• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو ادب

شمولیت
اپریل 07، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
73
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
معزز اراکین مجھے اردو ادب سے دلچسپی ہے اس لئے میں نے ارادہ کیا ہے کہ فورم پر کوئی نہ کوئی شعر یا کوئی ادب پارہ آپ لوگوں کی نذر کیا کروں تو ابتداء کئے دیتا ہوں
اے رہ نورد شوق ذرا تھام کے چراغ
اس تیرگی میں لغزش پا بھی ہے خود کشی
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ماشاء اللہ!
ایک شعر میں کافی بلاغت نظر آئی۔ شیئر کرنا چاہوں گا:
توبہ میری جام شکن ، جام میرا توبہ شکن
سامنے ڈھیر لگا ہے میرے پیمانوں کا
اس شعر میں لفظ’پیمانوں‘ اہم ہے کیونکہ شراب کے جام کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے اور توبہ میں عہد کے لیے عہد وپیمان کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
 

shining star

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
53
پوائنٹ
0
لیجیے جی ہم بھی کچھ کہنا چاہتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خودی میں ڈوب جا غافل یہ سرِّ زندگانی ہے
تو حلقہ شام وصحر سے نکل کر جا وداں ہوجا​
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته !

ابو بكر بهائي آپ كا شعر بہت پسند آيا ، بس ايک لفظ كي تصحيح فرما لیں "صحر" كي جكه " سحر" هے

جزاكم الله خيرا
 

shining star

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
53
پوائنٹ
0
ماشاء اللہ!
ایک شعر میں کافی بلاغت نظر آئی۔ شیئر کرنا چاہوں گا:
توبہ میری جام شکن ، جام میرا توبہ شکن
سامنے ڈھیر لگا ہے میرے پیمانوں کا
اس شعر میں لفظ’پیمانوں‘ اہم ہے کیونکہ شراب کے جام کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے اور توبہ میں عہد کے لیے عہد وپیمان کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
بہت خوب !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اردو ادب کی محفل سجی ہے تو ہم بھی کچھ عرض کئے دیتے ہیں:

کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں
کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیا کہتے ہیں

جبر کو میرے گناہوں کی سزا کہتے ہیں
میری مجبوری کو تسلیم و رضا کہتے ہیں

غم نہیں گر لبِ اظہار پر پابندی ہے
خامشی کو بھی تو اِک طرزِ نوا کہتے ہیں

کُشتگانِ ستم و جور کو بھی دیکھ تو لیں
اہلِ دانش جو جفاؤں کو وفا کہتے ہیں

کل بھی حق بات جو کہنی تھی سرِ دار کہی
آج بھی پیشِ بتاں نامِ خدا کہتے ہیں

یہ مسیحائی بھی کیا خوب مسیحائی ہے
چارہ گر موت کو تکمیلِ شِفا کہتے ہیں

بزمِ زنداں میں ہوا شورِ سلاسل برپا
دہر والے اسے پائل کی صدا کہتے ہیں

آندھیاں میرے نشیمن کو اڑانے اٹھیں
میرے گھر آئے گا طوفانِ بلا کہتے ہیں

اُن کے ہاتھوں پہ اگر خون کے چھینٹے دیکھیں
مصلحت کیش اسے رنگِ حنا کہتے ہیں

میری فریاد کو اِس عہد ہوس میں ناصر
ایک مجذوب کی بے وقت صدا کہتے ہیں

نواب زادہ نصراللہ خاں ناصر
 

shining star

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
53
پوائنٹ
0
اردو ادب کی محفل سجی ہے تو ہم بھی کچھ عرض کئے دیتے ہیں:

کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں
کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیا کہتے ہیں

جبر کو میرے گناہوں کی سزا کہتے ہیں
میری مجبوری کو تسلیم و رضا کہتے ہیں

غم نہیں گر لبِ اظہار پر پابندی ہے
خامشی کو بھی تو اِک طرزِ نوا کہتے ہیں

کُشتگانِ ستم و جور کو بھی دیکھ تو لیں
اہلِ دانش جو جفاؤں کو وفا کہتے ہیں

کل بھی حق بات جو کہنی تھی سرِ دار کہی
آج بھی پیشِ بتاں نامِ خدا کہتے ہیں

یہ مسیحائی بھی کیا خوب مسیحائی ہے
چارہ گر موت کو تکمیلِ شِفا کہتے ہیں

بزمِ زنداں میں ہوا شورِ سلاسل برپا
دہر والے اسے پائل کی صدا کہتے ہیں

آندھیاں میرے نشیمن کو اڑانے اٹھیں
میرے گھر آئے گا طوفانِ بلا کہتے ہیں

اُن کے ہاتھوں پہ اگر خون کے چھینٹے دیکھیں
مصلحت کیش اسے رنگِ حنا کہتے ہیں

میری فریاد کو اِس عہد ہوس میں ناصر
ایک مجذوب کی بے وقت صدا کہتے ہیں

نواب زادہ نصراللہ خاں ناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته !
عمران بهائي آپ نے تو آج کي مجلس لوٹ لي
"ايسی چنگاری بھی یا رب میری خاکستر میں تھی "
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
اردو ادب میں غالب کی بلاغت کمال درجہ کی ہے۔ میرتقی میر کے بعد غالب جیسا شاعر ہمیں کہیں نظر نہیں آتا۔ ایک شعر ملاحظہ فرمائیں:
اگ رہا ہے درودیوار پہ سبزہ غالب
ہم بیابان میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
یعنی گھر کی درودیوار پر سبزہ اسی وقت اگتا ہے جب گھر ویران ہو۔غالب نے اپنے گھر کی ویرانی کو بہار سے تشبیہ دی ہے کیا کمال بلاغت ہے۔
 
Top