• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابراہیم بن عثمان

شمولیت
مارچ 20، 2018
پیغامات
172
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
64
بیس تراویح کی یہ ساری روایات سلفیوں کے نزدیک ضعیف ہیں کیونکہ ان میں ابراہیم بن عثمان ہے۔

۱ أنَّ النبيَّ عليه السلامُ كان يصلِّي في رمضانَ عشرينَ ركعةً والوِترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : ابن بطال | المصدر : شرح البخاري لابن بطال | الصفحة أو الرقم : 3/141 | خلاصة حكم المحدث : [فيه] إبراهيم هو جد بني شيبة وهو ضعيف فلا حجة في حديثه

۲ أنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ كان يُصلي في رمضانَ عشرينَ ركعةً والوترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : ابن عبدالبر | المصدر : التمهيد | الصفحة أو الرقم : 8/115 | خلاصة حكم المحدث : يدور على أبي شيبة إبراهيم بن عثمان وليس بالقوي

۳ كان يُصلِّي في رمضانَ عشرينَ ركعةً والوترُ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : ابن عبدالبر | المصدر : الاستذكار | الصفحة أو الرقم : 2/70 | خلاصة حكم المحدث : [فيه] أبو شيبة وليس بالقوي

۴ أنَّ النَّبيَّ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ كان يصلِّي في رمضانَ عشرينَ ركعةً والوترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : ابن الملقن | المصدر : شرح البخاري لابن الملقن | الصفحة أو الرقم : 9/110 | خلاصة حكم المحدث : [فيه] إبراهيم جد ابن أبي شيبة وهو ضعيف

۵ أنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم كان يُصلِّي في رمضانَ عِشرينَ ركعةً والوِترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : البوصيري | المصدر : إتحاف الخيرة المهرة | الصفحة أو الرقم : 2/383 | خلاصة حكم المحدث : [فيه] إبراهيم بن عثمان أبي شيبة ، وهو ضعيف

۶ كانَ النَّبيُّ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ يصلِّي في رمضانَ عشرينَ ركعةً والوترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : الهيثمي | المصدر : مجمع الزوائد | الصفحة أو الرقم : 3/175 | خلاصة حكم المحدث : فيه أبو شيبة إبراهيم وهو ضعيف

۷ كانَ رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ يصلِّي في رمضانَ عشرينَ رَكْعةً والوترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : ابن حجر العسقلاني | المصدر : فتح الباري لابن حجر | الصفحة أو الرقم : 4/299 | خلاصة حكم المحدث : إسناده ضعيف

۸ كان رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ يصلِّي في رمضانَ عشرينَ ركعةً والوترَ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : العيني | المصدر : عمدة القاري | الصفحة أو الرقم : 11/181 | خلاصة حكم المحدث : [فيه] أبو شيبة هو إبراهيم بن عثمان كذبه شعبة

۹ كان رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم يُصلِّي في رمضانَ عشرين ركعةً والوِترَ .
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : الألباني | المصدر : صلاة التراويح | الصفحة أو الرقم : 22 | خلاصة حكم المحدث : ضعيف جداً

جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنے کی یہ ساری روایات سلفیوں کے نزدیک درست ہیں اگرچہ ان میں ابراہیم بن عثمان ہے۔

۱۔(۱۴۹۵) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْحَكَمِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مِقْسَمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ قَرَأَ عَلَى الْجِنَازَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ .
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھی۔ ابن ماجہ
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : الألباني | المصدر : صحيح ابن ماجه | الصفحة أو الرقم : 1495 | خلاصة حكم المحدث : صحيح

۲ (۱۰۲۶) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ عَلَى الْجَنَازَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ . قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب:‏‏‏‏ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازے میں سورۃ فاتحہ پڑھی۔ ترمذی
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : الألباني | المصدر : صحيح الترمذي | الصفحة أو الرقم : 1026 | خلاصة حكم المحدث : صحيح |


