائنات کو وجود بخشا اسی بے عیب ذات نے انسان کے لئے ایک شریعت مقرر فرمائی جو اسی ہمہ گیر قانونِ الٰہی کا حصہ ہے۔اسی وجہ سے شریعت کی اتباع انسانی زندگی کے سکون اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔ فرمایا :

اَفَغَيْرَ دِيْنِ اللہِ يَبْغُوْنَ وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْھًا وَّاِلَيْہِ يُرْجَعُوْنَ۝۸۳ (آل عمران 83/3)
''کیا یہ لوگ اﷲ کے دین کو چھوڑ کر کوئی اور طریقہ چاہتے ہیں حالانکہ زمین و آسمان کی ساری چیزیں چار و ناچار اﷲ ہی کے تابع فرمان ہیں اور اسی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔''
 

zahra

رکن
شمولیت
دسمبر 04، 2018
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
48
really thankful thanks for sharing its awesome
 
Top