• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آل محمد اور آل ابرہیم علیھم السلام سے کون لوگ مراد ہیں؟

شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آل ابراہیم علیہ السلام سے کون لوگ مراد ہیں؟ اور کیا آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواج بھی شامل ہیں کہ نہیں؟یا صرف آپ صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کے خاندان بنی ہاشم اور بنو عبدالمطلب کے لوگ شامل ہیں جن پر صدقہ حرام ہے؟؟ کیونکہ اکثر شعیہ حضرات یہ بات کرتے ہیں کہ تم نماز میں بھی ہم پر رحمت کرتے ہو یعنی نماز میں جو درود ابرہیم پڑھتے ہو اُس میں آل رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے رحمت اور برکت کی دعا کرتے ہویعنی خود کو وہ اہل بیت تصور کرتے ہیں اوردوسری بات جب ان سے پوچھا جائے کہ تم اہل بیت کیلئے "علیہ السلام " کیوں استعمال کرتے ہو جبکہ دوسروں کیلئے نہیں کرتے تو اس کے جواب میں بھی یہی کہتے ہیں کہ تم نماز میں ''الھم صلی علی محمد وعلی آل محمد'' کیوں کہتے ہو؟تو یہ بات مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیا آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مراد صرف آپکی اولاد ہی ہے یا کوئی اور بھی ہے نیز آل ابراہیم کی وضاحت بھی کر دیجئے گا ؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آل محمد سے مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین اور آل ابراہیم سے مراد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متبعین ہیں۔ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے صحیح سند سے مروی ہے کہ آل محمد سے مراد ان کی امت ہے:
«آل محمد أمته» السنن الکبری للبیھقی، جلد ۲، ص ۱۵۲


قرآن مجید میں آل فرعون کا لفظ فرعون کے متبعین کے لیے استعمال ہوا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے:
{وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ}
اور ہم نے آل فرعون کو غرق کر دیا تھا۔

تو جو غرق ہوئے تھے، وہ صرف فرعون کے خاندان کے لوگ نہیں تھے بلکہ اس کے متبعین اور سپاہی بھی غرق ہوئے تھے۔ واللہ اعلم
 
Top