• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آن لائن یا آف لائن !!

شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ:
گذشتہ ایک دو روز سے اچانک فورم پہ آن لائن رہنے والے میمبرس اور مہمانوں کی تعداد میں غیرمعمولی تبدیلی دیکھائی جا رہی ہے اور اگر کوئی میمبر فورم سے آف لائن بھی ہوجائے تو بھی کافی وقت تک اسے آن لائن دیکھایا جا رہا ہے جو صحیح نہیں ہے اسکا تجربہ میں نے خود کرکہ دیکھا ہے لاگ آئوٹ ہونے کہ کافی ٹائیم بعد تک بھی لاگ آن دیکھایا جارہا ہے ایسا کیوں ہوا ہے براۓ مہربانی وضاحت کی جائے کہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہے یا سسٹم میں تبدیلی کی گئی ہے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جی بالکل آپ نے درست نوٹ کیا ہے بہن، ابھی حال ہی میں ایک یوزر کی شکایت پر ہم نے فورم میں کچھ تبدیلی کی ہے۔
دراصل اس سے قبل یوزرز آن لائن وقت 15 منٹ تھا۔ یعنی اگر کوئی یوزر آف لائن بھی ہو جائے تو اس کے آف لائن ہونے کے پندرہ منٹ تک وہ آن لائن کی فہرست میں نظر آتا تھا پھر غائب ہو جاتا تھا۔

اس میں پریشانی یہ ہو رہی تھی کہ وہ نئے یوزرز جو لاگ ان ہوتے وقت ’مجھے یاد رکھئے‘ والے باکس پر ٹک نہیں لگاتے تھے وہ ہر پندرہ منٹ بعد خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو رہے تھے۔ جس کی کئی شکایات ہمیں موصول ہوئیں کہ دیگر فورمز پر تو ایسا نہیں ہے وغیرہ۔ اس کا عارضی حل تو ہم نے یہی کیا تھا کہ یوزرز کو بتا رہے تھے کہ آپ ’مجھے یاد رکھئے‘ والے باکس کو بھی چیک لگا دیا کریں تاکہ کبھی لاگ آؤٹ نہ ہوں۔ اب اس میں بھی دقت یہ تھی کہ کئی یوزرز پبلک کمپیوٹرز استعمال کرتے ہیں تو ان کو ہر دفعہ مینولی لاگ آؤٹ کرنا پڑتا تھا۔

خیر درج بالا پریشانیوں کا حل ہم نے یہی نکالا کہ پندرہ منٹ کے سیشن ٹائم کو بڑھا کر اب دو گھنٹے تک کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے یوزرز بھی آف لائن ہونے کے دو گھنٹے بعد تک آن لائن کی فہرست میں نظر آتے رہتے ہیں۔ چونکہ آف لائن یوزر کا آن لائن نظر آنا کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ جس سے کسی کو پریشانی ہونے کا امکان ہو، جبکہ دوسری طرف بار بار لاگ آؤٹ ہوتے رہنا خصوصیت سے نئے یوزرز یا آفس و یونیورسٹی وغیرہ سے پبلک کمپیوٹرز سے آن لائن ہونے والے یوزرز کے لئے بڑی پریشانی کا باعث تھا اس لئے سیشن ٹائم میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

امید ہے کہ درج بالا وضاحت کافی ہوگی۔ یقیناً ہم نے اپنے آن لائن یوزرز کی تعداد کو زیادہ دکھانے کے لئے ایسا ہرگز نہیں کیا ہے یہ تو دھوکے کی ہی کوئی قسم بن جائے گی غالباً بلکہ بامر مجبوری یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

والسلام
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
جزاک اللہ شاکر بھائی آپکی بیان کردہ وضاحت اپنی جگہ اہم ہے مگر اس سے کچھ خدشہ اس وجہ سے پیدا ہوا کہ میں نے اپنی ایک بہن کو ذاتی پیغام بھیجا وہ اس وقت آن لائن دکھائی دے رہی تھی بہت انتظار کرنے کہ باوجود اس نے جواب نہ دیا تو ظاھر ہے مجھے اس سے وجہ طلب کرنی پڑی اسی طرح کے کچھ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں کہ دو گھنٹے پہلے جو میمبر فورم سے جا چکا وہ بھی آن لائن دکھائی دے تو یہ عجیب سا لگتا ہے ویسے اگر ٹائیم سیشن کو 100% بڑھا کر آدھا گھنٹہ کردیا جاتا تو بھی اچھا تھا باقی میری رائے ہے کہ دو گھنٹے مناسب نہیں زیادہ جو آپ بھائیوں کو بہتر لگے جزاک اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بہن کافی سوچ سمجھ کر یہ سیشن ٹائم رکھا گیا ہے۔ اور اس میں اہمیت نئے یوزرز کی لاگ آؤٹ والی پریشانی کو دی گئی ہے۔ آپ نے جو دقت بتائی ہے اس کا حل یہ ہے کہ ذاتی پیغام کرنے کے بعد آپ آخری سرگرمی کے تحت دئے گئے وقت کو ملاحظہ کر سکتی ہیں کہ آخری دفعہ یوزر کب فعال تھا۔ اس سے کافی حد تک یوزر کے لاگ ان یا لاگ آؤٹ کے بارے میں اندازہ ہو جاتا ہے۔
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
شاکر بھائی میں نے ایک فورم پر دیکھا ہے کہ :
مجھے یاد رکھیں (Keep me logged in)
کو فورم انتظامیہ نے ڈفالٹ کے طور ہر چیکڈ کیا ہوا ہے
یعنی یوزر ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد بار لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں
اگر بیک اینڈ پر اس طرح کا کوئی آپشن موجود ہے تو ضرور استعمال کریں
تاکہ غائب شدہ ۔۔۔۔۔۔ حاضرشد والے جناتی عمل سے جان چھوٹ جائے :)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی میں نے ایک فورم پر دیکھا ہے کہ :
مجھے یاد رکھیں (Keep me logged in)
کو فورم انتظامیہ نے ڈفالٹ کے طور ہر چیکڈ کیا ہوا ہے
یعنی یوزر ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد بار لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں
اگر بیک اینڈ پر اس طرح کا کوئی آپشن موجود ہے تو ضرور استعمال کریں
تاکہ غائب شدہ ۔۔۔۔۔۔ حاضرشد والے جناتی عمل سے جان چھوٹ جائے :)
جی بشیر بھائی جان،
تکنیکی طور پر ایسا کر لینا بھی کوئی بہت مشکل کام نہیں۔
لیکن سیکورٹی کے نقطہ نظر سے میری رائے میں ایسا نہ کرنا ہی قرین مصلحت ہے۔
کیونکہ وہ یوزرز جو پبلک کمپیوٹرز استعمال کر کے لاگ ان ہوتے ہیں، ان کے لئے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ خصوصاً وہ یوزر جو کمپیوٹر سے متعلق کم معلومات رکھتے ہیں۔ اس عمل سے ان کا اکاؤنٹ غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لہٰذا بہتر یہی ہے کہ یوزرز کو ایجوکیٹ کیا جائے اور انہیں اس کے فوائد و نقصانات بتائے جائیں۔اور یوزر اس خود کار لاگ ان سے ہونے والے نقصانات سے واقف ہوتے ہوئے خود اس باکس کو ٹک کرے تو بہتر ہے۔ اگر اس کی جگہ ہم ٹک کر دیں گے تو پھر پبلک کمپیوٹرز والے اور کم تکنیکی معلومات رکھنے والے یوزرز کے لئے کافی پریشانی ہوسکتی ہے۔ واللہ اعلم!
 
Top