• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو لائبریری کی بہترین ویب سائٹ آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہے

شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
السلام علیکم ۔ دوستو! میں نے ایک اردو لائبریری کی ویب سائٹ بنائی ہے ۔ امید ہےکہ آ پ کو پسند آئے گی ۔ اب تک اس پر تقریباً 2000 سے زائد کتابیں پیش کر چکا ہوں اور یہ تقریباً ہر موضوع پر مشتمل ہیں اور تقریباً ہر مسلک کی اہم کتابیں موجود ہیں تاکہ تحقیق میں آسانی رہے۔ ویب سائٹ کی خاص بات زمرہ جات کی ایک طویل فہرست ہے جو کہ اردو زبان میں ترتیب دی گی ہے جس سے آپ کو متعلقہ کتاب ڈھونڈنے میں بہت آسانی رہے گی ۔ درج ذیل لنک پر کلک کریں اور ویب سائٹ کو وزٹ کرنےکے بعد اپنی تجاویز و آراء سے مستفید فرمائیں۔ شکریہ

 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
وعلیکم السلام۔ آپ کی داد نہ دینا ناانصافی ہوگی۔ تفصیل سے دیکھنے کے بعد مزید تبصرہ کروں گا۔ لیکن اگر آپ ان کتب کو دو مرکزی زمروں میں تقسیم کر دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایک اسلامی اور دوسرا ادبی۔ :)
میری دلچسپی فی الحال ادبی کتب میں ہے۔ شفیق الرحمٰن ، گل نوخیزاختر ، محی الدین نواب ، محمود احمد مودی ، ابن انشاء ۔۔۔ ان کی کتابیں کم ہیں ۔۔۔ جبکہ آپ نیٹ پر سرچ کر لیں تو شاید کافی کچھ اور مل جائیں۔ ویسے ایم۔اے۔راحت کو تو آپ نے غالباً فراموش ہی کر دیا ۔۔۔ اس قدر ظلم؟
ویسے مجھے اس لائیبریری سائیٹ کا لے آؤٹ متاثر کن لگا ہے ۔۔ یہ الگ بات ہے کہ کلر اسکیم درست نہیں ہے
Library of Urdu Books
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
محترم باذوق صاحب ۔
پسند کرنے کا شکریہ ۔ آپکی تجویز اچھی ہے مگر ابھی مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کس طرح ان کو دو زمروں میں تقسیم کروں ۔ کوئی دوست راہنمائی کرے تو اچھا ہے۔ باقی ابھی میرے پاس کافی کتابیں ہیں جن مین ایم اے راحت صاحب کی بھی ہیں ۔ مگر ابھی سوچا ہے کہ ماہ رمضان میں صرف دینی کتابیں ہی پیش کروں ۔ ان شاء اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ کلر سکیم میں کس طرح بہتری ہو سکتی ہے ۔ راہنمائی فرمائیے گا۔ شکریہ
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
کلر سکیم میں کس طرح بہتری ہو سکتی ہے ۔ راہنمائی فرمائیے گا۔ شکریہ
فی الحال تو سائیڈ مینو بار میں لنکس ٹکسٹ سائز اور کلر کو اس طرح اپڈیٹ کر لیا جائے تو شاید اچھا لگے :


HTML:
#secbar ul li ul li a:link, #secbar ul li ul li a:visited
[
    color: #3B0B0B;
    font-size: 22px;
    line-height: 22px;
]
ونیز اسلامی کتابیں اور ادبی کتابوں کے لنکس کو مختلف رنگ سے واضح کیا جائے تو ٹھیک رہے گا۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
ایک دوسری اہم بات یہ کہ ۔۔۔۔ قاری کی آسانی اور سرچنگ کی سہولت کی خاطر ہر کتاب کے سرورق امیج کے نیچے ایسی تفصیل (اردو + انگریزی) کا دیا جانا بھی بہت مفید ثابت ہوگا :
نام کتاب : چار ناولٹ
مصنف : قرۃ العین حیدر
فائل سائز : 35 میگا بائٹس
پی۔ڈی۔ایف فائل صفحات : 146

Book Name: Char Novelette
Author: Qurratulain Hyder
File Size: 35 MB
pdf File pages: 146
 
شمولیت
جون 29، 2017
پیغامات
129
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
64
السلام علیکم ۔ دوستو! میں نے ایک اردو لائبریری کی ویب سائٹ بنائی ہے ۔ امید ہےکہ آ پ کو پسند آئے گی ۔ اب تک اس پر تقریباً 2000 سے زائد کتابیں پیش کر چکا ہوں اور یہ تقریباً ہر موضوع پر مشتمل ہیں اور تقریباً ہر مسلک کی اہم کتابیں موجود ہیں تاکہ تحقیق میں آسانی رہے۔ ویب سائٹ کی خاص بات زمرہ جات کی ایک طویل فہرست ہے جو کہ اردو زبان میں ترتیب دی گی ہے جس سے آپ کو متعلقہ کتاب ڈھونڈنے میں بہت آسانی رہے گی ۔ درج ذیل لنک پر کلک کریں اور ویب سائٹ کو وزٹ کرنےکے بعد اپنی تجاویز و آراء سے مستفید فرمائیں۔ شکریہ

متوفی
 
Top