• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم بستری کےوقت کونسی دعا پڑھنی چاہیے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہم بستری کےوقت کونسی دعا پڑھنی چاہیے

میراسوال ایسے سوالوں میں شامل ہوتا ہے جس کے کئي ایک جوابات دیے گئے ہیں :

کیا ہم بستری کے وقت مسلمان کوکوئي دعا پڑھنی چاہیے ، اورکیا مسلمان ( خاوند اوربیوی دونوں ) کے لیے شب زفاف میں ضروری ہے کہ وہ ہم بستری سے قبل نماز پڑھیں ؟

الحمدللہ:

شرعی اداب میں یہ شامل ہے کہ خاوند اپنی بیوی سے ہم بستری کرتےوقت مندرجہ ذیل دعا پڑھے :

( بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا )

اللہ تعالی کے نام سے اے اللہ ہمیں شیطان سے بچا کررکھ اورجوہمیں عطا کرے اسے بھی شیطان سے دور رکھ ۔

صحیح بخاری مع فتح الباری حدیث نمبر ( 138 ) ۔

اس کے پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالی ان دونوں کواس ہم بستری کی وجہ سے اولاد عطا کرے گا تو اسے شیطان نقصان نہیں دے گا ۔

واللہ اعلم .
شیخ محمد صالح المنجد
 
Top