• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آذادی مبارک ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
پچھلے دنوں ہمیں ہمارے ایک پاکستانی دوست نے یہ خبر سُنائی تھی کہ مصنف نماز نبوی صلی الله علیه وسلم ڈاکٹر سید شفیق الرحمن کو پاکستان کی سرکار کے خفیہ کارندوں نے ایک دن عصر کے وقت اُن گھر پر چھاپه مار کے مصنف نماز نبوی صلی الله علیه وسلم ڈاکٹر سید شفیق الرحمن کو اغوا کر لیا (گھر میں اچانک داخل هوکر خواتین کی بےپردگی کی)اور ایک مہینے پہلے ڈاکٹر صاحب کے بیٹے سیدعبدالسلام کو بھی اغواہ کر لیا گیا تھا۔ اِس اغواہ کی جانکاری کے لیے جب ہم نے اُن سے دریافت کیا تو انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں توحید کی دعوت دینا بہت مشکل کام ہے اگر کوئی صحیح توحید کی دعوت کا کام کرئے تو اُسے طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پرتا ہے اور کبھی کبھی تو سرکاری خفیہ کارندے اغواہ بھی کر لیتے ہیں اور نہ صرف ڈاکٹر صاحب کو بلکہ اور بھی بہت سے علماء کو سرکار کی خفیہ کارندوں نے اُٹھا رکھا ہے۔ ہمیں اِس بات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔
لیکن الحمدللہ آج ہی اُنھوں نے ہمیں بتایا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو آذار کر دیا گیا ہے۔ اور اُن کے الفاظ یہ تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر صاحب کے بیٹے کو ابھی تک آذادی نصیب نہیں ہوئی۔



(یا رب لک الحمد کما ینبغی لجلال وجھک وعظیم سلطانک
ایجینسی والے ڈاکٹر سید شفیق زیدی کو گھر چھوڑ گۓ هیں الحمدلله.
ڈاکٹر صاحب کو جیل میں دل کی تکلیف شروع هوگئی تھی ایک دن مسلسل تکلیف رهی هے.(کیونکه ڈاکٹر صاحب مستقل دل کی دوائیاں کھاتے هیں ناغه کرتے هی تکلیف میں شدت آجاتی هے.)جب حالت زیاده بگڑی تو هاسپٹل لےجایا گیا.وهاں ڈاکٹرز نےایجنسی والوں کو تکلیف کی سنگینی سے آگاه کیا.کیونکه ڈاکٹر صاحب دل مریض هیں انجیو گرافی هوئی هے.
تکلیف کی شدت کو دیکھ کو گھر چھوڑ گۓ هیں خود سے.
بقول ڈاکٹر صاحب هاتھ نهیں اٹھایا گیا ان پر.کوئی تکلیف نهیں دی گئی.
دعا هے جیسے شفیق صاحب گھر پهنچے ایسے هی خیریت سے
.ان کے بیٹے بھی گھر پهنچ جائیں
گاؤں والوں نے چوک پر پولیس گاڑیاں دیکھتے هی عورتوں کو ڈاکٹر صاحب ے گھر بھگایا اور خود بھی بھاگے.گاؤں کی عورتوں نے ڈاکٹر صاحب کے اهل خانه کو حصار میں لیکر دروازے بند کرلیے اور اینٹیں سنبھال لیں که اب انهیں گھر نهیں آنے دینا .مرد گھر کے باهر گھیراؤ کر کے کھڑے هوگۓ.لیکن الحمدلله رب تعالی نے خوشخبری دکھائی.
حمد لله)


مذید تحقیق سے یہ بات بھی ہمیں معلوم ہوئی ہے کہ پاکستانی سرکار کے خفیہ کارندے نہ صرف علماء کو اُٹھا لیتے ہیں بلکہ عام بھی اُن سے بہت تنگ ہیں۔ اسی سلسلے میں ہمیں ایک پاکستانی چینل کی ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ ویڈیو کا لنک
https://video.xx.fbcdn.net/hvideo-xpt1/v/t42.1790-2/12467349_456496384541586_993311971_n.mp4?efg=eyJ2ZW5jb2RlX3RhZyI6InN2ZV9zZCJ9&oh=5b6d302a50c3afd922311ac884c35996&oe=56D02BD4

