• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آل دیوبند اور مدلس راوی کی معنعن روایت

شمولیت
دسمبر 21، 2017
پیغامات
55
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
30
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمداللہ وحدہ و الصلاة و السلام علی من لا نبی بعدہ امابعد :

آل دیوبند اور مدلس راوی کی معنعن روایت
کتاب " آئینہ دیوبندیت " سے ماخوذ

امین اوکاڑوی دیوبندی نے لکھا " مدلس جو روایت عن سے کرے وہ منقطع ہوتی ہے " تحجلیات صفدر 2/179 .

سرفراز خان صفدر دیوبندی نے لکھا " اور مدلس کا عنعنہ مقبول نہیں ہوتا " احسن الکلام 2/127 دوسرا نسخہ 114 .


بعض منکرین حدیث صحیحین کے مدلس راویوں پر انکے عنعنہ کی وجہ سے اعتراض کرتے ہے

جواب صحیحین اور مدلس راوی کی معنعن روایت

امین اوکاڑوی دیوبندی نے لکھا " حالانکہ صحیحین میں تدلیس مضر نہیں بلکہ سماع پر محمول ہوتی ہے " تجلیات صفدر 3/636 .

عبدالقدوس قارن دیوبندی نے لکھا " محدثین کرام کا متفقہ نظریہ ہے کہ صحیحین میں تدلیس مضر نہیں "
مجزوبانہ واویلہ ص 247 .


دیوبندی مسلک کے وکیل ، سرفراز خاں صفدر صاحب فرماتے ہیں:
’’ محدثین کا اتفاق ہے کہ مدلس راوی کی تدلیس صحیحین میں کسی طرح بھی مضر نہیں ۔ چنانچہ امام نووی ؒ لکھتے ہیں کہ صحیح بخاری و مسلم میں جو تدلیس واقع ہو ۔ وہ دوسرے دلائل سے سماعت پر محمول ہے ‘‘ الخ ( الحسن الکلام جلد ۱ ‘ ص ۲۰۰‘ ط ۲)

اسی صفحہ کے حاشیہ میں مزید لکھتے ہیں۔

’’ صحیحین کی تدلیس کے مضر نہ ہونے کا یہ قاعدہ امام نووی ؒ و ثطلانی ؒ کے علاوہ علامہ سخاوی ؒ نے فتح المغیث میں امام سیوطی ؒ نے تدریب الراوی میں اور محدث عبدالقادر القرشی نے الجو اہر المضیئہ ‘جلد ۲ ‘ ص ۴۲۹‘‘میں اور نواب صاحب نے ہدایۃ السائل میں پوری صراحت اور وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے ‘‘۔

Sent from my Redmi Note 4 using Tapatalk
 
Top