• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابومسلم خولانی کی کرامات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207

ابومسلم خولانی کی کرامات

ابومسلم رحمہ اللہ خولانی کے ساتھ بھی جو کہ آگ میں ڈال دئیے گئے تھے، اسی قسم کا واقعہ ہوا۔ آپ اپنے عسکری رفقاء کے ساتھ دریائے دجلہ پر گزرے اور وہ بوجہ طغیانی کے لکڑیاں پھینک رہا تھا، ابومسلم نے اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہو کر فرمایا۔ تمہارے سامان میں سے کوئی چیز گم ہو تو بتائو تاکہ میں اللہ عزوجل سے اس کے بارے میں دعا کروں۔ ایک صاحب نے کہا ایک توبرا گم ہوگیا ہے۔ فرمایا! میرے پیچھے پیچھے چلے آئو۔ چنانچہ وہ پیچھے پیچھے چلتے گئے، کیا دیکھتے ہیں کہ توبرا کسی چیز کے ساتھ لٹک رہا ہے پس انہوں نے لے لیا۔
(سیر اعلام النبلاء، بحوالہ تاریخ ابن عساکر)
اسود عنسی نے جب نبوت کا دعویٰ کیا تو ابومسلم خولانی کو بلوا کر کہا ''کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔'' فرمایا مجھے سنائی نہیں دیتا۔ کہا کیا تم گواہی دیتے ہو کہ محمدﷺاللہ کا رسول ہے۔ فرمایا ہاں! اس پر انہیں آگ میں پھینکنے کا حکم دیا۔ چنانچہ آپ آگ میں پھینکے گئے۔ لوگوں نے دیکھا کہ آپ آگ میں کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں۔ آگ ان کے لیے ٹھنڈی اور موجب ِ عافیت ہوگئی۔ نبیﷺکی وفات کے بعد آپ مدینہ میں آئے تو عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آپ کو اپنے اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے درمیان بٹھا کر فرمایا کہ الحمدللہ کہ اس نے مجھے اس وقت تک نہیں مارا کہ جب تک میں نے اُمت ِ محمدﷺمیں سے ایسے شخص کو دیکھ نہ لیا جس کے ساتھ وہ معاملہ کیا گیا جو کہ ابراہیم خلیل اللہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔
(سیر اعلام النبلاء، بحوالہ تاریخ ابن عساکر)
ایک اور واقعہ ہے کہ آپ کی لونڈی نے آپ کے کھانے میں زہر ملا دیا لیکن آپ کو اس سے کوئی نقصان نہ ہوا۔ ایک عورت نے آپ کی بیوی کو آپ کے خلاف بہکایا۔ آپ نے اس عورت کو بددعا دی اور وہ اندھی ہوگئی۔ پھر وہ آپ کی خدمت میں آئی ۔ تائب ہوئی اور آپ نے اس کے لیے دعا کی اور اس کی آنکھیں اچھی ہوگئیں۔
(سیر اعلام النبلاء، بحوالہ تاریخ ابن عساکر)

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top