اِس ساری گھٹنا اور تماشے کو دیکھ کر ہم اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے ہمیں پاکستان میں پیدا نہیں فرمایا۔ آخر میں اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ دنیا بھر میں تمام مواحدین اسیروں کو آذاد فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جناب عبداللہ صاحب
آپ کے آخری فقرے پر کہنے کی ضرورت محسوس ہوئی ۔
دیکہیں برادر محترم ناانصافیاں کہاں نہیں ہیں ، انکے شکار افراد بہی ہیں ۔ زیادتیاں ہر جگہ ہوتی ہیں اور خان کر بہی کی جاتی ہیں ۔ برصغیر کا وہ ملک جسکا نام پاکستان ہے ، اسی برصغیر کے مسلمانوں کا خواب ہے ۔ علماء کے محسوسات انکے خدشات اور انکے مشاہدات ، قوم مسلم کا دیگر اقوام سے خلط ، ان سے ہونیوالے نقصانات جو خصوصا اسلامی عقائد پر اثر انداز ہوتے تہے ۔ ان تمام کا ثمرہ هے ۔ یہ ثمر آسانی سے نہیں ملا ۔ کافی قربانیاں دینے کے بعد ملا ہے ۔ اگرچہ ابهی ان علماء کے خوابوں کی مکمل تعبیر تو نہیں کہا جاسکتا لیکن اللہ رب العالمین سے قوی امید ہے کہ وہ عظیم قربانیوں کا صلہ ایک بہترین مسلم ملک کی شکل میں ضرور دیگا ۔
اللہ کی حکمت سے ہر چیز یکایک اور یکسر تبدیل ہو جاتی ہے ، ایسی تبدیلی کی توقع میری طرح بہت ساروں کو هے ۔ ہم اس نام کو پیار کرتے ہیں اور تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہی رہتی ہیں ۔
آپ کو تو ان حالات کا بہی علم نہیں ہوگا جو آزادی سے پہلے اور انگریزوں کی غلامی سے بهی پہلے کے تہے ۔ ایک کمزور سی بادشاہت محض نام کی تہی ضرور اور سازشی اور بدخواہ بے شمار ۔ بہر حال طوالت کے خوف سے بچتے ہوئے مجہے آپ کے اس جملے پر شدید اعتراض هے
" ﺍِﺱ ﺳﺎﺭﯼ ﮔﮭﭩﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﺷﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮨﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﮐﺎ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ-"
یہ ملک برصغیر کے مسلمانوں کا خواب هے ۔ تبدیلیاں کی توقع ہے اور اللہ مسلمانوں کی قربانیاں ضائع نہیں کرتا کیونک ان مسلمانوں کا قتل اور قتل عام صرف اس قصور پر تہا کہ وہ مسلمان تہے ۔
والسلام
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
زیادہ قتل اس حصہ میں رہنے والوں کا هوا جہاں خود میں رہتا ہوں ، جسے آجکل بهارت کہا جاتا ہے ۔ تبدیلیوں پر نظر رکہیں اور تاریخ تو ہمارے دلوں پر نقش هے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ایسی باتیں منظر عام پر لکھنے کی نہیں ہوتیں ، ورنہ بہت سارے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں ۔
یہ باتیں ایک آدمی کی سمجھ سے بالکل بالا ہیں کہ ایک ہی گھر کے بعض افراد کو تو خفیہ ادارے اٹھا لیتے ہیں ، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ کے طور پر ظاہر ہو کر ان کی حمایت کرنے والوں ، اور خفیہ داروں کو کوسنے والوں کو سب آزادی ہے ۔
اللہ تعالی سب کو آزمائشوں سے بچائے ۔
 
Top