۳ أنَّ النبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلم قرأ على الجنازةِ بفاتحةِ الكتابِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازے میں سورۃ فاتحہ پڑھی
الراوي : عبدالله بن عباس | المحدث : ابن حجر العسقلاني | المصدر : تخريج مشكاة المصابيح | الصفحة أو الرقم : 2/208 | خلاصة حكم المحدث : حسن

(یہ ہے ان کی تحقیق کی حقیقت۔ جو مسلک کے مطابق ہو وہ درست جو مسلک کے خلاف ہو وہ غلط - جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,587
پوائنٹ
791
بیس تراویح کی یہ ساری روایات سلفیوں کے نزدیک ضعیف ہیں کیونکہ ان میں ابراہیم بن عثمان ہے۔
اس میں " ساری روایات " کہاں ہیں ،یہ ایک ہی روایت ہے ،جو کئی مصادر سے نقل کی گئی ہے،جسے خود حنفی مقلد علماء نے بھی ناکارہ قرار دیا ہے !

یہ ہے ان کی تحقیق کی حقیقت۔ جو مسلک کے مطابق ہو وہ درست جو مسلک کے خلاف ہو وہ غلط - جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے)
پتا نہیں آپ نے کس سائیٹ کاپی ،پیسٹ کی زحمت بسیار فرماکر سلفیوں کا نام لے رونا دھونا شروع کردیا ،
سلفیوں کا اس روایت کے متعلق اصل موقف جاننا ہو تو ہم پیش کیئے دیتے ہیں :
دنیا میں مشہورسلفی محقق اور ہمارے شیخ جناب علامہ زبیر علی زئی رحمہ اللہ اس روایت اور "ابراہیم بن عثمان " کے متعلق فرماتے ہیں :
جامع الترمذی ،حدیث نمبر: 1026
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا زيد بن حباب، حدثنا إبراهيم بن عثمان، عن الحكم، عن مقسم، عن ابن عباس، " ان النبي صلى الله عليه وسلم قرا على الجنازة بفاتحة الكتاب ". قال:‏‏‏‏ وفي الباب:‏‏‏‏ عن ام شريك. قال ابو عيسى:‏‏‏‏ حديث ابن عباس حديث ليس إسناده بذلك القوي، ‏‏‏‏‏‏إبراهيم بن عثمان هو:‏‏‏‏ ابو شيبة الواسطي منكر الحديث، ‏‏‏‏‏‏والصحيح عن ابن عباس قوله:‏‏‏‏ من السنة القراءة على الجنازة بفاتحة الكتاب.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازے میں سورۃ فاتحہ پڑھی۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث کی سند قوی نہیں ہے، ۲- ابراہیم بن عثمان ہی ابوشیبہ واسطی ہیں اور وہ منکر الحدیث ہیں۔ صحیح چیز جو ابن عباس سے مروی ہے کہ ـ جنازے کی نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنا سنت میں سے ہے، ۳- اس باب میں ام شریک سے بھی روایت ہے۔

سنن الترمذی 1026

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جداً / جه:1495 ¤ إبراھيم بن عثمان : متروك الحديث (تق:215) وللحديث شواھد كثيرة ، والحديث الآتي (الأصل:1027) يغني عنه

یعنی علامہ زبیر علی زئی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس روایت کا راوی ابراہیم بن عثمان متروک الحدیث ہے ،اور اس روایت کے کئی ایک شواہد ہیں ، یہاں سنن الترمذی میں اگلی صحیح حدیث اس مسئلہ میں اس ضعیف سے مستغنی کردیتی ہے ؛
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 1495
حدثنا احمد بن منيع ، ‏‏‏‏‏‏حدثنا زيد بن الحباب ، ‏‏‏‏‏‏حدثنا إبراهيم بن عثمان ، ‏‏‏‏‏‏عن الحكم ، ‏‏‏‏‏‏عن مقسم ، ‏‏‏‏‏‏عن ابن عباس ، ‏‏‏‏‏‏ان النبي صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ "قرا على الجنازة بفاتحة الكتاب".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھی ۱؎۔

