• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ دور اجتماعیت کا دَور ہے، انفرادیت کا نہیں!

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
512
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
یہ دور اجتماعیت کا دَور ہے، انفرادیت کا نہیں!

مولانا محمد داؤد غزنوی (۱۹٦۲ء)

━════﷽════━

"ہم جب تک اپنی منتشر قوتوں کو ایک مرکز پر جمع نہیں کرتے اور اپنے قوائے عمل میں مرکزیت اور تنظیم پیدا نہیں کرتے‘ ہم نہ جماعتی مشکلات کو حل کرسکیں گے اور نہ مستقبل کے لئے کوئی واضح موقف متعین کرسکیں گے۔....

دوستو! میں کس طرح یہ حقیقت آپ کے دلوں میں اتار وں کہ یہ دور سُست روی کا دَور نہیں اور نہ انفرادیت کا دَور ہے‘ بلکہ یہ دَور ایک متحرک زندگی کا طالب ہے اور اس کے ساتھ یہ اجتماعیت کا دَور ہے، یہ اجتماعی کوشش، اجتماعی جد وجہد اور اجتماعی عمل وکردار کا متقاضی ہے.

یاد رکھو! جن لوگوں کا دامن اجتماعی زندگی کی دولت سے محروم ہوگا، وہ اِس دور کے تیز رو فاصلوں کے ساتھ ہرگز نہیں چل سکیں گے، اور اس کا نتیجہ اس کے سوا کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا کہ وہ زندگی کی آخری رمق سے بھی آہستہ آہستہ محروم ہوجائیں گے.

جب جماعتی روح سے جماعت کے افراد محروم ہوجاتے ہیں‘ تو وہ انسانوں کی ایک بھیڑ ہوتی ہے، بلکہ انسانوں کے خالی ڈھانچے ہوتے ہیں، ان کا وجود وعدم برابر ہوجاتا ہے، کوئی ان کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ دلوں سے بھی محو ہوجاتے ہیں، اور مورخ اُن کے لئے صفحاتِ تاریخ میں ایک سطر کے برابر بھی جگہ دینے کو تیار نہیں ہوتا".

[مقالات مولانا داؤد غزنوی: ۳۱۸، ۳۱۹، ط؛ مکتبہ ترجمان دہلی]
 
Top