1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اب پاکستانیوں کو ٹریفک جام میں پھنسنا نہیں پڑے گا، گوگل نے شاندار سروس کا آغاز کر دیا

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏نومبر 22، 2015۔

  1. ‏نومبر 22، 2015 #1
    کنعان

    کنعان فعال رکن
    جگہ:
    برسٹل، انگلینڈ
    شمولیت:
    ‏جون 29، 2011
    پیغامات:
    3,564
    موصول شکریہ جات:
    4,377
    تمغے کے پوائنٹ:
    521

    اب پاکستانیوں کو ٹریفک جام میں پھنسنا نہیں پڑے گا، گوگل نے شاندار سروس کا آغاز کر دیا
    روزنامہ پاکستان، 21 نومبر 2015 (22:47)

    نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا ایک ایسا فیچر تھا جس سے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک عرصے سے صارفین استفادہ کر رہے تھے مگر پاکستان میں وہ فیچر تاحال متعارف نہیں کروایا گیا تھا اور پاکستانی بڑی بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ اب پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل نے وہ مفید فیچر پاکستان میں بھی متعارف کروا دیا ہے۔ اس فیچر کا نام لائیو ٹریفک (Live Traffic) ہے جو گوگل میپس (Google Maps) کے ذریعے دوران سفر صارفین کی رہنمائی کرتا ہے اور انہیں کسی بھی روٹ پر ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتا ہے۔ اب آپ کو کسی روٹ پر ٹریفک کی صورتحال نہیں بھی معلوم تو آپ گوگل کے لائیو ٹریفک فیچر کے ذریعے اسے جان سکتے ہیں۔

    جس سڑک پر آپ جا رہے ہیں اگر اس پر آگے ٹریفک جام ہے تو لائیو ٹریفک آپ کو اس سے مطلع کر دے گا اور آپ کو متبادل راستہ بھی بتائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتائے گا کہ منزل پر پہنچنے میں کس راستے سے آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ فی الحال یہ فیچر پاکستان کے چند مخصوص شہروں میں متعارف کروایا گیا ہے مگر جلد ہی پاکستان کے دیگر شہر بھی اس میں شامل کیے جائیں گے۔


    اس فیچر سے استفادہ کرنے کے لیے آپ گوگل کے مینیو (Menu) میں جائیں اور وہاں ٹریفک (Traffic) کے بٹن پر کلک کر دیں۔ یہ سہولت گوگل کی موبائل فون ایپلی کیشن اور ویب سائٹ دونوں پر دستیاب ہے۔ جب آپ اس میں اپنی مطلوبہ منزل کا پتہ ڈالیں گے تو یہ نیلی لائن کے ذریعے آپ کو راستہ بتا دے گا۔ اس کے علاوہ کچھ لائنیں پیلی اور کچھ سرخ ہوں گی۔ صارفین پیلی لائنوں پر تو جا سکتے ہیں مگر سرخ لائن والی سڑک پر جانے کی کوشش ہرگز نہ کیجیے گا کیونکہ آپ کو ٹریفک جام ، کسی حادثے یا تعمیراتی کام کی وجہ سے وہ سڑک بند ملے گی۔

    [​IMG]
     
لوڈ کرتے ہوئے...
متعلقہ مضامین
  1. کنعان
    جوابات:
    0
    مناظر:
    467
  2. عبد الرشید
    جوابات:
    0
    مناظر:
    11
  3. عبد الرشید
    جوابات:
    0
    مناظر:
    16
  4. عبدالرحمن حمزہ
    جوابات:
    1
    مناظر:
    19
  5. عامر عدنان
    جوابات:
    1
    مناظر:
    20

اس صفحے کو مشتہر کریں