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا / ت 1026 ¤ وحديث البخاري (1335) يغني عنه ۔

یعنی علامہ زبیر علی زئی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس روایت کی اسناد انتہائی ضعیف ہے ،اورصحیح بخاری کی (سیدنا ابن عباس سے مروی )حدیث کی موجودگی میں ترمذی و ابن ماجہ کی اس ضعیف کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,587
پوائنٹ
791
اور نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ صحیح احادیث سے ثابت ہے ،
فی الحال صرف صحیح بخاری سے پیش کرتا ہوں ،
امام الائمہ سیدنا محمد بن اسماعیل البخاریؒ فرماتے ہیں :

بَابُ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ عَلَى الْجَنَازَةِ
باب: نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھنا (ضروری ہے)۔
وَقَالَ الْحَسَنُ يَقْرَأُ عَلَى الطِّفْلِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ , وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَسَلَفًا وَأَجْرًا.
اور امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بچے کی نماز جنازہ میں پہلے سورۃ فاتحہ پڑھی جائے پھر یہ دعا پڑھی جائے «اللهم اجعله لنا فرطا وسلفا وأجرا‏» یا اللہ! اس بچے کو ہمارا امیر ساماں اور آگے چلنے والا ‘ ثواب دلانے والا کر دے۔
حدیث نمبر: 1335
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدٍ، عَنْ طَلْحَةَ , قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ , قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَى جَنَازَةٍ، فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ , قَالَ: لِيَعْلَمُوا أَنَّهَا سُنَّةٌ.
جناب طلحہؒ نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اقتداء میں نماز (جنازہ) پڑھی (دوسری سند) ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہمیں سفیان ثوری نے خبر دی ‘ انہیں سعد بن ابراہیم نے ‘ انہیں طلحہ بن عبداللہ بن عوف نے ‘ انہوں نے بتلایا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی تو آپ نے سورۃ فاتحہ (ذرا پکار کر) پڑھی۔ پھر فرمایا کہ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہی طریقہ نبوی ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,587
پوائنٹ
791
نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ
صحیح احادیث سے ثابت ہے :
امام قاضی ابو اسحاق اسمعیلؒ (المتوفی 282ھ) اور امام ابن الجارودؒ النیشاپوری (المتوفی 307 ھ) روایت کرتے ہیں :
عن الزهري، قال: سمعت أبا أمامة بن سهل بن حنيف، يحدث ابن المسيب قال: «السنة في الصلاة على الجنازة أن تكبر ثم تقرأ بأم القرآن ثم تصلي على النبي صلى الله عليه وسلم ثم تخلص الدعاء للميت ولا تقرأ إلا في التكبيرة الأولى ثم تسلم في نفسه عن يمينه»
حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ نمازِ جنازہ میں سنت یہ ہے کہ نمازی سورہٴ فاتحہ پڑھے اور رسول اللہﷺ پر درود بھیجے، پھر میت کے واسطے اِخلاص کے ساتھ دعا کرے اور قراء ت صرف ایک ہی مرتبہ کرے، پھر سلام پھیرے۔

