• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو لائبریری کی ویب سایٹ ۔۔ 5000 کتابیں موجود

شمولیت
اپریل 20، 2014
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
53
السلام علیکم ۔ دوستو! میں اردو لائبریری کی ایک ویب سائٹ شئیر کر رہا ہوں ۔ امید ہےکہ آ پ کو پسند آئے گی ۔ اب تک اس پر تقریباً 5000 سے زائد کتابیں اور ناولز اپ لوڈ ہو چکے ہیں اور یہ تقریباً ہر موضوع پر مشتمل ہیں اور تقریباً ہر مسلک کی اہم کتابیں موجود ہیں تاکہ تحقیق میں آسانی رہے۔ ویب سائٹ کی خاص بات زمرہ جات کی ایک طویل فہرست ہے جس سے آپ کو متعلقہ کتاب ڈھونڈنے میں بہت آسانی رہے گی ۔ درج ذیل لنک پر کلک کریں اور ویب سائٹ کو وزٹ فرمائیں۔ شکریہ
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
ہر مسلک کی اہم کتابیں موجود ہیں- بہت اچھی بات ہے - شکریہ
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
السلام علیکم ۔ دوستو! میں اردو لائبریری کی ایک ویب سائٹ شئیر کر رہا ہوں ۔ امید ہےکہ آ پ کو پسند آئے گی ۔ اب تک اس پر تقریباً 5000 سے زائد کتابیں اور ناولز اپ لوڈ ہو چکے ہیں اور یہ تقریباً ہر موضوع پر مشتمل ہیں اور تقریباً ہر مسلک کی اہم کتابیں موجود ہیں تاکہ تحقیق میں آسانی رہے۔ ویب سائٹ کی خاص بات زمرہ جات کی ایک طویل فہرست ہے جس سے آپ کو متعلقہ کتاب ڈھونڈنے میں بہت آسانی رہے گی ۔ درج ذیل لنک پر کلک کریں اور ویب سائٹ کو وزٹ فرمائیں۔ شکریہ
جس بندے نے ایک ہزار ناول بھی ساتھ اپلوڈ کر دیے ہیں اس سے کیا توقع کریں جی!
برائی زیادہ اور اچھائی کم ہے
 
شمولیت
اپریل 20، 2014
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
53
جس بندے نے ایک ہزار ناول بھی ساتھ اپلوڈ کر دیے ہیں اس سے کیا توقع کریں جی!
برائی زیادہ اور اچھائی کم ہے
محترم یہ لائبریری ہے اور لائبریری میں ہر طرح کی کتابیں موجود ہوتی ہیں اور تحقیق بھی تبھی ہو سکتی ہے ۔ دوسرا کوئی ناولز پڑھنا گناہ کا کام نہیں ہے ہاں صرف سیکس سے متعلقہ ناولز سے اجتناب ہونا چاہیے ۔ ایک بندہ بچپن سے لے کر بڑھاپے تک مختلف مزاجوں سے گزرتاہے اور اپنے مزاج کے مطابق ہی کچھ پڑھنا چاہتا ہے ۔ اس لیے منفی تنقید سے بچنا چاہیے ۔ آپ مانیں یا نہ مانیں بعض اوقات ایک اچھی بات بندے کو کسی ڈرامے یا ناول سے بھی مل سکتی ہے اور آج اسی انداز یعنی ناولز کے انداز سے لکھی ہوئی اسلامی کتابیں بھی بہت مقبول ہیں ۔ مجموعی طور پراس سائٹ پرہزاروں اچھی کتابیں موجود ہیں ۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی ناول اور ڈائجسٹ کا متلاشی جب اس سائٹ پرآئے تو کچھ اسلامی کتابیں بھی ڈاون لو ڈ کرلے وگرنہ وہ تو شاید اس مقصد کے لیے کبھی بھی کسی اسلامی ویب سائٹ پر نہ جائے کہ مولویوں سے دور ہی رہو۔
 
Top