• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آہ!12/ربیع الاول کا وہ ایک دن اور آج کا یہ ایک دن

شمولیت
اگست 28، 2019
پیغامات
49
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
35
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
آہ!12/ربیع الاول کا وہ ایک دن اور آج کا یہ ایک دن​

ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی​

برادرانِ اسلام!!

آج 12/ربیع الاول کے دن مسلمانوں کی اکثریت محبت رسول اور عشق رسول کے نام پرہروہ کام کرتی ہے جو ان کو پسند آتاہے،جو ان کے نفس کو اچھا لگتا ہے، محبت رسول کے نام پر ناچ کیا جاتا ہے، محبت رسول کے نام پرمیوزک کا استعمال کیا جاتاہے،محبت رسول کے نام پر گلی کوچوں میں بینڈ باجوں کے ساتھ نوجوان یارسول اللہ کہہ کر ناچتے اور ٹھمکے لگاتے ہیں اور خواتین اپنے اپنے بالکونیوں سے یہ تماشا دیکھ کر محظوظ ہوتی ہیں اور نوجوان جب ایسا منظر دیکھتے ہیں تو وہ کچھ اور ہی گل کھلاتے نظرآتے ہیں، محبت رسول کے نام پر مرد وخواتین کا بیباکانہ اختلاط ہوتاہے،سیرت رسول اور محبت رسول کے نام پراس طرح کی حرکتوں کو دیکھ کر کچھ دیر کے لئے شیطان کی پیشانی بھی احساس ندامت سے عرق آلود ہوجاتی ہوگی،نمازیں ہوتی رہتی ہیں میلاد کا جلوس ڈھول اور باجے کے ساتھ یہ نام نہاد عاشق رسول مساجد کے سامنے سےناچتے گاتے گزرتے رہتے ہیں نہ نماز کی فکر اور نہ ہی اللہ کے گھر کا ادب واحترام اور نہ ہی دلوں میں اللہ کا ڈر وخوف، کیا اس طرح کے لوگ عاشق رسول ہوسکتے ہیں؟ جی نہیں! کبھی نہیں!ہرگز نہیں!شاید مسلمانوں کی انہیں حرکتوں کوعلامہ اقبال نے دیکھ کر یہ کہا تھا:

ہاتھ بے زور ہیں الحاد سے دل خوگر ہیں

امتی باعث رسوائی پیغمبر ہیں

اے مسلمانو!اگر اللہ نے ذرہ برابر بھی عقل وشعور سے نوازا ہے تو انصاف کے ساتھ ذرا سوچو کہ کیا ایک بےنمازی،ناچنے گانے والا،ڈاڑھی مونڈھا عاشق رسول ہوسکتاہے؟شیطان نے مسلمانوں کو کہاں پرلا کرکھڑا کردیا کہ جس دن سیدالمرسلین اس دنیا سے رخصت ہوگئے اسی دن خوشی منارہے ہیں کیونکہ آپ ﷺ کی تاریخ پیدائش میں تو بےحد اختلاف ہے کسی نے ایک،کسی نے دو، کسی نے 8/ کسی نے /9 ،کسی نے 10/،کسی نے 11/،کسی نے 12/،کسی نے 17/،کسی نے 18/،کسی نے 22/ربیع الاول کہا ہےبلکہ کسی نے تو10/محرم بھی کہا ہےاور کسی نے تو رمضان کا مہینہ بھی قراردیا ہے اب بھلابتلاؤ ان میں سے کس کی بات صحیح؟مگر تاریخ وفات میں تو کسی کا بھی اختلاف نہیں سب نے بیک زبان کہا کہ 12/ربیع الاول ہی یوم وفات ہے،اب بھلا بتلاؤ کہ یہ جشن کس خوشی میں ہے؟یہ رنگ برنگے قمقمے کس خوشی میں؟یہ نئے نئے کپڑے کس خوشی میں؟یہ میلاد کی محفلیں کس خوشی میں؟یہ ڈھول تاشے اور ناچ کس خوشی میں،آپﷺ کی پیدائش کی خوشی میں یا پھر آپﷺ کے دنیا سے رخصت ہونے کے خوشی میں؟
اے 12/ربیع الاول کیسا دیا تو نے فراق​
تاجدار دوجہاں دنیا سے جارہے ہیں​
غمگین ہیں کون ومکاں فلک بھی اشکبار ہے​
مگر ابلیس کے حواری بڑی دھوم سے خوشیاں منارہے ہیں​

آج 12/ربیع الاول کومسلمانوں کا یہ حال اورخوشی کی یہ کیفیت اور یہ عمل،اللہ کی پناہ!! اور اسی تاریخ کوان مدینہ والوں کا کیا حال بنا تھا ذرا وہ بھی سن لیں!

12/ربیع الاول کی تاریخ ہے نبیﷺ کے مرض میں اضافہ ہوتا جارہاہے،باربار غشی طاری ہورہی ہے،سامنے پانی رکھا ہوا ہے بار بار ہاتھ ڈالتے ہیں اپنے چہرۂ انور کو پوچھتے جاتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں ’’ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، إِنَّ لِلْمَوْتِ سَكَرَاتٍ ‘‘موت کے لئے سختیاں ہیں(بخاری:4449)،12/ربیع الاول کے دن آپ جس شدید کرب سے دوچار تھے اس کیفیت کو دیکھ کر بیٹی بھی بے چین ہوگئیں اور کہنے لگیں ’’ وَا كَرْبَ أَبَاهُ ‘‘ ہائے ابا جان کی تکلیف ومصیبت (بخاری:4462)،12/ربیع الاول کے دن تو اس زہر نے بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا تھا جو آپ کو خیبر کے موقع سے کھلایا گیا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ آپ کی شہ رگ کٹی جارہی، (بخاری:4428)12/ربیع الاول کا دن ہے سیدنا عمرہوش وحواس کھوبیٹھتے ہیں(بخاری:4454)،12/ربیع الاول کا دن ایک ایسا دن ہے،یہ ایک ایسی تاریخ ہے جس کے بارے میں خادم رسولﷺ نے کہا کہ جس دن آپﷺ مدینہ تشریف لائے اس دن مدینہ کی ہرچیز ہمارے لئے روشن ہوگئی تھی اور جس دن آپ کا انتقال ہوا اس دن ایسامحسوس ہورہاتھا کہ مدینہ کی ہرچیز پر اندھیراچھاگیا ہے،(ابن ماجہ:1631 واسنادہ صحیح)

12/ربیع الاول کے دن ہمارے نبیﷺ نے اتنی مصیبتیں اٹھائیں،تکلیفیں جھیلیں اورصحابۂ کرام کے اوپر غم والم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے،ان کے محبوب ان سے جدا ہوگئے جس کی وجہ سےان کے اوسان خطاہوگئے،اورآج کے دن مسلمانوں کو خوشی کی سوجھی،پورے سال میں صرف آج ہی 12/ربیع الاول کے دن مسلمانوں کا عشق رسول نظر آتا ہے،اپنے رسول کے ساتھ گستاخانہ حرکتیں کی جارہی ہیں اس کی انہیں فکر نہیں بس فکر ہے تومیلاد کی کہ ہر سال دھوم سے مناؤ،ناچو گاؤ جھومو،کھاؤ پیو،موج ومستی کروبس!یہی تو عشق رسول ہے،یہی تو دین ہے،نعوذ باللہ من ھذہ الخرافات۔

طالب دعا

ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی
 
Top