• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آن لائن سائٹ کی جوب

شمولیت
جون 20، 2011
پیغامات
162
ری ایکشن اسکور
850
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیساکہ آج کل آن لائن جوبز مل جاتی ہیں مثلا کہ اگر ایک سائٹ کو جوائن کرو اور ایک دفعہ اپنا اکاونٹ بناو اور ایک دفعہ پیسے دو اور پھر اس کے بعد آپ کو روزانہ کچھ نہ کچھ پیسے ملتے رہیں گے اور پھر جو نئے لوگ رجسٹرڈ ہونگے اگر وہ کسی کے ریفرنس سے رجسٹرڈ ہوں تو ریفرنس والے کو بھی پیسے ملیں کے تو کیا یہ جاب اور پیسے کمانا جائز ہے مہربانی کر کے جلد جواب دیں یونیورسٹی میں پوری کلاس ایک ٹیچر کے کہنے پہ یہ جوب کرنے لگی ہے کیا یہ چیز ٹھیک ہے یا نہیں اسلام کی رو سے واضح کریں شکریہ
وسلام
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
١۔ عموما ایسی ویب سایٹس جو اپنے ممبران کی تعداد میں اضافہ کرنے پر کچھ رقم فراہم کرتی ہیں تو یہ رقم بلاوجہ نہیں ہوتی ہے بلکہ اس سائیٹ میں ممبران کی تعداد میں اضافہ اس سائیٹ کے مالکان کے لیے مختلف اعتبارات سے مالی فائدے کا سبب ہوتا ہے اور اس مالی فائدے کا ایک حصہ وہ اپنے ان ممبران میں تقسیم کر دیتے ہیں جو ان کو ممبران یا دوسرے الفاظ میں کسٹمر یا گاہک وغیرہ مہیا کر کے مالی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ عموما ایسی سائیٹس کاروباری نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔

٢۔ ممبر فیس لے کر رجسٹریشن کرنا اور دوسرا ممبر بنانے پر اس بھی فیس لینا اور اس فیس کا ایک حصہ ویب سائیٹ والوں کا خود رکھ لینا اور ایک حصہ کسٹمر یا گاہک بنانے والے کو دے دینا، اس سارے عمل کو جوا بنا دیتا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں end user کو نقصان ہو رہا ہے کیونکہ وہ تو صرف رجسٹریشن کی فیس پے کر رہا ہے اور اس chain پر اوپر سے نیچے یعنی مالک سے عام رکن تک اگر آپ غور کریں تو سب سے زیادہ تعداد end users کی ہوتی ہے جو اگرچہ معمولی فیس ادا کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی اجتماعی investment بہت بڑی تعداد میں ہوتی ہے۔ اور یہ بھی تو ہے کہ یہ chain کہیں نہ کہیں جا کر رک جاتی ہے یعنی رجسٹریشن کے ذریعہ ممبر بنانے والی اور جہاں رک جاتی ہے وہ، وہ کسٹمر ہے جو بلاوجہ اپنا نقصان کرتا ہے۔

جہاں تک اس بات کا معامالہ ہے کہ end user اس سائیٹ سے خریداری کر کے بھی تو کچھ نفع حاصل کر سکتا ہے لہذا اس کی جسٹریشن بے کار نہیں گئی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک احتمال ہے کہ وہ وہاں سے خریداری کرے گا، لازم نہیں ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ خریداری کے لیے معروف ویب سائیٹس سے آن لائن خریداری کے لیے کسی فیس یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ لہذا اگر آن لائن خریداری ایک شخص کا اصلا مقصود ہے تو وہ رجسٹریشن فیس ادا کر کے کیوں خریداری کرنا چاہتا ہے؟ یہ اہم سوال ہے۔ دراصل یہاں خریداری اس کا اصلا مقصود نہیں ہے بلکہ ایک جوے کے کارخانے کو مصنوعی خریداری کا لباس مہیا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top