• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا صحابہ نے میلاد منایا؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
Hazoor SAW ki tareef per etna Behso Mubahisa esa maloom hota hai koi Qadiyani firqa buhat betabi Sy logon ko en batoon main uljha raha hai Jab har sure main Nabi PAK ki tareef namaZ main darood or sunatain sub Ap nabi PAK ki Baraee biyan kerahi hain too kis baat ka Ibham kun ager Musalamn ek din Millker koi khusi mana rahay hain too es main kya buraee ya ( bidat )ager kisi ko Nabi sy etni jalan hai too woh na keray lekin qadiyani pan na dikhay kunkay Allah nay nabi sy muhabbat ki daleelain nahi deen hain bus Allah nay apni Muhabbat ka izhar kiya hai
خواجہ صاحب ! یہاں بحث پیارے نبی ﷺ کی تعریف پر نہیں ہو رہی
بلکہ کرسمس کے مشابہ ان خود ساختہ ،جعلی مظاہر محبت پر بات ہو رہی ہے۔۔۔۔جو فرامین پیغمبر ﷺ سے متصادم ہیں ۔۔
امام اعظم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ :جس نے کسی دوسری قوم کی مشابہت کی ،وہ انہی میں شمار ہوگا )
اور میلاد منانے کے موجودہ مروجہ انداز کرسمس اور دیگر غیر مسلم اقوام کے مشابہ ہی تو ہیں ۔
اور امام الانبیاء کا واضح ارشاد ہے کہ(«لاَ تُطْرُونِي، كَمَا أَطْرَتْ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا عَبْدُ اللَّهِ، وَرَسُولُهُ»
’’ مجھے میری حد سے نہ بڑھاو ،جیسے نصاری نے عیسی علیہ السلام کو کو ان کی حد سے بڑھادیا ۔میں اللہ کا بندہ ہوں ۔لہذا مجھے عبد اللہ و رسولہ
ہی کہا کرو ۔
اور میلاد کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کرنے والوںکوجب۔۔۔احادیث رسول ﷺ بتائی جاتی ہیں ۔تو انہیں بڑی تکلیف ہوتی ہے
اور جواب میں نتھو خیروں کے اقوال سنانا شروع کردیتے ہیں
 

khawajakiran

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2015
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
Qadiyanio ky sir per Seengh nahi hain woh tum hi jesay Allah ky lanati banday hain
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
Qadiyanio ky sir per Seengh nahi hain woh tum hi jesay Allah ky lanati banday hain
بالکل جیسا بدعتیوں کے لیے کوئی الگ سیارہ خاص نہیں کیا گیا ، وہ بھی اسی دنیا میں بستے ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ’’ پھوکے ‘‘ نعرے تو ہیں لیکن جب بات ’’ سنت نبوی ‘‘ پر عمل کی آتی ہے تو کانمایساقون إلی الموت و ہم ینظرون ۔
میلادیوں کو حضور سے بہت محبت ہے تو اس طرح کیوں نہیں کرتے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ۔؟ حضور نے سوموار کو روزہ رکھا یہ جشن اڑاتے ہیں ۔
میلادیوں کو حضور سے محبت ہے تو حضور کے مقابلے میں دوسروں کے قول کیوں پیش کرتے ہیں ۔؟ حضور نے فرمایا سب سے افضل لیلۃ القدر ہے یہ کہتے ہیں نہیں فلاں نے کہا ہے کہ سب سے افضل ’’ شب میلاد ‘‘ ہے ۔

تعصي (الرسول ) وأنت تزعم حبـه
هذا لعمري في القياس بديع
لو كان حبك صـادقاً لأطعتـه
إن المحب لمن يحب مطيع​

رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت بھی کرتے ہو اور محبت کے دعوے بھی کرتے ہو !!
حالانکہ
اگر محبت سچی ہو تو محب ، محبوب کے نقش قدم پر چلتا ہے ، اس کی ہر بات پر سر تسلیم خم کردیتاہے ۔
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
صحابہ کرام تو فراق نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں غمگین رہا کرتے تھے اس کا اعتراف بریلوی علماء بھی کرتے ہیں ، ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ بہت سارے صحابہ کرام نے عیدمیلاد النبی منائی ۔ ایک دلیل یہ بھی پیش کرتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺکی شان میں تعریفی کلمات کہتے ہیں۔
حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب قصیدہ یہ ہے ۔