ملاحظہ ہو کتاب فضل الصلاة علی النبیﷺ (حدیث نمبر 94 ) اور المنتقی ابن جارود۔ حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس حدیث کے راوی صحیحین کے روای ہے کذا فی النیل۔
اور امام عبدالرزاقؒ " المصنف " میں روایت فرماتے ہیں :
قال ابو امامة«السنة في الصلاة على الجنائز أن يكبر، ثم يقرأ بأم القرآن، ثم يصلي على النبي صلى الله عليه وسلم ثم يخلص الدعاء للميت، ولا يقرأ إلا في التكبيرة الأولى، ثم يسلم في نفسه عن يمينه»، قال ابن جريج: وحدثني ابن شهاب قال: القراءة في الصلاة على الميت في التكبيرة الأولى
امام عبدالرزاق (حدیث نمبر 6428 ) اور نسائی رحمہما اللہ نے حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے کہ "نمازِ جنازہ میں سنت طریقہ یہ ہے کہ نمازی اللہ اکبر کہے پھر سورہٴ فاتحہ پڑھے۔ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجے۔ پھر میت کے لئے اِخلاص کے ساتھ دعا کرے اور قراء ت صرف پہلی تکبیر میں کرے"۔
حافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ إسنادہ صحیح "اس کی سند صحیح ہے"۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اتنی واضح اور صحیح احادیث کے ہوتے ہوئے مقلدین اور ان کے نکمے مولوی نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ نہ پڑھتے ہیں ،نہ پڑھنے دیتے ہیں ،
البتہ کئی علاقوں ان بدنصیب مقلدین نے یہ بدعت جاری کررکھی ہے کہ نماز جنازہ کے بعد اور تعزیت کے موقع پر سورہ فاتحہ بڑے اہتمام سے پڑھتے ہیں ، حالانکہ ان مواقع پر سورہ فاتحہ پڑھنا پیارے نبی اکرم ﷺ سے بالکل ثابت نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
ابوامامہرضی اللہ عنہ والی حدیث سےتوچارتکبیرواضح ہورہی ہے،جیساکہ اس حدیث کے بعض طرق میں بھی ہےتواب کیاارشاد فرماتے ہیں،یہ حدیث اب بھی حسن رہے گی یاکسی ٹکنیکل خرابی کی وجہ سےضعیف ہوجائے گی (ابتسامہ)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,587
پوائنٹ
791
ابوامامہرضی اللہ عنہ والی حدیث سےتوچارتکبیرواضح ہورہی ہے،جیساکہ اس حدیث کے بعض طرق میں بھی ہےتواب کیاارشاد فرماتے ہیں،یہ حدیث اب بھی حسن رہے گی یاکسی ٹکنیکل خرابی کی وجہ سےضعیف ہوجائے گی (ابتسامہ)
معذرت ۔۔۔ میں آپ کی بات نہیں سمجھا !
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
اتنی واضح اور صحیح احادیث کے ہوتے ہوئے مقلدین اور ان کے نکمے مولوی نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ نہ پڑھتے ہیں ،نہ پڑھنے دیتے ہیں ،
البتہ کئی علاقوں ان بدنصیب مقلدین نے یہ بدعت جاری کررکھی ہے کہ نماز جنازہ کے بعد اور تعزیت کے موقع پر سورہ فاتحہ بڑے اہتمام سے پڑھتے ہیں ، حالانکہ ان مواقع پر سورہ فاتحہ پڑھنا پیارے نبی اکرم ﷺ سے بالکل ثابت نہیں ۔
یہ لکھنے سےقبل ذرا مصنف ابن ابی شیبہ کا مَنْ قَالَ لَيْسَ عَلَى الْجِنَازَةِ قِرَاءَةٌ والاباب ہی مطالعہ کرلیتے تو معتد بہ افاقہ ہوجاتا لیکن آپ کی جماعت کی خصوصیت ہی یہ ہے کہ وہ بولتی اورلکھتی پہلے ہے اورتولتی وناپتی بعد میں ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,587
پوائنٹ
791
ابوامامہرضی اللہ عنہ والی حدیث سےتوچارتکبیرواضح ہورہی ہے،جیساکہ اس حدیث کے بعض طرق میں بھی ہے
جی ہم اہل حدیث نمازہ جنازہ میں چار تکبیروں کے قائل و فاعل ہیں ،
اور مزید بھی جتنی تعداد صحیح احایث میں منقول ہے اس سے بھی انکار نہیں ،
 
Top