قال العباس بن عبد المطلب : يارسول الله اريد ان امتدحك فقال : قل ، لا يفضض الله فاك . فقال العباس :

من قبلها طبت في الظلال وفي مستودع حيث يخصف الورق
ثم هبطت البلاد لا بشر انت ولامضغة ولا علق
بل نطفة تركب السفين وقد ألجم نسرا واهله الغرق
تنقل من صالب الى رحم اذا مضى عالم بدا طبق
حتى احتوى بيتك المهيمن من خندف علياء تحتها النطق
وانت لما ولدت اشرقت الأرض وضاءت بنورك الافق
فنحن في ذلك الضياء وفي النور وسبل الرشاد نخترق


القصيدة أخرجها الطبراني في المعجم الكبير (4/213)، و الحاكم في المستدرك على الصحيحين (3/326)

یہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف بھی منسوب کیا جاتا ہے ۔

٭ اسے امام حاکم اور طبرانی نے روایت کیا ہے مگر یہ روایت منکر ہے ۔

اگر اسے صحیح تسلیم کر بھی لیتے ہیں تو بھی اس سے میلاد منانے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کیونکہ

٭حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کی مدح سرائی کی ہے اس سے عیدمیلاد کی محفل اور اس کی بدعات سے کوئی تعلق نہیں ۔ نبی کی تعریف تو پوری دنیا کرتی ہے اور کرتی رہے گی ۔

٭ میلادی حضرات مندرجہ ذیل اعمال کی دلیل کہاں سے لائیں گے وہ بھی خاص 12 ربیع الاول کے دن۔
روضہ رسول کی شبیہ بنانا ،شرکیہ نعتیں پڑھنا ،مجلس کے آخر میں قیام ا س عقیدت کے تحت کرنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں خود حاضر ہوتے ہیں،(العیاذباللہ)،شیرینی تقسیم کرنا، دیگیں پکانا ،دروازے اور پہاڑیاں بنانا ،عمارتوں پر چراغاں کرنا ،جھنڈیاں لگانا ، ان پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین شریفیں کی تصویر بنانا ،مخصوص لباس پہننا،تصویریں اتارنا،رقص و وجد کا اہتمام کرنا، شب بیداری کرنا ،اجتماعی نوافل ،اجتماعی روزے ،اجتماعی قرآن خوانی ، عورتوں مردوں کا اختلاط ،نوجوان لڑ کوں کا جلوس میں شرکت کرنا اور عورتوں کا ان کو دیکھنا ،آتش بازی ،مشعل بردار جلوس ،جو کہ عیسائیوں کا وطیرہ ہے ،گانے بجانے، فحاشی وعریانی ،فسق و فجور ، دکھاوا اور ریاکاری ، من گھڑ ت قصے کہانیوں اور جھوٹی روایات کا بیان ،انبیاء ، ملائکہ ،صحابہ کرام کے بارے میں شرکیہ اور کفریہ عقیدے کا اظہار، قوالی ،لہوولعب، مال و دولت اور وقت کا ضیاع وغیرہ، بلکہ اب تو ان پروگراموں میں بد امنی ، لڑائی جھگڑا ، قتل و غارت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔

٭ ایسے اعمال کو نبی ﷺ اور صحابہ کرام کی طرف منسوب کرنے والا بدعتی فاسق و فاجر کہلائے گا۔

٭ ان کے بڑے تو کہتے ہیں کہ میلاد بعد کی ایجاد ہے تو پھر صحابہ نے کیسے منائی ؟

بریلوی مفتی احمد یار خان نعیمی لکھتے ہیں کہ میلاد کی بدعت سب سے پہلے اربل کے بادشاہ ملک مظفر نے ایجاد کی ۔(جاء الحق)

٭ اسی طرح جامعہ نعیمیہ لاہور کے ایک اور بریلوی مفتی غلام رسول سعیدی بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ میلاد منانا صحابہ کرام سے ثابت نہیں ۔

کل ملاکے یہی ثابت ہوتا ہے کہ عید میلاد ایک نوایجاد بدعت ہے، پیٹ پرست مولوی لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے الٹی سیدھی دلیل دے کر سیدھے سادے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔

اللہ تعالی تمام امت مسلمہ کو سنت رسول کی اتباع وپیروی کی توفیق فرماتے ہوئے اور انھیں ہر قسم کے شرک وبدعات سے محفوظ فرمائے ۔ آمين تقبل يارب العالمین
 
Top